Tag: مقبوضہ کشمیر

  • وزیراعظم نےاسلام کے حوالے سے دنیا بھرمیں پائی جانے والی منفی سوچ کے بت کو گرا دیا، راجہ راشد حفیظ

    وزیراعظم نےاسلام کے حوالے سے دنیا بھرمیں پائی جانے والی منفی سوچ کے بت کو گرا دیا، راجہ راشد حفیظ

    لاہور: وزیر خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام کے حوالے سے دنیا بھر میں پائی جانے والی منفی سوچ کے بت کو گرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبلیغ اسلام کے حوالے سے برصغیر پاک و ہند کے صوفیائے کرام کی تاریخ کو دہراتے ہوئے دین اسلام کے حوالے سے دنیا بھر میں پائی جانے والی منفی سوچ کے بت کو گرا دیا ہے۔

    راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری دنیا کی توجہ کے مرکز اقوام متحدہ میں اسلام اور کشمیر کی وہ خدمت کی ہے جس کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے

    انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوری امت مسلمہ اپنے لیڈر عمران خان کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

    اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کشمیریوں‌ کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

    وزیراعظم نے دنیا کو خبردار بھی کیا تھا کہ اگر دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو پھر اس کے اثرات دنیا بھر تک پھیلیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 57 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 57 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 57ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 57ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشیاں، تعداد 426 ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشیاں، تعداد 426 ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے،اب تک  428اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہماچل سے تعلق رکھنے والا جسونت سنگھ جموں کشمیر کے سرحدی علاقے کے قریب سے مردہ حالت میں پایا گیا۔

    پولیس حکام کے انڈیا تب بارڈر پولیس کے اے ایس آئی نے دوران ڈیوٹی سرکاری رائفل سے اپنی گردن گولی ماری، ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حال ہی میں اہلکار کو تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے گزشتہ برس اگست میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا جس کے بعد وادی میں اضافی فوج تعینات کی گئی اور اب وہاں پر 8 لاکھ کے قریب فوجی تعینات ہیں۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشی

    آرٹیکل کے خاتمے کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث اشیائے خوردونوش، جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت ہے جبکہ 80 لاکھ کشمیری مسلسل گھروں میں محصور ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2007سے 28 ستمبر2019 تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 426 تک پہنچ گئی۔ قبل ازیں 31 مارچ کو چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔

  • کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، سراج الحق

    کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، سراج الحق

    پشاور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیکڑوں کشمیری قیادت نے نیلسن منڈیلا سے زیادہ وقت جیل میں گزارا ہے، ہم کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں اب تک لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، اس وقت بھی ساری قیادت جیلوں میں ہے، 80 لاکھ کشمیری مسلمان جیل کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی کہ 57 دنوں میں کشمیریوں پر کیا گزری ہے، اس وقت کشمیر کے چوک چوراہے خون میں رنگے ہوئے ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت بہت خوش ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں زبردست تقریر کی ہے، ہماری حکومت کہتی ہے یوٹرن لینا کامیاب لیڈر کی نشانی ہے، خطرہ ہے حکومت پھر یوٹرن لے گی۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد کشمیر کا علاقہ پاکستانی قوم نے قربانیاں دے کر آزاد کرایا ہے، خیبرپختونخوا کے عوام نے پہلے بھی قربانی دی آج بھی تیار ہے، ایسا فیصلہ کریں جس سے کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بن جائے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیریوں کو بولنے کی آزادی تک نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بھارتی جواب کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی ظالمانہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ ختم کر رہے ہیں۔

    پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ ہم نے بھارتی جاسوس گرفتار کیا جس نے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام اور بھارت میں مقیم اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز

    سری نگر: آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • وزیر اعظم کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، عوام کرفیو توڑ کر نکل آئے

    وزیر اعظم کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، عوام کرفیو توڑ کر نکل آئے

    اسلام آباد: کشمیریوں کے مؤقف کی درست ترجمانی کرنے پر گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر مقبوضہ کشمیر میں جشن منایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ختم ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر میں عوام کرفیو توڑ کر باہر نکل آئے اور انھوں نے جشن منایا۔

    بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں پچاس دنوں سے زیادہ اپنے گھروں میں محبوس کشمیری عوام نے خوب آتش بازی کی اور انڈیا کے خلاف پر جوش نعرے لگائے۔

    ادھر بھارتی فوج نے جشن کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پہرا سخت کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی تقریر جیسے ہی ختم ہوئی، کرفیو اور سخت سیکورٹی کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری گھروں سے نکل آئے اور جشن منایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا: عمران خان

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث کشمیری اپنے گھروں میں محبوس ہیں، وادی میں 56 روز سے انٹرنیٹ، موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں، ہزاروں کشمیری گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب میں عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے پیش کیا، اور دنیا کو واضح پیغام دیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے وادی میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا مودی کو اس کے غرور نے اندھا کر دیا ہے، کرفیو اٹھنے کے بعد کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں گی، اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا پڑے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

    سری نگر: کشمیر میڈیا سروس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے ایم ایس نے خبر دی ہے کہ جموں میں بھارتی فوجی جسونت سنگھ نے اپنے سرکاری اسلحے سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

    خود کشی کرنے والے اہل کار جسونت نے خود کو گردن میں گولی ماری تھی، اس کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے تھا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں 2007 سے اب تک 442 بھارتی اہل کار خود کشی کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ایک عرصے سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے خود بھارتی فوج اور پولیس اہل کاروں میں نفسیاتی امراض اٹھنے لگے ہیں اور آئے روز ان میں خود کشی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

    تازہ ترین:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

    آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 6 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج نے ضلع گندریبال اور رمبان میں آپریشن کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گندریبال مسافر بس کے اغوا کا ڈراما رچا کر نام نہاد آپریشن کیا۔

    کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی گئی اور 3 نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

    ضلع رمبان میں بھی بی جے پی رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بنا کر سرچ آپریشن کیا گیا اور تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ضلع گندریبال اور رمبان میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مسافر بس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ضلع گندریبال میں نام نہاد آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی اور 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    ضلع رمبان میں بھی بی جے پی رہنما کو یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بنا کر سرچ آپریشن کیا گیا اور تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ دو نیوکلیئر طاقتوں‌ کے آمنے سامنے آنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے اب تک 15 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو حراست لیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پردہ چاک کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے 50 روز سے زائد جاری کرفیو ہٹائے۔

  • دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے: عبدالباسط

    دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے: عبدالباسط

    اسلام آباد: پاکستان کے سابق سفیر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کا معاملہ پاکستان کا مؤقف کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا، دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر عبد الباسط نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے عزائم کو سمجھنے کی ضرورت ہے، بھارت کی اسٹریٹجی پاکستان کو غیر مستحکم رکھنا ہے۔

    عبد الباسط کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر سمیت خطے کے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا چاہیئے، ہمیں دیکھنا چاہیئے کون سے عوامل ہمیں غیر مستحکم کر سکتے ہیں، افغانستان کے حالات پر بھی ہماری نظر ہونی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں الیکشن ہو رہے ہیں اس کا بھی اثر پاکستان پر پڑے گا، خطے کے مسائل آپس میں انٹر لنک ہیں۔ بھارت نے مذاکرات کا معاملہ پاکستان کا مؤقف کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا۔

    اس سے قبل ایک موقع پر عبد الباسط کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ماضی کی حکومتیں جموں و کشمیر پر غیر سنجیدہ رہیں، ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میرا اندازہ ہے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا امریکا سے گٹھ جوڑ ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے قبل سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کیا ہوگا۔