Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں 66 ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں 66 ویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 66 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات پوری طرح معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 66 ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بھی بند کر رکھی ہے جب کہ ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث کشمیریوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر دیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جب کہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرا لیے تھے۔

  • نیویارک ٹائمز کا مقبوضہ کشمیر میں سانپ کے ڈسنے اور اموات کا انکشاف

    نیویارک ٹائمز کا مقبوضہ کشمیر میں سانپ کے ڈسنے اور اموات کا انکشاف

    اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں سانپ کے ڈسنے اور اموات کا انکشاف کیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام اس زہر کے علاج کیلئے دنیا کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
    مقبوضہ کشمیرمیں سانپ کےڈسنےاوراموات کاانکشاف کیا اور اس سے بڑی خبر کشمیریوں کو آر ایس ایس کی انتہاپسندی کے سانپ کا ڈسنا ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام اس زہر کے علاج کیلئے دنیا کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں تڑپتے مریضوں اور بے بس ڈاکٹروں کی صورتحال سے پردہ اٹھایا تھا، اپنی رپورٹ کہا تھا کہ وادی میں دوماہ سے انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہونے سے کشمیری عوام شدید مشکلات کا شکارہیں، لوگ مریضوں کواسپتال لے جانے کے لئے ایمبولینس سے رابطہ نہیں کرسکتے، ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہاررہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایمبولینس مل بھی جائے توبھارتی فوجی جگہ جگہ روکتے ہیں، کشمیری خاتون کوبائیس سال کے بیٹے کی جان بچانے کے لئے سولہ گھنٹے پیدل چلنا پڑا، سفرکے دوران متعددبھارتی چیک پوسٹوں اورناکوں سے گزرنا پڑا، خاتون کے بیٹے کو سانپ نے ڈسا تھا۔

    امریکی اخبار نے کہا تھا کہ کینسر کے مریض کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے باعث آن لائن دوا منگوانے سے محروم ہیں، ڈاکٹرز بھی مریضوں کے علاج کے لئے ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرسکتے۔

    بعد ازاں ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق علاج نہ ہونے سے کئی لوگ جاں بحق ہوئے رابطوں کے تعطل سے بھی شدید مشکلات کھڑی ہوئی ہیں،کشمیریوں کے محاصرے نے کئی معصوم جانیں لے لیں، ڈاکٹروں کو مریضوں تک پہنچنے اور علاج میں شدید ترین مشکلات درپیش ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ، کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے پلواما میں کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    ادھربھارتی فوجیوں کی طرف سے گاندربل، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، بارہ مولہ ، سری نگر، اسلام آباد ، کولگام ،شوپیاں، رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ اور دیگر قصبوں اور علاقوں میں مسلسل 12دنوں سے تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی جاری ہے ۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 65ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 65ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی، ملیحہ لودھی

    عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی، ملیحہ لودھی

    نیویارک: ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یواین جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں خواتین کے حقوق پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ حقوق نسواں کی حمایت کی۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ حقوق نسواں کی حمایت ہمارے مذہب، آئین اور نظریے کا حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم نے خواتین پر سنگین اثرات مرتب کیے، قابض بھارتی افواج ماؤں کے سامنے ان کے بچے اٹھا لے جاتی ہیں۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ محصور کشمیری خواتین کی زندگی مزید اجیرن کر دی گئی، عالمی برادری کو ظلم کا سامنا کرتی خواتین کے حق میں آواز اٹھانا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہی نیویارک ٹائمز کے صفحہ اول پر کشمیری ماں کی تصویرچھپی، کشمیری ماں کی بے بسی کی تصویر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 65ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 65ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں 65ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیرمیں 65ویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 65ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 65ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • اسد قیصر پارلیمانی سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم

    اسد قیصر پارلیمانی سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سرگرم

    اسلام آباد: اسد قیصر پارلیمانی سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے سرگرمی سے اپنا کردار کر رہے ہیں، انھوں نے اس سلسلے میں بین الپارلیمانی یونین اور دولت مشترکہ کو خطوط لکھ کر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین اور دولت مشترکہ کو خطوط لکھ کر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    انھوں نے لکھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ آئی پی یو کی ذمہ داری ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہری 63 دن سے گھروں میں محصور ہیں، پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے، تمام موصلاتی رابطے منقطع ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے خطوط میں لکھا کہ 5 اگست کو بھارت نے غیر قانونی طور پر آرٹیکل 35 اے اور 370 ختم کیا، آرٹیکل کے خاتمے سے کشمیریوں کو محدود پیمانے پر حاصل خود مختاری کو بھی ختم کر دیا گیا، بھارت نے متنازعہ علاقے سے الحاق کر کے بھیانک کھیل کھیلا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیرمیں  64ویں روز بھی کرفیو

    اسد قیصر کا کہنا تھا آرٹیکل 35 اے، 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، وادی میں گورنر راج نافذ ہے جو بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ آئی پی یو کی کمیٹی عوامی نمایندوں کی گرفتاریوں کا جائزہ لے اور انکوائری کرائے، ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن بنایا جائے جو مقبوضہ وادی کا دورہ کرے۔

    انھوں نے دولت مشترکہ کو خط میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی دولت مشترکہ کی شاخ ہے، بھارت نے دولت مشترکہ کی شاخ کو غاصبانہ طور پر معطل کر رکھا ہے، سی پی اے اپنی تمام شاخوں کے حقوق کو تحفظ دینے کا پابند ہے، شخصی آزادی اور حقوق کا تحفظ اس کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

  • قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

    قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر سے گرفتار قیدیوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے، بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے رکھنے کی جگہ ختم ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو و دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔

    وزارت خارجہ کے حکام نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہیں۔

    حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار افراد گرفتار کر چکی ہے، بھارتی جیلوں میں قیدیوں کے رکھنے کی جگہ ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر سے گرفتار قیدیوں کو بھی بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیئے، امریکی سینیٹرز، کانگریس اور دیگر رہنما بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آج تک اتنی تنقید نہیں ہوئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

  • مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد: وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پر مولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر امورکشمیر علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کو استعمال کرکےسیاست بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بچوں کو ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، فاٹا جب زنجیروں میں تھا تو مولانا فضل الرحمن کیوں خاموش تھے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں مودی اوراسلام آباد پرمولانا چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا صاحب کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والی قوتوں کی مدد کرنا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا صاحب جس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس سے صرف مودی کو فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا کو رسائی دی جائے، شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا کو رسائی دی جائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی سرکار نہتے لوگوں پرپیلٹ گن کا استعمال بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے فی الفورکرفیو ہٹایا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا کو رسائی دی جائے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کی نماز، قربانی کیوں نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خاموش تماشائی امت مسلمہ مسئلہ کشمیر پر کب جاگے گی، امت مسلمہ کو کشمیر سے دلچسپی نہیں تو دین اسلام سے تو ہوگی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ جمعہ میں مسجدوں کو تالے لگا دیے جاتے ہیں اس کو ختم کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے مسجدوں کے تالے کھولے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہےکہ ملک میں خوشحالی آئے، روزگارکے مواقع پیدا ہوں، بچوں کی تعلیم کا بندوست کرسکیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارتی سرکار نہتے لوگوں پرپیلٹ گن کا استعمال بند کرے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 64ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 64ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں 64ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیرمیں 64ویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 64ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 64ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔