Tag: مقدر کا ستارہ

  • ’سنجو بابا ہیئر اسٹائل‘ فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کردی

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بیٹے کے نئے ہیئر اسٹائل کی ویڈیو شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ آفندی نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا کارٹون دیکھنے میں مصروف ہے جبکہ شوہر کنور ارسلان پوچھتے ہیں کہ ’مہابیر یہ سنجے دت والا ہیئر اسٹائل کیوں رکھا ہوا ہے۔؟‘

    ان کے بیٹے بتاتے ہیں کہ ’آپ نے بنایا ہے۔‘ کنور ارسلان پھر کہتے ہیں کہ ’اچھا اتنے لمبے بال رکھ لیے ہیں۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    فاطمہ آفندی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’فضا‘ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ ان دنوں ان کا ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ نشر کیا جارہا ہے۔

    مقدر کا ستارہ میں فاطمہ ’ہادیہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

    ڈرامے کے دیگر کرداروں میں آریز احمد، لائبہ خان، بابر علی، نادیہ حسین، رمہا احمد ودیگر شامل ہیں۔ مقدر کا ستارہ کی قسط روزانہ شام 7 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • رمہا احمد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ رمہا احمد کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رمہا احمد نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جنوری اور دسمبر 2022 سے متعلق ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

    رمہا احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مختصر طور پر 2022۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimha Ahmed🦋 (@rimhahmed)

    وہ ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ’میں خوش ہوں اس سال جبکہ سال کے اختتام پر وہ رونے کی اداکاری کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ساتھی اداکارہ فاطمہ آفندی سمیت دیگر مداحوں نے بھی پسند کیا اور اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں اداکارہ منال خان کا ہمشکل بھی قرار دیا گیا تھا۔

     

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں رمہا احمد بابر علی کی بیٹی ’نتاشا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں انہیں والد اور والدہ کی نافرمان بیٹی دکھایا گیا ہے۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں آریز احمد، فاطمہ آفندی، نادیہ حسین، لائبہ خان، عنایت خان، ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی 21ویں قسط کل شام 7 بجے نشر کی جائے گی۔

  • تانیہ حسین کسے ’مس‘ کررہی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’انعم‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ  تانیہ حسین ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’رمشا‘ کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تانیہ حسین ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لمبے بالوں میں دھوپ کی کرنوں میں تصاویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

    تانیہ حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’رمشا‘ لکھا اور بتایا کہ ’وہ اپنے لمبے بالوں کو بہت مس کررہی ہیں۔‘ واضح رہے کہ ’مقدر کا ستارہ‘ کی ’رمشا‘ نے کردار کی مناسبت سے بال چھوٹے کروائے ہیں۔

    اس سے قبل اداکاہ نے ڈرامے کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے کردار کی مناسب سے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

    اداکارہ تانیہ حسین نے اپنے کردار سے متعلق کہا تھا کہ ’رمشا ایک ایسا کردار ہے جو کسی بھی دوسرے کردار سے مختلف ہے جو میں نے اس سے پہلے کیا ہے۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔’مقدر کا ستارہ‘ کو روزانہ شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tania Amna Hussain (@tanyahussain9)

  • ’نہی مشکل وفا‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ہلکے نیلے لباس اور پیلے دوپٹے میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ کو ایک تصویر میں سنجیدگی کا تاثر دے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کے چہرے پر ہلکی سی مسکان دیکھی جاسکتی ہے۔

    لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ایک مداح نے لکھا کہ ’اتنی دُکھی آنکھیں کیا ہوا ہے۔‘ ایک مداح نے تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے ماشا اللہ لکھا۔‘

    واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں فاطمہ آفندی کی چھوٹی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

    لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں درفشاں سلیم (مہک) کی بہن (ندا) کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دل کی رضا۔‘ لکھا تھا جبکہ ایک تصویر میں شاعری لکھی تھی۔

  • مقدر کا ستارہ! تانیہ حسین نے ’رمشا‘ سے متعلق بتا دیا

    مقدر کا ستارہ! تانیہ حسین نے ’رمشا‘ سے متعلق بتا دیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ تانیہ حسین ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’رمشا‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین (فیضان کی والدہ)، لائبہ خان (ہادیہ کی بہن) تانیہ حسین (رمشا)، سلمی حسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی ابتدائی تین اقساط نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

    ’مقدر کا ستارہ‘ کی کہانی پوش گھرانے سے تعلق رکھنے والے فیضان کے اور متوسط طبقے کی لڑکی ہادیہ کے گرد گھومتی ہے، فیضان (بگڑے بیٹے) کو سدھارنے کے لیے گھر والے قریبی دوست کے گھر ان کی بیٹی ہادیہ کا رشتہ لے کر جاتے ہیں لیکن وہ اس شادی پر راضی نہیں ہیں اور اپنی دوست رمشا سے محبت کرتے ہیں دوسری جانب ہادیہ بھی انہیں پسند نہیں کرتی ہیں۔‘

    تاہم منفی کردار نبھانے والی اداکارہ تانیہ حسین نے اپنے کردار سے متعلق کہا کہ ’رمشا ایک ایسا کردار ہے جو کسی دوسرے کردار سے مختلف ہے جو میں نے بھی کیا ہے۔

    گزشتہ روز تانیہ حسین نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اس ڈرامے میں بالکل مختلف کردار ادا کررہی ہیں جس میں فاطمہ آفندی اور آریز احمد بھی شامل ہیں۔


    واضح رہے کہ ’مقدر کا ستارہ‘ کی چوتھی قسط کل رات 7 بجے نشر کی جائے گی۔

  • ’تو ہی میری دنیا‘

    ’تو ہی میری دنیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کے دوسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

    آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ کی کاسٹ میں آریز احمد (فیضان)، فاطمہ آفندی (ہادیہ)، بابر علی (صفدر، فیضان کے والد)، نادیہ حسین، عنایا خان، رمہا احمد، سلمیٰ حسن، خلیفہ سجر الدین، ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں۔ ’مقدر کا ستارہ‘ کی پہلی قسط جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

    گزشتہ دنوں ٹیزر ریلیز کیا گیا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ’آریز احمد پوش گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں سدھارنے کے لیے گھر والے رشتہ لے کر فاطمہ آفندی (ہادیہ) کے گھر جاتے ہیں لیکن وہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں۔‘

    ’ہادیہ اس رشتے سے خوش نہیں ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے ہاں کتنی عجیب سی سوچ ہے،  بگڑے بیٹوں کو سدھارنے کے لیے ان کی شادی کروادو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    چند گھنٹوں قبل ڈرامے کا دوسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہادیہ اپنے دوست سے محبت کرتی ہیں اور وہ ان کے ساتھ کارنیول میں پہنچتی ہیں، وہاں دونوں طوطے سے فال نکلواتے ہیں جس کے دیکھ کر دونوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

    اسی اثنا میں ان کے منگیتر فیضان آجاتے ہیں اور فاطمہ کا ہاتھ پکڑ کر لے جاتے ہیں جبکہ ان کے دوست کھڑے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

    ٹیزر کا فاطمہ آفندی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ ’بیٹیاں‘ کے اختتام کے بعد اے آر وائی ڈیجیٹل پر ’مقدر کا ستارہ‘ دیکھیں۔