Tag: مقبوضہ کشمیر

  • بھارتی انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے: راجہ فاروق حیدر

    بھارتی انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے: راجہ فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے، کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی سوڈانی وفد کے شرکا سے ملاقات ہوئی۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 62 دن سے کرفیو نافذ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت 64 ہزار کشمیریوں کو مختلف جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے، بھارتی فوج بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو گرفتار کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو قید کر لیا گیا ہے۔

    راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کشمیریوں کا قتل عام چاہتی ہے، پاک فوج ہماری محافظ اور پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ کشمیریوں کو ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر مضبوط مؤقف کے لیے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر متفقہ آواز بلند کرنا ہوگی مگر اس سلسلے میں زیادہ ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے اہل علم و دانشور مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں، قیادت متحد ہوگی تو آواز میں طاقت پیدا ہوگی اور دنیا آپ کی بات سنے گی۔

  • سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: شہریار آفریدی

    سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر برائے سرحدی امور شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہے، یورپی یونین سمیت ہر فورم پر کشمیر کی بات ہورہی ہے۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کردیں گے کشمیر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت ہوئی تو پاکستان تیار ہے۔ خدانخواستہ ایٹمی جنگ ہوتی ہے تو دنیا پر بہت گہرے اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتا ہوں، ہم سب پر فرض ہے بزرگوں اور بڑوں کو عزت دیں۔ مولانا صاحب نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا کیا، مولانا قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب جتنے لوگ لا سکتے ہیں لے آئیں، مولانا صاحب مدرسوں کے بچوں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہ ہم کنٹینر اور حلوہ بھی دیں گے مگر آپ کا اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا، آپ کبھی مریم نواز تو کبھی بلاول کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ اللہ پر جس کو یقین ہوتا ہے وہ کسی کے پیچھے نہیں بھاگتا۔

  • وزیر داخلہ کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں عوام سے ریلیاں نکالنے کی اپیل

    وزیر داخلہ کی مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں عوام سے ریلیاں نکالنے کی اپیل

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کل بروز جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے عوام سے کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالنے کی اپیل کر دی ہے، انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم کو کل 60 دن ہو جائیں گے، عوام ریلیاں نکال کر مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کریں۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا مودی سرکار کا شدت پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، ہم ایک پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں بھی خطاب میں یہی پیغام دیا۔

    تازہ ترین:  مادر  وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے: آرمی چیف

    انھوں نے کہا حق خود ارادیت کشمیری بھائیوں کا انسانی اور قانونی حق ہے، کسی کو بھی کشمیریوں کا حق سلب کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، بھارتی سرکار نے کشمیری بھائیوں کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع کر دیا ہے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا مودی سرکار اور بھارتی فوج حیوانیت کے آخری درجے پر جا چکے ہیں، اس کا ایجنڈا ہٹلر کی طرح فاشسٹ ہے، پاکستان نے عالمی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

    اعجاز شاہ نے کہا باقی ممالک کو بھی اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، ہر کسی کو انسانیت کے ناطے اس معاملے پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 60ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں 60ویں روز بھی کرفیو

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 60ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 60ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    مقبوضہ کشمیر میں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، سابق بھارتی چیف جسٹس

    نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے،جلد پھٹ جائے گا ، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا اور مقبوضہ کشمیر بھارت کا ویت نام بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جج مرکنڈے کاٹجو نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لاواپک رہا ہے، جلد پھٹ جائے گا، پابندیاں اٹھائیں پھردیکھیں کس قسم کا احتجاج ہوتا ہے۔

    مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیربھارت کا ویت نام بن جائے گا، بھارت نے خصوصی درجہ ختم کرکے طویل گوریلا جنگ کی بنیاد رکھ دی، خاتمے کا جشن منانے والوں کے لیے یہ جلد ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا آج انسٹھواں روز ہے، معمول کی زندگی مفلوج ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے جبکہ انٹرنیٹ، موبائل سروس اور ٹی وی نشریات بھی بدستور معطل ہیں، گھروں میں محصور کشمیری نہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اورنہ ہی کاروبار کرسکتے ہیں۔

    گھرگھر تلاشی کی آڑ میں بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پانچ اگست سے اب تک ایک سوچوالیس بچوں کوامن وامان خراب کرنے کا الزام لگا کر گرفتارکیا گیا ہے ، یہ گرفتاریاں غیرقانونی ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں غصہ اورکشمیریوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں ، امریکی اخبار

    مقبوضہ کشمیر میں غصہ اورکشمیریوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں ، امریکی اخبار

    نیویارک : امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں غصہ اورکشمیریوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں ، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن بطور سزا کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کوعالمی میڈیا ہرروزبے نقاب کر رہا ہے، امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے مقبوضہ کشمیرمیں غصہ اورکشمیریوں کی تکالیف بڑھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کا متنازع علاقہ تقریباً دو ماہ سے لاک ڈاؤن میں ہے اور زندگی مفلوج ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا بھارتی فوجی لوگوں کوگھروں میں رہنے کاحکم دیتے ہیں اورحکم نہ ماننے کی صورت میں گولی مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے، کشمیری عوام نہ اسپتال جاسکتے ہیں اور کمیونیکشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے نہ ہی اپنے پیاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت جانتی ہے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ غیرمقبول ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن بطورسزا کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : کشمیریوں میں بھارت کیخلاف لاوا پک رہا ہے، جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، امریکی اخبار

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھی امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا تھا  کہ کشمیریوں میں بھارت کیخلاف بہت غصہ ہے، لاوا پک رہا ہے جوکسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، بھارتی فورسز گرفتار نوجوانوں کوتشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں، مسجد پر پتھر پھینکنے سے انکار پر گرفتارنوجوان کو اتنا مارا کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق کشمیری والدین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے جیل میں ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا سے کاٹ کر تنہا کرنے اور خوف پیدا کرنے کی کوشش کی، درجنوں کشمیری والدین مختلف تھانوں کے سامنے اپنے بچوں کی ایک جھلک دیکھنے کی امید پر گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔

  • آرٹیکل 370 منسوخی: مودی حکومت چارہفتے میں جواب جمع کرائے، بھارتی سپریم کورٹ

    آرٹیکل 370 منسوخی: مودی حکومت چارہفتے میں جواب جمع کرائے، بھارتی سپریم کورٹ

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل370کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے نریندر مودی کی حکومت کوجواب داخل کرنےکے لیے 4ہفتوں کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے آرٹیکل 370  منسوخ کرنے اور کشمیر کے موجودہ حالات سے متعلق دائرکردہ درخواستوں کی سماعت کی۔

    سماعت میں بھارتی حکومت کے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے چار ہفتوں کا وقت طلب کیا، اتنا ہی وقت بھارت مقبوضہ ریاست کشمیر کے وکیل نے بھی جواب دہی کے لیے طلب کیا۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے جواب دہی کے لیے حکومت کو 28 دن کی مہلت دیتے ہوئے ہر صورت جواب داخل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کشمیر کے معاملے پر مزید نئی درخواستیں نہیں لی جائیں گی۔

    عدالت نے درخواست گزاروں کو بھی حکم دیا کہ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کے ایک ہفتے کے اندر حکومتی جواب پر اپنا ردعمل جمع کرائیں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ 14 نومبر کو حکومتی جواب پر درخواست گزاروں کے دلائل سنے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہاں تاحال حالات معمول پر نہیں آسکے ہیں اور نہ ہی کرفیو ہٹایا گیا ہے۔

    عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 5 اگست کو بھارتی حکومت نے آئینی دفعہ 370 کو ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمان کے ایوان بالا میں اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ لداخ کو جموں و کشمیر سے الگ کر کے وفاق کے زیر انتظام علاقہ (یونین ٹیریٹری) بنایا جارہا ہے لیکن وہاں اسمبلی نہیں ہوگی، جب کہ جموں و کشمیر کو بھی علیحدہ یونین ٹیریٹری بنایا جا رہا ہے تاہم وہاں اسمبلی ہوگی۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

  • بھارتی فوج نے ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    بھارتی فوج نے ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیرمیڈیا سروس

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میں 16 کشمیریوں کو شہید کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے 16 بے گناہ کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ بھارتی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں خاتون بیوہ اور 2 بچے یتیم ہوگئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 281 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت کارکنوں اور طلباء سمیت 157 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے 25 مکانات کو نقصان پہنچایا جبکہ 4 خواتین کی بے حرمتی کی۔

    قابض افواج نے محلوں، علاقوں اور قصبوں میں گھر گھر تلاشی کے نام پر آپریشن کیا جس کے دوران چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا۔

    بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 25 مکانوں کو تباہ کر دیا اور 4خواتین کوبے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 58 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 58 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 58ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 58ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پی پی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، ہمایوں اختر خان

    حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پی پی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، ہمایوں اختر خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان کا کہنا ہے کہ عوام اپوزیشن کو اپنے مفادات کی آڑ میں ملک کو دوبارہ دلدل میں دھکیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کسی طرح کا مارچ اور دھرنا نہیں دیکھ رہا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی کامیابیوں کی وجہ سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے، عوام اپوزیشن کو اپنے مفادات کی آڑ میں ملک کو دوبارہ دلدل میں دھکیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

    ہمایوں اخترخان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کشمیر کے معاملے پر مضبوط دلائل پیش کرکے دنیا کو اپنے ساتھ ملا رہی ہے اور آنے والے مہینوں میں اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن حکومت کے بغض میں ”میں نہ مانوں کی رٹ “ پر قائم ہے۔

    اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں‌ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔