Tag: مقبوضہ کشمیر

  • سیاچن متنازعہ علاقہ ہے، بھارت سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے: پاکستان

    سیاچن متنازعہ علاقہ ہے، بھارت سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے: پاکستان

    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیاچن متنازعہ علاقہ ہے، بھارت سیاحت کے لیے کیسے کھول سکتا ہے، بھارت نے سیاچن پر قبضے کوشش کی تھی، مسئلہ ابھی تک برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں، بھارتی کرفیو عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی کرفیو نافذ ہے، کشمیرکا میڈیا بھی بند ہے جس کے باعث بہت سے مسائل ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیاچن کا مسئلہ اب تک ہے بھارت نے قبضے کی کوشش کی تھی، سیاچن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، سیاچن متنازع علاقہ ہے ہندوستان کیسے سیاحت کے لیے کھول سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کرتار پور آنے والے یاتریوں کے لیے بھارت رکاوٹیں ڈال رہا ہے، پاکستان کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں، روزانہ 5000 یاتریوں کی گنجائش ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب 2 سال سے لاپتہ ہیں، ان کے حوالے سے سامنے آنے والا لیٹر جعلی لگتا ہے، ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جعلی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کو گھروں میں محصور اور نظام زندگی معطل ہوئے 100 روز سے زائد ہوگئے ہیں۔

  • عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

    عالمی برادری کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے، چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ہالینڈ کے سفیر نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ہالینڈ میں دیرینہ،دوستانہ تعلقات ہیں، پارلیمانی تعلقات مربوط بنا کر معاشی روابط کو فروغ دیا جا سکتا ہے، باہمی تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

    صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے معاونت کو تیار ہے، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی توجہ کی منتظرہیں، عالمی برادری بھارتی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے میں کردار ادا کرے۔

    اس موقع پر ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ معاشی تعاون سے دیگر شعبوں میں روابط مربوط بنانے میں مدد ملے گی، تصفیہ طلب مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں۔

    بعدازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کا فلسطین کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، فلسطین کےعوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔

    صداق سنجرانی نے کہا کہ عالمی دنیا فلسطین، مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے بری الذمہ نہیں ہوسکتی، عالمی دنیا کشمیر، فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔

    فلسطینی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ مثالی رہا، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلےکے حل کے لیے عالمی کاوشیں ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیرینہ مؤقف، معاونت پر فلسطینی قوم شکر گزار ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فوجیوں کو ذہنی بیمار قرار دے دیا

    فردوس عاشق اعوان نے بھارتی فوجیوں کو ذہنی بیمار قرار دے دیا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، دنیا بھارتی فوج کے ذہنی بیماروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ریٹائرڈ جنرل نے ٹی وی پر گھٹیا بیان دیا، اخلاق سےعاری سوچ مودی کے نازی ازم کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے بیانات کشمیرمیں زندگی معمول پر آنے کے دعوے کی کھلی تردید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کشمیری ماؤں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ کشمیری خواتین نے جرات، شجاعت اور بہادری سے بھارتی جبر و ظلم کا مقابلہ کیا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں قربانیاں ناقابل فراموش باب ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی بی جے پی کے کارندے بن چکے ہیں، دنیا بھارتی فوج کے ذہنی بیماروں کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرے۔

    دوسری جانب اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بچگانہ گفتگو کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، پی پی چئیرمین خیالی پکاؤ بنا کرخود کو تسلیاں دے رہے ہیں، بلاول بھٹو وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آوارہ کتے مار نہیں سکتے، وزیراعظم کو گھر بھیجنے کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔

    سابق بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت کی تھی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن کا 106 واں روز، عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن کا 106 واں روز، عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 106 واں روز ہے، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، تاہم عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کھلم کھلا کشمیری نوجوانوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری کے عزائم سامنے آنے لگے ہیں، جب کہ مقبوضہ وادی میں ایک سو چھ دن سے کرفیو نافذ ہے۔

    عالمی طاقتوں نے مکمل طور پر چپ سادھ لی ہے، پاکستانی حکومت کی بھرپور کوششوں کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی پہلی بار طاقت ور گونج پیدا ہوئی، تاہم انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے اور چھوٹے ممالک کو مجبور کرنے والی طاقتیں کشمیر پر خاموش دکھائی دے رہی ہیں۔

    106 روز گزرنے کے بعد بھی عالمی طاقتیں جموں و کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ختم نہیں کروا سکیں۔

    ادھر مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند پڑی ہوئی ہیں۔

    بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بھارت نے کشمیری رہنماؤں غلام نبی خان، ظفر حسین بٹ کی جائیداد سیل کر دی ہے، کے ایم ایس کے مطابق وادی میں شدید سردی پڑ رہی ہے، دوسری طرف کھانے پینے اور ادویات کی قلت ہے جس کی وجہ سے کشمیری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

  • جرمنی کے شہر سٹاٹگارت میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پریس کانفرنس

    جرمنی کے شہر سٹاٹگارت میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پریس کانفرنس

    برلن: کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ بھارت نے 3 ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر سٹاٹگارت میں مقبوضہ کشمیر کی گھمبیر صورت حال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔

    علی رضا سید نے مزید کہا کہ عالمی برادری کشمیر کی تشویش ناک صورتحال کو ہرگز نظرانداز نہ کرے۔

    ادھر بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو ایک سو پانچ روز سے دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی بنا رکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اور ان پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ایک سو پانچ دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن 104 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم جاری

    وادی میں کشمیری گھروں میں قید ہیں، اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ شدید سردی نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی۔

  • کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

    کشمیر میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، وادی میں کرفیو 103ویں روز بھی برقرار ہے جبکہ بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 103 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 103روز ہوچکے ہیں، وادی میں جارحیت تاحال برقرار ہے، جبکہ بھارتی فوج نے نام نہادسرچ آپریشن میں روبوٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج سینکڑوں روبوٹس آپریشن کے لیے استعمال کرے گی، روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیت موجود ہوگی۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،لاک ڈاؤن کو 100 روز مکمل

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو،لاک ڈاؤن کو 100 روز مکمل

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کو 100 روز مکمل ہوچکے ہیں، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیا اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 100 واں روز ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے، وادی میں کھانے پینے کی چیزوں، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بانڈی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، کرفیو کو 99ویں روز ہوگئے، کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں اور دنیا مودی سرکاری کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میا کی جا رہی ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرد موسم نے گھروں میں محصور کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں، تاریخ میں پہلی بار میلادﷺکی محفل منعقد نہیں کرنے دی گئی۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ کےاجتماع پرپابندی کی مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ کےاجتماع پرپابندی کی مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے اجتماع پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں 12 ربیع الاول کے جلوس نکالنے سےروک دیا، مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبیﷺ کے موقع پربھارتی حکومت کی پابندیاں قابل مذمت ہیں.

    ترجمان نے کہا کہ قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مساجدبھی سیل کردیں اورسری نگر میں حضرت بل دربار جانے والےتمام راستے بھی بندکر دئیے۔

    بیان میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مذہبی آزاری نہ دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری مذہبی آزادی نہ ہونے کانوٹس لے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بابری مسجد کا عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہا، دفتر خارجہ

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فوری طور پرمواصلاتی نظام بحال کرے اورکشمیری نوجوانوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند کرے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کے جذبات کو نہیں دبا سکتا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے پابندیوں، مواصلاتی بلیک آؤٹ اور جبری بندشوں کو 98 روز ہوگئے ہیں ، وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی ختم ہورہا ہے ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، وزیرخارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، یہ نفرت بھارتی رکاوٹوں سے نہیں تھمے گی اور نہیں رکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا باشعور طبقہ امن کے پیغام کا حامی ہے، پاکستان اور بھارت کا رویہ دنیا کے سامنے ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف تحریک زور پکڑ چکی ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کوئی موقع نہیں دیا اور کرتارپورمعاہدہ مکمل کیا، پاکستان نے یاتریوں کے لیے ایک سال کی ویزہ کی شرط ختم کی ہے، عمران خان نے پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں، مشرقی پنجاب میں پاکستان کے لیے خیرسگالی پیدا ہوچکی ہے، پاکستان کو سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے لیے نفرت بڑھ چکی ہے، یہ نفرت بھارتی رکاوٹوں سے نہیں تھمے گی اور نہیں رکے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبر کو ہوگی ، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔