Tag: مقدمات

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا یونیورسٹی مقدمات میں سمجھوتہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا یونیورسٹی مقدمات میں سمجھوتہ

    واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے مقدمات میں ڈھائی کروڑ ڈالرز کی مفاہمت کرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق مقدمہ غیرفعال ٹرمپ یونیورسٹی کے ان سابقہ طالب علموں کی جانب سے دائر کیا گیا تھاجن کا دعویٰ تھا کہ ان سے ریئل اسٹیٹ کے گُر سکھانے کے لیے ہزاروں ڈالرز لیے گئے تھے،لیکن انہیں کچھ سکھایا نہیں گیا۔

    نیویارک کے اٹارنی جنرل شنائڈرمین کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کیس کو ختم کرنے کے عوض ڈھائی کروڑ ڈالرز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہےاوریہ رقم یونیورسٹی کے 6ہزار متاثر طلبا میں تقسیم ہوگی۔

    اٹارنی جنرل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس کے ساتھ ہی تعلیمی قوانین کی خلاف ورزی پر مزید 10 لاکھ ڈالرزحکومت کو ادا کریں گے ۔

    یاد رہےکہ ڈونلڈٹرمپ کی یونیورسٹی کےخلاف 3 مقدمات 2010 میں دائر کیے گئے تھے۔ان میں سے 2مقدمات سان تیاگو کی عدالت میں تھے جبکہ ایک نیو یارک کی عدالت میں تھا۔

    سان تیاگو کی ایک عدالت میں یہ کیس 28 نومبر سے شروع ہونے والا تھا تاہم اب فریقین نے آپس میں ہی حل کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی مقدمات میں مفاہمت نہ کرنے کاارادہ ظاہرکیاتھااور رواں سال جون میں ان کا کہناتھا کہ وہ ہی یونیورسٹی کیس جیتیں گے۔

  • کراچی والےپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں،وسیم اختر

    کراچی والےپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں،وسیم اختر

    کراچی : شہرقائدکے میئر اور ایم کیوایم رہنماوسیم اخترنےکہاہے کہ فوج کو یقین دلاتا ہوں کہ کراچی کے عوام فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں دوران پیشی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

    وسیم اختر نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اورججز سے درخواست ہے کہ دہشت گردی ایکٹ کے غیرضروری استعمال کو روکا جائے۔

    کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا کیا جائے۔

    وسیم اختر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم اپنی پاک فوج اورراحیل شریف کے ساتھ ہیں،بھارت اورمودی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ناپاک عزائم نیست نابود کردیں گے،کراچی کے عوام آرمی چیف اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں متحدہ کے بانی کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق بیان پر وسیم اختر نے کہا کہ انہوں نے جو بیان دیا ہے وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔

  • امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    امن کو ترقی سے اورترقی کوامن سےمنسلک کرنا ہوگا، نواز شریف

    اوفا: وزیر اعظم نواز شریف نے اوفا میں برکس سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ خطے کیلئے ہے، چین کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں۔

     وزیر اعظم نواز شریف روس کے شہر اوفا میں ہونیوالے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اُن کا استقبال کیا، اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر ملکوں کے سربراہان شریک تھے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو پورے خطے کیلئے ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا چین کےساتھ اقتصادی راہداری بنا رہے ہیں دو ہزار پچیس تک پاکستان کومستحکم مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان برکس کے ممالک سے تعاون کررہا ہے،وزیراعظم نواز شریف نے کہا خطےمیں ترقی کےلیےسب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    نواز شریف اورشہباز شریف کیخلاف بند مقدمات کھول دیئے گئے

    اسلام آباد : نیب نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور دیگر بااثر شخصیات کیخلاف تعطل کے شکار مقدمات پر تحقیقات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ایک بار پھر بااثر شخصیات کیخلاف سرگرم ہوگئی۔ وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے معاملے کی تحقیقات کا دوبارہ آغازکردیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کے خلاف 12 اورشہبازشریف کے خلاف ایک مقدمہ کی تحقیقات تعطل کا شکارتھیں۔ ملک کی اہم شخصیات کی کرپشن کیخلاف اسد کھرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

    نیب کے دو جون کو سپریم کورٹ میں داخل کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شریف برادران سمیت اہم شخصیات کیخلاف مقدمات دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔

    نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف جن مقدمات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے ان مقدمات کو نواز شریف کی جلاوطنی کے بعد بند کردیا گیا تھا۔

  • میرشکیل اور حامد میر کوگرفتار کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

    میرشکیل اور حامد میر کوگرفتار کرکے 6 اگست کو پیش کرنے کا حکم

    لاہور:عدالت نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان ، میر ابراہیم اور حامد میر کو گرفتار کر ک پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
    لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر فوجداری استغاثے کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ دو مئی کو حامد میر نے پاک فوج کے خلاف توہین آمیز کالم لکھا جو جنگ گروپ کے تمام اخبارات میں شائع ہوا ۔جس سے پاک فوج کی بدنامی اور کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ، درخواست گزارکا کہنا تھا حامد میر نے توہین آمیز کالم میر شکیل اور میر ابراہیم کی ایما پر لکھا۔ لہذا عدالت ان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نےوارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ میر شکیل ، میر ابراہیم اور حامد میر کو چھ اگست کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔