Tag: مقبوضہ کمشیر

  • گزشتہ برس بھارت نے ایل او سی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی: وزارت خارجہ

    گزشتہ برس بھارت نے ایل او سی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی: وزارت خارجہ

    اسلام آباد: وزارت خارجہ حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے اجلاس میں اپنی بریفنگ میں بتایا کہ سنہ 2019 میں بھارت نے جنگ بندی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس چیئرمین ساجد میر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ حکام نے کمیٹی کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اپنی بریفنگ میں وزارت خارجہ حکام نے بتایا کہ بھارتی خلاف ورزیوں اور نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، قیام پاکستان سے اب تک کے نقصانات کی رپورٹ کے لیے وقت درکار ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چند سال سے خلاف ورزیاں بھارت کا معمول بن گئی ہیں، سنہ 2019 میں بھارت نے جنگ بندی کی 3 ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی۔ جارحیت پر بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر احتجاج کیا جاتا ہے۔

    وزارت خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ کشمیر کا معاملہ ٹھنڈا پڑ جانے کا تاثر درست نہیں۔

    سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے دریافت کیا کہ مسئلہ کشمیر پر وزیر خارجہ ملتان کےعلاوہ کن ممالک میں گئے؟ سابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ 5 اگست کے بعد 50 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 54 وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا اب کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھا رہا ہے۔ ان کیمرہ اجلاس میں کمیٹی کو زیادہ تفصیل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بہت سے ممالک مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر عمل افسوسناک ہے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے۔

    انہوں نے آزاد کشمیر کے کیمپوں کی حالت زار پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے کیمپوں کے خود متعدد دورے کیے ہیں۔ وزارت خارجہ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کیمپوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے منصوبے جاری ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ بھی کر رہا ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں انتخابات کے موقع پر کشمیریوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وادی میں ہڑتال کر رکھی ہے۔

    بھارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

    چند روز قبل بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سابق کمانڈر لیفٹننٹ جنرل دیپندر سنگھ ہوڈا نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم وادی کشمیر میں عوام کو ایک اچھا بیانیہ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصے اور احساس محرومی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردانہ سلوک اور سیاسی مقاصد کو واضح کرنے پر زور دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر: ڈھونگ انتخابات ہڑتال کے باعث ناکام

    مقبوضہ کشمیر: ڈھونگ انتخابات ہڑتال کے باعث ناکام

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جانب سے رچائے جانے والے انتخابی ڈھونگ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی اپیل حریت رہنماؤں نے کی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر میں عوام سے معمول کی زندگی گزارنے کا حق بھی چھین لیا گیا۔ وادی میں انتہائی جبر کے ماحول میں غاصب بھارت نے انتخابی ڈھونگ رچایا۔

    مزید پڑھیں: بھارت ہوش کے ناخن لے ورنہ کشمیر گنوا دے گا، فاروق عبداللہ

    کشمیریوں نے انتخابی ڈرامے کو مسترد کردیا تو کٹھ پتلی انتظامیہ کو پولنگ ملتوی کرنا پڑی تھی جو آج دوبارہ ہو رہی ہے۔ ووٹرز سے محروم پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سیکیورٹی ہے۔

    ڈھونگ انتخابات کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، ٹرانسپورٹ معطل اور سڑکیں سنسان ہے۔

    حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نام نہاد انتخابات کو مسترد کر کے کشمیری عوام نے ایک بار پھر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 10 اپریل کو قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے 12 افراد کو شہید کردیا تھا۔ اس موقع پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بھی وحشیانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 20 مظاہرین زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 12 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو نوجوان حریت پسند رہنما برہان وانی کو بھارتی فورسز نے 2 ساتھیوں سمیت ماورائے عدالت قتل کیا تھا جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔