Tag: مقدمات درج

  • ناقص سیکورٹی انتظامات: 62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج

    ناقص سیکورٹی انتظامات: 62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج

    مردان : پولیس نے ناقص سیکورٹی انتظامات پر62 اسکولوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ڈی آئی جی کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی آئی جی محمد سعید خان نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد مردان ریجن کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی تھی ۔

    ریجن پولیس نے مردان چارسدہ، صوابی اور نوشہرہ کے اسکولوں میں پولیس کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 62 اسکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ڈی آئی جی نے 3 سو اسکولوں کی انتظامیہ کوتعلیمی اداروں کی دیواروں پر خاردار تاریں لگوانے، اسکولوں میں سیکورٹی کیمرے اور ایس او ایس سسٹم انسٹال کرنے اور سیکیورٹی اسٹاف کے مابین بہترمواصلاتی نظام بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہے۔

  • الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج

    الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج

    اسلام آباد / کراچی /لاہور / کوئٹہ : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مقدمات درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    لاہور تھانہ ستوکلتہ اور تھانہ پرانی انار کلی میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی آر درج ہو گئی، پنجاب بھر کے متعدد تھانوں میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف دن بھر درخواستیں جمع کروائی گئی ، بلآخر اب سے کچھ دیر قبل لاہور کے تھانہ ستوکتلہ اور پرانی انار کلی میں شہریوں کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

    مقدمات ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کی پاک فوج اور سیکورٹی داروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی بنا پر درج کروا گیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔

    درخواست سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے داخل کرائی ۔ درخواست گذار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مسلح افواج اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے خلاف بیان بازی آئین کے آرٹیکل ایک سوننانوے کے تحت ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہے درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے اس لیے عدالت ایم کیو ایم کے سربراہ کے خلاف غداری کا مقدمی درج کرنے کا حکم دے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ، بارہ کہو اور گولڑہ میں چار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدر آباد کے تھانہ فورٹ میں مقدمہ وحید نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مٹیاری پولیس نے عثمان جوکھیو کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی۔

    جیکب آباد کے تینوں تھانوں میں بھی مختلف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ تینوں مقدمات دفعہ 153 کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

    خیرپور میرس کے تھانہ تھری میرواہ اور فیض گنج میں بھی دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ دادو کے تھانہ اے سیکشن میں دو مقدمات درج ہوئے۔

    شکار پور کے مختلف تھانوں میں بھی الطاف حسین کے خلاف تین مقدمات درج ہوئے ہیں۔ لاڑکانہ، میر پور خاص اور سکھر میں دو، دو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ بدین میں تین جبکہ ٹھٹھہ، گھوٹکی اور ٹنڈو الہ یار میں ایک ایک مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ کنری اور مٹھی کے تھانوں میں بھی الطاف حسین کی تقریر پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ سٹی اور تھانہ گوالمنڈی میں بھی مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ہرنائی پولیس اسٹیشن میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی۔ چمن میں مقامی شہری کی درخواست پر بھی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔

  • الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    الطاف حسین پردرج مقدمات کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

    کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے الطاف حسین کے بارے میں ریمارکس اور الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے پر پر ایم کیوایم نے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

    کراچی میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر خواتین کارکنان اور رینجرز اہلکاروں کا آمنا سامنا بھی ہوا۔

    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ ہمارے ساتھ ظلم بند کیاجائے۔

    مظاہرے میں آنے پر بھی فاروق ستار کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے فاروق ستار کو پوچھ گچھ کے بعد جانے دیا

     لاہورپریس کلب کے باہر ایم کیوایم سنٹرل پنجاب ایڈہاک کمیٹی کا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نےخواجہ آصف اور چوہدری نثار کے خلاف نعرے بازی کی ۔

    کوئٹہ میں بھی ایم کیو ایم کے کارکنوں نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،کارکنوں نے الطاف حسین کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    سکھر ،نواب شاہ،میرپور خاص اور ٹنڈو الٰہ یارمیں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج ہونے کے خلاف کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

  • لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت:اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی، اسکول سربراہان کیخلاف مقدمات درج

    لکی مروت: سرکاری اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر کئی اسکول سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    لکی مروت کے اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی انتظامات پر پولیس نے ایک درجن سے زائد سرکاری اسکولوں کے سربراہان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

      لکی مروت کے ڈی پی اواسماعیل کرک کے مطابق سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے اسکولوں کو کئی نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن اسکول انتظامیہ نے سیکیورٹی بہتربنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے، دورانِ معائنہ یہ بات سامنے آئی کہ اسکولوں میں گیٹ کے سامنے نہ حفاظتی بیرئیر لگے تھے، نہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے جبکہ دیواروں پرخاردارتاریں بھی نہیں لگائی گئیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ اسکول میں سرچ لائٹس کا کوئی انتظام بھی نہیں تھا جبکہ کئی اسکولوں میں سیکیورٹی کے لئے چوکیدار ہی نہیں، ایک اسکول سے بارہ بورکی رائفل خراب حالت میں ملی لیکن چوکیدار موجود نہیں تھا۔

    کئی اسکولوں کے چوکیداروں کے پاس سے جعلی اسلحہ بھی ملا ہے، اسکولوں کے کئی طالبعلموں کے پاس اسکول کارڈ ہی نہیں۔

  • ملتان جیل کےقیدی کیخلاف اقدام خودکشی سمیت تین مقدمات درج

    ملتان جیل کےقیدی کیخلاف اقدام خودکشی سمیت تین مقدمات درج

    ملتان: جیل کےقیدی کےخلاف اقدام خودکشی سمیت تین مقدمات درج کرلئےگئے، جیل انتظا میہ نے فرائض سے غفلت پر سات اہلکار معطل کر دئیے۔

    ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی غلام محمد نے محبوبہ کی ایک جھلک کے لئے جیل انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں اورمحبوبہ کوجیل ملاقات کے لئے لائے جانے پرخود ہی اس سارے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا۔

    غلام محمد پرتین دفعات دائرہوچکی ہیں جوکہ اقدامِ خودکشی،سرکاری کام میں مداخلت اورپولیس اہلکاروں کوقتل کی دھکمیاں دینے کی دفعہ ہیں، پولیس اہلکاروں کو دھکمیاں دینے پردفعہ پانچ سوچھ،سرکاری کام میں مداخلت پردفعہ ایک سوچھیاسی اوردفعہ تین سوترپن جبکہ اقدامِ خودکشی پردفعہ تین سوپچیس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، قیدی غلام محمد اس وقت ڈسٹرکٹ جیل کے اسپتال میں زیرِعلاج ہے اوراس کی حالت بہتربتائی جارہی ہے، ملزم کوسخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے تاکہ وہ آئندہ ایسا کوئی اقدام نہ کرے۔