Tag: مقدمات ختم

  • قصور ویڈیو اسکینڈل متاثرین کیخلاف مقدمات ختم کرنیکی ہدایت

    قصور ویڈیو اسکینڈل متاثرین کیخلاف مقدمات ختم کرنیکی ہدایت

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کردی ،جبکہ متاثرین نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرہ بچوں نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں پولیس اور انتظامیہ کے عدم تعاون اور انصاف کے حصول میں پیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ متاثرہ بچوں کو ہر صورت انصاف دلائیں گے ۔

    وزیر اعلیٰ نے کہاکہ قصور ویڈیو اسکینڈل سے انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے وہ انصاف کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔

    میاں شہباز شریف نے متاثرین کے خلاف درج دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ وہ کل سے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

  • پشاور: صوفی محمد کیخلاف16مقدمات ختم

    پشاور: صوفی محمد کیخلاف16مقدمات ختم

    پشاور: انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت کے امیر صوفی محمد کے خلاف دہشت گردی کے انیس مقدمات میں سے سولہ مقدمات ختم کر دئیے ۔

    صوفی محمد پر عدالت میں انیس مقدمات زیر سماعت تھے ،جن میں سے سولہ کو ختم کر دیا گیا ہے ۔

     پشاور میں انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں جج عبدالروف نے سماعت میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمات ختم کئے ۔

     انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین مقدمات دیگر عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔