Tag: مقبوضہ کشمیر

  • مودی پر خوف سے لرزہ طاری ،  جی20 اجلاس کی سیکیورٹی ڈراؤنا خواب بن گئی

    مودی پر خوف سے لرزہ طاری ، جی20 اجلاس کی سیکیورٹی ڈراؤنا خواب بن گئی

    نئی دہلی : مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کی سیکیورٹی دردِ سربن گئی ، فدائی حملوں کا خوف جی20 اجلاس کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی پر خوف سے لرزہ طاری ہے ، جی20 اجلاس کی سیکیورٹی بھارتی حکومت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس میں سیکیورٹی پر خدشات کا اظہار کردیا۔

    سیکیورٹی پلان کے مطابق اضافی کمانڈوز کو مقبوضہ وادی میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ نیشنل سیکیورٹی گارڈ کی مسلح ٹیموں کو اسپیشل آپریشن گروپس کے ساتھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فدائی حملوں کا خوف جی20 اجلاس کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے ، جس کے پیش نظر بھارتی فوج کے جی او سی کلو فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

    ممکنہ حملوں کو روکنے کیلئے بھی بھارتی فورسز سر جوڑ کر بیٹھ گئیں اور بلٹ پروف شیلڈ کے ساتھ حفاظتی بنکرز بھی تیار کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    مقبوضہ وادی کی پولیس نے علاقے میں پوشیدہ پولیسنگ کے نفاذ کا منصوبہ بنا لیا ہے، جس کے تحت ماورائے عدالت گرفتاریوں اور قتل و غارت کا بازار گرم کیا جا سکے۔

    600سے زائد پولیس اہلکاروں کی شیر کشمیر پولیس اکیڈمی میں تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اس منصوبے سے مقبوضہ کشمیر کی تمام فورسز کے اہلکاروں کو گرفتاری کی کھلی اجازت ہو گی۔

    اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا اقوامِ عالم کے سامنے مودی اور بھارت کا بھیانک چہرہ جی20 کی آڑ میں چھپ سکتا ہے؟جی20 ممالک کو اجلاس میں شرکت سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی اندرونی صورتحال پر نظر رکھنی ہو گی۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں اضافی فورسز کیوں تعینات کر رہا ہے؟ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان ہے تو پھر اتنے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی فورسزکو کیوں تعینات کیا جارہا ہے؟

  • کشمیر میں مذہبی اجتماعات، تہواروں اور جنازوں پر بھی پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال

    کشمیر میں مذہبی اجتماعات، تہواروں اور جنازوں پر بھی پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال

    بینائی سے محروم کشمیر کا مودی کا شرمناک خواب اور جی 20 کی آڑ میں مْودی کی خون سے کھیلی ہولی سب پر آشکار ہو گئی ہے، مودی سرکار کی بہیمانہ انسان دشمن کاروائیوں نے کشمیریوں کو اندھا کرنے کی ٹھان لی، مذہبی اجتماعات، تہواروں اور جنازوں پر بھی پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2019 سے 2021 کے درمیان 6221 کشمیری پیلٹ گنز کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے، جب کہ 782 افراد بینائی کھو بیٹھے۔

    2016 سے 2019 کے درمیان پیلٹ گنز کی وجہ سے 139 کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق صرف 2021 میں پیلٹ گن کے استعمال سے 9 بچے شہید جب کہ 30 بینائی سے محروم ہوئے۔

    جون 2021 میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیلٹ گن کے استعمال کو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ’’مذہبی تقریبات کے اجتماع کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔‘‘

    04 ستمبر 2020 کو ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ بھارتی ڈاکٹر سندرم نترجن کے مطابق پیلٹ گن کے 80 فی صد متاثرین جزوی بینائی سے محروم ہیں۔

    25 نومبر 2019 کو بھارتی فوج نے ڈیڑھ سالہ بچی کو بھی پیلٹ گن سے اندھا کر ڈالا، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی سرکار نے اہلکاروں کو پیلٹ گن کے استعمال کی صرف 3 دن کی ٹریننگ دی ہے۔

    سوال اٹھتا ہے کہ کیا G-20 ممالک کے اراکین بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر احتجاجاََ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے تاکہ انسانی حقوق کی جھوٹی پاس داری اور امن کا ڈھونگ رچانے والے بھارت کو اُس کا اصل چہرہ دکھایا جا سکے؟

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ، 5 فوجی ہلاک

    راجوڑی : مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی دھماکوں میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسز حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ہوگئی، راجوڑی میں دھماکوں میں بھارتی فوج کے 5 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزاورحملہ آوروں میں شدید لڑائی ہوئی لیکن حملہ آوروں نے دھماکا خیزمواد کا استعمال کرکے 5بھارتی فوجیوں کوہلاک کردیا۔

    بھارتی فوج کا آپریشن3 مئی کوشروع کیا گیا تھا ، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی مودی میڈیااپنی ہٹ دھرمی، ملامت اورشرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے کوشاں ہیں، مودی میڈیانےایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان پر تھوپنا شروع کردیا ہے۔

    تاہم بھارتی عوام ان حملوں کومودی سرکارکاایک اورڈرامہ قراردےرہی ہے کیونکہ مودی سرکارکاجی20اجلاس سے پہلے وحشیانہ کارروائیاں کا مسخ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔

    یاد ہے گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوجی ٹرک پرحملےمیں بیشترفوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔

    تفصییلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مرواہ علاقے میں مچنا کے مقام پر بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3 افراد سوار تھے، حادثے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یہ واقعہ صبح تقریباً 9:45 پر پیش آیا، ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک جدید لائٹ ہیلی کاپٹر تھا، ہیلی کاپٹر نے کشتواڑ ہیلی کاپٹر سے مروہ کی طرف معمول کے مطابق پرواز کی۔

    افسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹس زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل اگست میں بھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا ، تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

    رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں

    مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں

    سری نگر : مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام نے وادی کے مختلف مقامات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز پوسٹرز چسپاں کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز چسپاں کردیے گئے ، کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور حق خودارادیت کی حمایت پر پاکستان آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    پاکستان آرمی چیف کے پوسٹرز سرینگر میں متعدد مقامات پر چسپاں کئے گئے، پوسٹرز پر تحریر میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر پرقومی مؤقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کی حمایت پر آپ کے شکر گزار ہیں۔

    یاد رہے اپریل 2021 میں حق خودارادیت فورم جموں وکشمیر نے پاکستان سے اپنے پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے پوسٹرز آویزاں کئے تھے۔

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق پوسٹرز پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، علی آمین گنڈا پور ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان اور بیرسٹر سلطان چودھری تصاویر بھی موجود تھیں۔

    پوسٹروں پر تحریک آزادی کشمیر کے سفیر کے علاوہ دیگر تعریفی کلمات ، کشمیری عوام کا ترجمان عمران خان کے نعرے ، کشمیریوں کا وکیل پاکستان کےنعرے، پاکستانی اور کشمیری یک جان دو قالب کے نعرے سمیت ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کے نعرے درج تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید

    بھارتی قابض فورسز نے ضلع بارہ مولہ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہ مولہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں شاکر مجید نجار اور حنان احمد کو ضلع کے علاقے کریری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

    مقامی لوگوں نے کی ایم ایس  کو بتایا کہ شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فوجیوں نے ایک فرضی مقابلے میں شہید کیا۔

    مقبوضہ علاقے کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے نوجوانوں کے قتل کا جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں عسکریت پسند قرار دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں اسی طرح کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری

    راجوڑی میں فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری

    اسلام آباد: مودی سرکار نے اپنے عوام کو ایک اور دھوکا دینے کی تیاری شروع کر دی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی میں ایک فوجی ٹرک میں لگنے والی آگ کی ہزیمت مٹانے کی خاطر جعلی آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی سیکٹر کی نیشنل ہائی وے پر توتا گلی کے مقام پر راشٹریہ رائفلز یونٹ کی گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 فوجی جل کر ہلاک ہو گئے تھے، تاہم بعد ازاں، مودی سرکار نے اسے کشمیری مجاہدین کے گرنیڈ حملے کا نتیجہ قرار دے دیا تھا۔

    اب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی آڑ میں مودی سرکار ایک بار پھر جعلی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، اور جعلی آپریشن میں پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی۔

    ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120 انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا، جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی، اس جعلی برآمدگی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق جعلی برآمدگی کا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادئ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں، اس جعلی آپریشن کا مقصد راجوڑی واقعے میں ناکامی پر پردہ ڈالنا اور بھارتی عوام کو رام کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت عالمی میڈیا میں اپنے جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی کافی بدنام ہے۔

  • پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردِعمل

    پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردِعمل

    اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا اقدام یواین قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے 23 مئی کو سرینگرمیں ٹوارزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشاورتی فورم وائے 20 سے متعلق 2 دیگر اجلاس بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونا پریشان کن ہے، بھارت کا اقدام یواین قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کےاصولوں کی ک خلاف ورزی ہے، پاکستان ان اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کشمیر کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے، کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔

    مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کےایجنڈےپر7دہائیوں سےزیادہ عرصےسےموجودہے، اس طرح کی سرگرمیوں سے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، بھارت ثابت کررہا ہے کہ وہ عالمی فورم کا رکن بننے کا اہل نہیں۔

  • جعلی افسر نے بھارتی فوجیوں کو ماموں بنا دیا

    جعلی افسر نے بھارتی فوجیوں کو ماموں بنا دیا

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوسرباز نے جعلی افسر بن کر بھارتی فوجیوں کو ماموں بنا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن پٹیل نامی شخص نے خود کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دفتر کا اعلیٰ افسر ظاہر کر کے اعلیٰ میٹنگز میں شرکت کی، حقیقیت ظاہر ہونے پر کِرن پٹیل کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن بھارتی حکام اس واقعے پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

    ادھر بھارتی فوج نے پُھرتیاں دکھاتے ہوئے کِرن پٹیل کی خوب آؤ بھگت کر ڈالی تھی، نوسرباز نے بُلٹ پروف گاڑیوں میں مقبوضہ وادی کا جائزہ لینے کے بہانے خوب سیر سپاٹے بھی کیے، اور فائیو اسٹار ہوٹلز میں خوب قیام کے مزے لوٹے۔

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ کرن پٹیل 2 مارچ کو وادئ کشمیر کے دورے پر تھے، جب انھیں سیکیورٹی اہل کاروں نے حراست میں لے لیا، نوسرباز کو اگلے ہی دن گرفتار کیا گیا، جمعرات کو انھیں عدالت میں بھی پیش کیا گیا، جس سے یہ واقعہ عوام کے سامنے آیا۔

    پولیس نے پٹیل کے خلاف دھوکا دہی، نقالی اور جعل سازی کا الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کمپلین میں کہا گیا کہ پٹیل ’مالی اور مادی فوائد‘ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    کرن پٹیل کے پاس تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہے جس سے وہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدے دار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پیجز پر ایسی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں وہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی گارڈز کے ساتھ ’سرکاری دورے‘ پر دکھائی دے رہے تھے۔

    ایک دورے پر پٹیل نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ان سے جنوبی کشمیر میں سیب کے باغات کے خریداروں کی نشان دہی کرنے کو کہا ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹیل کو اعلیٰ ترین سطح کی سیکیورٹی دی گئی، بلٹ پروف کار میں سفر کیا اور اپنے دوروں کے دوران ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں سرکاری رہائش گاہ پر رہے۔ عدالتی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ سیکیورٹی اہل کاروں کو ان کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ ملے۔

  • دی گارڈین نے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

    دی گارڈین نے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا

    نئی دہلی: دی گارڈین نے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت نے بُچر پیپرز کو منظرِ عام پر لانے سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا بھی بھارت کی کشمیریوں سے کی گئی وعدہ خلافی پر بول پڑا ہے، مودی سرکار نے کشمیر پر ایک اور وار کرتے ہوئے بھارتی آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

    برطانوی اخبار دی گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ الحاق اور خود مختار ریاست کا معاہدہ کر کے وعدے کی خلاف ورزی کی گئی، دوسری طرف مودی سرکار نے کشمیریوں کے ساتھ کی گئی وعدہ خلافی کو منظر عام پر آنے سے روکنے کی کوششیں کیں۔

    کشمیر سے متعلق بُچر پیپرز جواہر لال نہرو اور جنرل روئے بُچر کے درمیان کشمیر اور سیز فائر پر خط و کتابت پر مشتمل ہیں، دی گارڈین کے مطابق جنرل روئے بُچر نے نہرو کو مسئلہ کشمیر یو این لے جانے کا مشورہ دیا تھا، بھارت مسئلہ کشمیر کو پُر امن تصفیے کے لیے خود یو این لے گیا مگر وقت کے ساتھ غاصبانہ انضمام کیا گیا۔

    پیپرز کے مطابق 1952 میں نہرو نے بھارتی لوک سبھا میں بیان دیا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری خود کریں گے، اور کشمیریوں پر بندوق کی نوک پر اپنی مرضی مسلط نہیں کریں گے۔

    اکتوبر 2022 میں نہرو میوزیم کے چیئر پرسن نے بُچر پیپرز کو تحقیقاتی مقاصد کے لیے پبلک کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بُچر پیپرز کو پبلک کرنے سے بھارت کو سیاسی اور خارجی مضمرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت عمومی طور پر 25 سال بعد سرکاری خط و کتابت اور دستاویزات کو ڈی کلاسیفائی کر دیتا ہے، ماضی میں بھی کئی بار صحافتی تنظیموں اور کارکنوں نے بُچر پیپرز کو پبلک کرنے کی کاوشیں کیں، دہلی کے نہرو میوزیم میں موجود بُچر پیپرز مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ کے بعد سوال اٹھتے ہیں کہ کیا مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کی معطلی سے بھارت کے کشمیریوں سے سابقہ وعدوں کی خلاف ورزی کی؟ کیا بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں سے اُن کا حقِ خود ارادیت چھیننا چاہتا ہے؟ آخر عالمی میڈیا، اقوام عالم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر کب تک خاموش رہیں گے۔