Tag: مقبوضہ کشمیر

  • بھارتی سپریم کورٹ  نے کشمیریوں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کے حق میں فیصلہ سنادیا

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے جاری پابندیو ں کےنوٹیفکیشن کو چھاپاجائے، غیر معینہ مدت کیلئے انٹرنیٹ کی بندش کی اجازت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سےمتعلق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا اور کہا اختلاف رائے دبانے کیلئے دفعہ144 کو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

    عدالت نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں کے نوٹیفکیشن کو چھاپاجائے، پابندیاں کے احکامات کا مقبوضہ کشمیر انتظامیہ ایک ہفتے میں جائزہ لے، غیر معینہ مدت کیلئے انٹرنیٹ کی بندش کی اجازت نہیں ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارت کی نافذ کی گئی پابندیاں اورلاک ڈاؤن کو159 روز ہوگئے ہیں، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پرپابندی بدستور برقرارہے جبکہ تعلیمی ادارے بند اورکاروبارمعطل ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارت کشمیر سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ بندش فوری ختم کرے

    قابض بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور کشمیریوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں اور ناکہ بندی کردی ہے۔

    خیال رہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی بندش فوری ختم کرے، پابندیوں سے کشمیری آبادی میں غصہ اور افواہیں جنم لے رہی ہیں۔

  • کشمیریوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے رکاوٹیں اور ناکہ بندی

    کشمیریوں کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے رکاوٹیں اور ناکہ بندی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیریوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں لگا دیں اور ناکہ بندی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارت کی نافذ کی گئی پابندیاں اورلاک ڈاؤن کو159 روز ہوگئے ہیں، کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس پرپابندی بدستوربرقرارہے جبکہ تعلیمی ادارے بند اورکاروبارمعطل ہے۔

    قابض بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں چھاپوں اورگرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور کشمیریوں کونمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مختلف علاقوں میں رکاوٹیں اور ناکہ بندی کردی۔

    گذشتہ روز مودی سرکارکی نگرانی میں سولہ سفیروں کا دورہ مقبوضہ کشمیر ناکام ہوگیا تھا، یورپی یونین کے وفد نے مودی سرکارکی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے صاف انکار کردیا تھا اور کہا تھا حقائق جاننے کے لئے آزادانہ طور پر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : یورپی یونین کے وفد کا حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار

    کشمیری عوام اورحریت کانفرنس نے سفیروں کا دورہ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دورہ کشمیر کشمیری عوام سے ملنے کے لئے نہیں تھا۔

    اس سے قبل بیج بہاڑا کےعلاقے میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے شہید نوجوان کے جنازے میں ہزاروں افراد نے کرفیو توڑ کر شرکت کرکے پیغام دیاکہ کشمیریوں کا جذبہ حریت پہلےسے زیادہ بلند ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کےخاتمےکےخلاف احتجاج سے خائف قابض بھارت نے میرواعظ عمرفاروق،علی گیلانی اور یاسین ملک کو قیدکررکھاہے جبکہ بھارتی فورسز نوجوانوں اور لڑکوں کو گرفتار کرکے تشدد کانشانہ بناتی اور لاپتہ کردیتی ہے۔

  • یورپی یونین کے وفد کا حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار

    یورپی یونین کے وفد کا حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ آج امریکا سمیت 16 ملکوں کے سفیروں کو مودی سرکار کشمیر کے دورے پر لے جا رہی ہے، ایسے میں یورپی یونین کے وفد نے دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

    یورپی یونین نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

    فائل فوٹو

    خیال رہے کہ انڈیا سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ عالمی وفود کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کشمیری کس حال میں ہیں، تاہم مودی سرکار نے کئی ماہ سے کشمیر کو محصور علاقے کی صورت دی ہوئی ہے اور کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

    بھارتی فوج کشمیری خواتین کے ساتھ مردوں کوبھی زیادتی کا نشانہ بنارہی ہے، لرزہ خیز انکشاف

    امریکی اور برطانوی اخبارات میں بھی ایسی رپورٹس متعدد بار شایع کی جا چکی ہیں جن میں مقبوضہ وادی میں تشویش ناک انسانی صورت حال کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، تاہم دنیا تاحال خاموش ہے اور مودی سرکار کی جانب سے وادیٔ جموں و کشمیر ایک جیل کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

  • کشمیر میں بھارتی تسلط کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے، مشعال ملک

    کشمیر میں بھارتی تسلط کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے نہیں پست کرسکا، کشمیرمیں بھارتی تسلط کا سورج جلدغروب ہونے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اسپورٹس کمپلیکس میں گیمزگالہ فیملی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر مسیحی برادری کی مشکور ہوں، مسیحی برداری نے ہمیشہ کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا۔

    مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکارنے اقلیتوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، مسیحی برادری مودی کی بربریت کا شکار بن رہی ہے، بھارتی جبر کشمیریوں کے حوصلے نہیں پست کرسکا۔

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی تسلط کا سورج جلدغروب ہونے والا ہے، کشمیریوں کا جذبہ حریت تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

    دنیا بھر میں کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہری کشمیروں کے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پانچ جنوری انیس سو انچاس کو اقوام متحدہ میں ریاست جموں و کشمیر میں پاکستان اور بھارت میں شامل ہونے کے لیے رائے شماری کروانے کے لیے متفقہ قرارداد پاس کی گئی۔

  • خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا، فردوس عاشق

    خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا، فردوس عاشق

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آئینی، انسانی، قانونی حقوق پامال کر رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پاکستان کشمیریوں کی حمایت کے عزم کی تجدید کرتا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کا مقدمہ ہرسطح پر پیش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن یقینی بنانے کے لیے بےمثال قربانیاں دیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دے کر کامیابی حاصل کی، وزیراعظم عمران خان امن کے علمبردار بن کر ابھرے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان پل کا کردار ادا کرے گا، پاکستان امن کے لیے کاوشوں کو بھرپور طاقت سے آگے بڑھاتا رہے گا، خطےمیں امن بحال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی بھی خطے کے امن سے جڑی ہے، خطے میں بدامنی ہوگی تو افغان امن عمل بھی متاثر ہوگا جو کسی کے مفاد میں نہیں، خطے کو پرامن بنانے کے لیے پاکستان ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، وزیراعظم

    مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ 5 جنوری کشمیریوں کے بنیادی حقوق برقرار رکھنے کےعزم کو تقویت دیتا ہے، اسی دن 1949 میں یو این نے حق خودارادیت کے حصول کا عہد کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 5 جنوری کا دن عالمی برادری کو کشمیریوں سے وعدوں کی تکمیل کا احساس دلاتا ہے، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل فیصلوں میں حق خودارادی کا اعتراف کیا گیا، بھارتی مداخلت کے باعث سلامتی کونسل وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر72 سال سے غیرقانونی قبضہ بربریت کی داستان ہے، 9 لاکھ قابض فوج نے خطے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں دہشت گردی کی نئی لہر کا آغاز کیا، بے گناہ افراد، خواتین ، بچوں اور بوڑھوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔

    دنیا بھر میں کشمیری آج حق خودارادیت منارہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں سخت کرفیو کے باوجود شہریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، دنیا بھر میں بھارتی درندگی اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف آج کشمیری حق خودارادیت منا رہے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 3 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے راجوڑی میں 3 کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوان کو ضلع کے علاقے راجوڑی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ بھارتی فوج نے گارندبل میں سرچ آپریشن کے دوران 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 151 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

    سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔

  • بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

    بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

    کوئٹہ: آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خطرناک ہے، بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا، عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بہت خطرناک ہے، بھارت کشمیر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پورے علاقوں کو جنگ کی بھٹی میں جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے اب تک لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 150 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔ ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

  • سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا

    سری نگر :مقبوضہ کشمیرکے لئے 2019  بھی بھارت کے بہیمانہ ظلم اورریاستی دہشت گردی کا سال رہا اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں 210کشمیریوں کوشہیدکردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ اگست سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 150 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔

    ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کوشہید کیا، دوہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کاکہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا تھا ، اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے بھارتی سرکار توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرسکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں انسان 5 اگست سے کرفیو کا سامنا کررہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی پر پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے، بھارت میں پرامن مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارتی پولیس مسلم اکثریتی علاقوں میں گھروں میں گھس کرتشدد کررہی ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کے ظلم و ستم پر تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں پر مشاورت کی گئی۔

    کشمیری رہنما ٹونی ایشا کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔ بھارتی جبر اور خطے پر مہلک اثرات سے اقوام عالم کو بر وقت آگاہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں پر کشمیری عوام ان کے شکر گزار ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے سے مودی سرکار کا آر ایس ایس ایجنڈا بے نقاب ہوا۔ عالمی سطح پر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ بھی فاش ہوا۔

    ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق اور مقدمہ ہر فورم پر اٹھاؤں گا، ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے پرعزم ہیں۔ دنیا کو مودی کے ایجنڈے اور اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔ آر ایس ایس اور ہندو توا ایجنڈا کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ہندو توا کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔