Tag: مقدمہ خارج

  • چیف جسٹس کا عملی قدم، تیسری مرتبہ التوا کی درخواست بھیجنے والے وکیل کا مقدمہ خارج

    چیف جسٹس کا عملی قدم، تیسری مرتبہ التوا کی درخواست بھیجنے والے وکیل کا مقدمہ خارج

    اسلام آباد: چیف جسٹس نے مقدمات میں التوا کی روش کے خلاف عملی قدم اٹھا لیا، تیسری مرتبہ التوا کی درخواست بھیجنے والے وکیل کا مقدمہ خارج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کے لیے تیسری مرتبہ التوا کی درخواست بھیجنے والے وکیل کا مقدمہ خارج کر دیا گیا، دو دن قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے زیر التوا کیسز کی فکسیشن پالیسی جاری ہونے کے بعد یہ پہلا عملی قدم ہے۔

    چیف جسٹس نے التوا کی درخواست پر کہا کہ وکیل کا کیس آج تیسری مرتبہ سماعت کے لیے مقرر ہوا، لیکن ان تینوں تاریخوں پر کوئی پیش نہیں ہوا، مقدمات کو طول دیے جانے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی نہیں جا سکتی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا زیرِ التوا کیسز کی سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    چیف جسٹس نے کہا فاضل وکیل کا مقدمہ عدم پیروی کی بنا پر خارج کیا جاتا ہے۔ کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ آفس آرڈر کی کاپی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی۔

    یاد رہے کہ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے زیر التوا کیسز کی سماعت مقرر کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمات کے تعین کے لیے پالیسی کی منظوری دے دی تھی، اس نئی پالیسی کے تحت کوئی کیس بغیر کسی کارروائی کے التوا کا شکار نہیں ہوگا۔

  • ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنےکی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کروں گا۔

    خیال رہے کہ 10 دسمبر2017 کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق اور قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کی، انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہذا اسے ختم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چوہدری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفرحجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کرکے سماعت کے لیے مقررکی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔