Tag: مقبوضہ کشمیر

  • قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    قابض بھارتی فوج کا  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

    سری نگر :  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے  کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ اقادامات کا سلسلہ جاری ہے،  قابض بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا، سری نگر میں شہید ہونے والے نوجوان کے جسم پر کیمائی ہتھیاروں کے زررات ملے ہیں۔

    متاثرہ نوجوان کی شناخت یسین احمد کے نام سے ہوئی ہے اور یہ بھارتی فوج کی جانب سے ضلع سرہاما کے ایک گھر میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہوا تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، مسلح جھڑپوں کے دوران کیمیکل استعمال کرکے لاشوں کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی فوجی ایک سازش کے تحت کیمیکلز سے مکانوں کو آگ لگا کر تباہ کرنے کے بعد مکان کے ملبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کر دیتے ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں کرنے والے لوگوں کو شہید کیا جاسکے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

    قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

  • کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے: سردار مسعود خان

    کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے: سردار مسعود خان

    اسلام آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا نقشہ تبدیل کردیا اور کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرلیا، کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں بھارت نے کشمیر پر ایک اور حملہ کیا، بھارت نے کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرلیا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کا نقشہ تبدیل کردیا، پاکستان نے چین کی مدد سے معاملے کو اٹھایا، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے کچھ نہیں کیا، سیکیورٹی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا اجلاس اس بار پھر ہو رہا ہے۔ پاکستان، ترکی اور دیگر ممالک کشمیر کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں کشمیر نہیں، ہمیں احمقوں کی جنت میں نہیں رہنا چاہیئے۔ وزیر اعظم گزشتہ سال کی طرح کشمیر پر کھل کر بولیں گے۔ کشمیر تاریخ کے سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،وزیرخارجہ

    کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہہ بھارت نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال 7 دہائیوں سے کر رہا ہے،طاقت کےاستعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،حکمت عملی ناکام ہونےکی آوازیں بھارت کے اندر سےاٹھ رہی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ قوانین سے کشمیریوں کی آواز کو دباناچاہا،5 اگست 2019 کے بعدکشمیریوں پر ڈھائےگئے مظالم کی مثال نہیں ملتی،بھارت وقتی آواز دبانے میں کامیاب تو ہوسکتا ہے مگرمسئلہ حل نہیں ہوگا۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے آج کشمیریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کا پرچم لہرایا جا رہا ہے،کشمیری شہیدوں کوپاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جا رہا ہے،کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے،آج عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیرکو زیر بحث لایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم 25 تاریخ کو جنرل اسمبلی میں خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کے 13 ماہ، 237 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کے 13 ماہ، 237 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 237 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو 13 ماہ ہوگئے، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے،13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 کشمیری شہید ہوئے۔

    قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

    یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور آسیہ اندرابی سمیت سینکڑوں رہنما اب بھی جیلوں میں بند ہیں جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی گھروں میں مسلسل نظر بندی جاری ہے۔

    بھارتی قابض فوج نے وادی میں 900 سے زیادہ کشمیریوں کے مکانات کو نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسز نے 89 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ قابض بھارتی انتظامیہ وادی میں مسلمانوں کی زمینوں پرقبضہ کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست 2019 کومودی سرکار نےغیر قانونی اقدام سے وادی کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

  • سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، منیر اکرم

    سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مکمل سالانہ رپورٹ سے متعلق غیر رسمی اجلاس کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مودی کی آباد کاری اسکیم کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے سے روکے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کام میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، کونسل نے دہشت گردی انتہا پسندی اور فاشسٹ تنظیم کو نظر انداز کرتے ہوئے القاعدہ اور داعش کا مقابلہ کرنے پر توجہ دی ہے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل انتہا پسندوں اور فاشسٹ ہندوتوا گروپوں کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والی دہشت گردی کو نظر انداز کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارتی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ پر مبنی حکومت مقبوضہ کشمیر میں خود کو حتمی حل کے نام سے موسوم کر رہی ہے۔

    پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ آباد کاری کے ذریعے آبادیاتی سیلاب کا مقصد کشمیری عوام کو تقسیم اور ان کے آزادانہ حقوق سے محروم کرنا اور ان کی مسلم شناخت کو ختم کرنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید، پاکستان کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیری جعلی مقابلوں میں شہید، پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل عام کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے، پاکستان ان جعلی مقابلوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں محرم جلوسوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 1 سال میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 300 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، کشمیری شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

    بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان حق خود مختاری کے لیے مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    یاد رہے کہ آج کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شوپیاں کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی کی ایک نئی کارروائی میں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، دوسری طرف قابض بھارتی فوج کی علاقے میں کارروائی کے خلاف احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

  • کشمیری شاعری، دردناک موسیقی کی دنیا میں تشہیر سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جا سکتا ہے: شیریں مزاری

    کشمیری شاعری، دردناک موسیقی کی دنیا میں تشہیر سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جا سکتا ہے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں کشمیر کے حوالے سے روایتی ڈپلومیسی سے آگے بڑھنا ہوگا، کشمیری ثقافت، شاعری، ان کی دردناک موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے ’کشمیر آرٹ کے ذریعے‘ کے موضوع پر آج اسلام آباد میں منعقدہ نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں کشمیر کے حوالے سے روایتی ڈپلومیسی سے آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک بہترین بیانیہ پیش کیا جس کو دنیا بھر میں نہ صرف سراہا گیا بلکہ مودی کے شرم ناک عزائم بھی بے نقاب ہوئے۔

    انھوں نے کہا کسی بھی معاشرے میں مسائل کو اجاگر کرنے اور تحریکوں کو کامیاب بنانے میں سول سوسائٹی کا بنیادی کردار ہوتا ہے، فلسطین کی تحریک کو بھی دنیا بھر میں کامیاب بنانے میں دنیا بھر کی سول سوسائٹی نے اہم کردار ادا کیا، یہی وجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے پر کوئی بھی یورپین ملک واہ واہ نہیں کر رہا کیوں کہ وہاں پر سول سوسائٹی بہت فعال ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا ہمیں وزیر اعظم کے کشمیر کے حوالے سے پیغام کو آگے لے کر جانا ہے تاکہ کشمیریوں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔

    انھوں نے کہا ہماری وزارت کی طرف سے ڈیجیٹل فلم فیسٹیول جاری ہے جس میں پہلی فلم کشمیر کے حوالے سے وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی اور اس فلم کا نام فریاد تھا جس کو 5 لاکھ افراد نے آن لائن دیکھا۔

    وفاقی وزیر نے کہا ہمیں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے نئے طریقے اختیار کرنا ہوں گے تاکہ ہم معنی خیز انداز میں کشمیر کا بیانیہ اجاگر کر سکیں۔

    تقریب میں میں 100 سے زائد تصاویر رکھے گئے تھے جن میں کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی منظر کشی کی گئی تھی، یہ تصاویر ملک کے نامور مصوروں، طالب عملوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تیار کی تھیں۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے آپریشن میں 3 کشمیری شہید، 5 بھارتی اہلکار بھی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کے آپریشن میں 3 کشمیری شہید، 5 بھارتی اہلکار بھی ہلاک

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید گئے جبکہ 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن جاری ہے، بارہ مولہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری شہید ہوگئے۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بارہ مولہ میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور کشمیری نوجوانوں کے درمیان ناکے پر جھڑپ شروع ہوئی۔

    خیال رہے کہ حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں کل یعنی بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کا اعلان سری نگر میں 3 کشمیری مزدوروں کے قتل کے خلاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی فورسز نے 18 جولائی کو 3 کشمیریوں کو شہید کر کے تدفین کر دی تھی، مزدور کام ڈھونڈنے کے لیے سرینگر گئے تھے۔ قتل کیے گئے 3 کشمیریوں کے اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 1 سال سے غیر قانونی محاصرے کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 13 سو  90 کشمیری زخمی ہوئے۔

  • حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان

    حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ کو ہڑتال کی کال دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ہڑتال کا اعلان سری نگر میں 3 کشمیری مزدوروں کے قتل کے خلاف کیا گیا ہے۔

    بھارتی فورسز نے 18جولائی کو 3 کشمیریوں کو شہید کر کے تدفین کر دی تھی،3 کشمیری مزدور کام ڈھونڈنے کے لیے سری نگر گئے تھے۔قتل کیے گئے تین کشمیریوں کے اہل خانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں مزدوری کے لیے جانے والے تین نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

    ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔