Tag: مقدمہ درج

  • انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف پیکا ایکٹ، دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج

    انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف پیکا ایکٹ، دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج

    جہلم: یوٹیوبر اور مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کا اندراج پیکا ایکٹ کے تحت ہوا۔

    پولیس نے بتایا کہ یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ پیکا ایکٹ اور دفعہ 295 سی کے تحت درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لےکر نظربند کیا گیا تھا۔

    پولیس نے مذہبی یوٹیوبر کی گرفتاری کے حوالے سے مزید بتایا کہ ڈی سی کے آرڈر تھری ایم پی او کے تحت محمد علی مرزا کوجیل میں نظربند کیا گیا تھا۔

    محمد علی مرزا کی اکیڈمی کو ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیل کیا گیا، محمد علی مرزا کی اکیڈمی اور گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/engineer-muhammad-ali-mirza-arrested-transferred-to-jail/

  • کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی(26 جولائی 2025): بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ ٹاون فٹبال اسٹیڈیم کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کے دوران علاقہ مکینوں نے مزاحمت کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

     مقدمہ تپیدار سب ڈویژن بلدیہ ٹاؤن کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ نامزد اور نامعلوم شر پسند عناصر کیخلاف درج کیا گیا، متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ افسران، ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی تعمیرات مسمار کررہا تھا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق اس آپریشن کے دوران اچانک 10 سے 15 صورت شناس افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لے کر آگئے، ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول تھا اسے سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، مسلح شخص نے گالم گلوچ کی اور کام بند نہ کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی دی۔

    تپیدار سب ڈویژن نے بتایا کہ اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے ہجوم کو بھگانے کی کوشش کی تو فاروق شاہ اور اختر آئے، فاروق شاہ اور اختر نے ہجوم کو مشتعل کرنے کی کوشش کی اس دوران ایک شخص کو اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے پکڑلیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق پکڑےگئے شخص کا نام بعد میں گل نواز معلوم ہوا جبکہ دیگر وہاں سے فرار ہوگئے، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے پکڑے گئے شخص کو تھانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

  • بلوچستان سے پنجاب جانے والے  9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج

    بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج

    ژوب: بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں 9 مسافروں کے واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں درج کرلیا گیا۔

    انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، ایس ایچ او تھانا لیویز کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    گذشتہ روز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس سے نو مسافروں کواتارکرقتل کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا

    واقعہ لورالائی اورموسیٰ خیل کےدرمیان قومی شاہراہ پرسرڈھاکا کے مقام پر پیش آیا، کمشنر لورالائی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے پنجاب جانے والی دو بسیں روک کر شناختی کارڈ چیک کئے اور مسافروں کو بسوں سے اتار کر گولیاں ماردیں ، مقتولین کا تعلق پنجاب سے تھا.

    سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امن و اتحاد پر حملہ کیاگیا،بلوچستان کے عوام دشمن کے کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ریاست کے دشمنوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔

  • خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر کیخلاف مقدمہ درج

    خاتون سے زیادتی کے کیس میں بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    فاسٹ بولر یش دیال پر ایک خاتون نے جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ 5 سالہ تعلق کے دوران یش دیال نے جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے مالی طور بھی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر بھارتی کرکٹر کو 10 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین پرییئر لیگ (آئی پی ایل) کی سابق چیمپئن ممبئی انڈینز کے سابق کرکٹر شیوالک شرما کو زیادتی کیس میں راجستھان پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 26 سالہ شیوالک کو راجستھان پولیس نے حراست میں لینے کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں پولیس کی کسٹڈی میں دے دیا گیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ شیوالک نے شادی کے جھوٹے بہانے سے ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے، دونوں کی ملاقات دو برس قبل ودورا میں ہوئی جس کے بعد فون پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ اگست 2023 میں شرما کے والدین نے جودھ پور کا دورہ کیا، جہاں دونوں خاندانوں نے بات چیت کی اور زبانی طور پر رسمی منگنی پر رضامندی ظاہر کی۔

    تاہم شرما نے مبینہ طور پر بعد میں ان سے تعلق ختم کرلیا، خاتون نے دھوکا دہی اور ریپ کی شکایت درج کروائی۔

    نامور بھارتی کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    شیوالک شرما کی خدمات گزشتہ ایڈیشن میں ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں مگر کسی میچ میں نہیں کھلایا، پھر میگا نیلامی سے قبل انھیں ریلیز کردیا گیا تھا۔

  • سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج، سردار اختر مینگل کا بیٹا نامزد

    سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج، سردار اختر مینگل کا بیٹا نامزد

    کوئٹہ : سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں سردار اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل کے بیٹے میرعطا الرحمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، قتل کا مقدمہ تھانہ لیویزآڑنجی وڈھ میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسداللہ مینگل اور سرداراخترمینگل کے بیٹے گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔

    عطا الرحمان مینگل کو کچھ روز قبل خضدار کے علاقے وڈھ میں قتل کیا گیا تھا۔

  • رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کےک جشن میں بھگدڑ سے لوگوں کی ہلاکت کا مقدمہ فرنچائز اور دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    بنگلورو میں بھگدڑ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت پر کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، ایونٹ مینیجر ڈی این اے، کے ایس سی اے انتظامی کمیٹی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، 11 افراد کی موت کے سلسلے میں انھیں مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کہا جارہا ہے۔

    مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوں، کہنے کے لیے الفاظ نہیں، کوہلی

    کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ بھگدڑ کیس کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگ جیت کا جشن منانے جمع ہوئے تھے۔

    بنگلورو سٹی پولیس کے 1,380 اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 13 کے ایس آر پی پلاٹون (325 اہلکار) کو بھی تعینات کیا گیا تھا تاہم شدید بھیر کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 56 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rcb-victory-celebrations-turn-tragic-as-7-killed-in-stampede/

  • کراچی : ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے  کا مقدمہ درج

    کراچی : ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج

    کراچی: ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی و دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر جیل توڑ کر قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا۔

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں انسداد دہشت گردی و دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ رات 12 بج کے پانچ منٹ پر زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملزمان نے چیخنے لگے، اس دوران قیدیوں کے ساتھیوں نے اکسایا اور سیل توڑ کر ٹاور کی طرف آئے۔

    مزید پڑھیں : ملیر جیل سے فرار قیدیوں کی اکثریت کون ہے؟

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ جیل کے قیدیوں کو جب روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی اور عملے پر تشدد کیا اور ان کا اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں قیدیوں اور جیل کے اہلکاروں سمیت اٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والوں سمیت 128 قیدی فرار ہوئے ہیں ،88 قیدیوں کو پکڑا جا چکا ہے اور فرار ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات بھی مرتب کر لی گئی ہیں۔

    مقدمے میں اسلحہ چھیننے ،بلوے اور حراست سے فرار ہونے کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں جبکہ قیدیوں کی ہنگامہ ارائی کے دوران جیل کے اسپتال مین گیٹ اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کی ملیرجیل سے 216 قیدی فرارہوگئے، جس کے بعد سندھ حکومت نے آئی جی جیل خانہ کوعہدے سے ہٹادیا تھا، جیل حکام کا کہنا تھا زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کوبیرکوں سے نکالا تھا لیکن قیدیوں نے اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر گولیاں چلائیں اور فرار ہوگئے۔

  • بیک وقت دو سرکاری نوکری کرنے والی خاتون افسر کیخلاف مقدمہ درج، ملزمہ برطانیہ فرار

    بیک وقت دو سرکاری نوکری کرنے والی خاتون افسر کیخلاف مقدمہ درج، ملزمہ برطانیہ فرار

    پشاور: سینئر خاتون سرکاری افسر کے خلاف دوہری ملازمت، مالی دھوکہ دہی اور غیرقانونی طور پر دو تنخواہیں وصول کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسدادِ بدعنوانی سرکل پشاور نے ایک سینئر خاتون سرکاری افسر کے خلاف دوہری ملازمت، مالی دھوکہ دہی غیرقانونی طور پر دو تنخواہیں وصول کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمہ حاجراسرور نے ایک ہی وقت میں دو مختلف سرکاری اداروں ڈپٹی ڈائریکٹر کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین(سی اے آر) خیبر پختونخواہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بیک وقت تنخواہیں لے رہی تھی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے ملزمہ نے 2001 سے 2008 اور2017 سے اب تک مالی فوائد حاصل کیے جو کہ سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی کھلی خلاف ورزی ہے، ملزمہ کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے تاہم وہ برطانیہ فرار ہوگئی۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو وطن واپسی پر فوری گرفتاری کیا جائے گا جبکہ ملزمہ کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنےکی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • خضدار اسکول بس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    خضدار اسکول بس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کوئٹہ: خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار اسکول بس پر بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں

    دوسری جانب اسکول بس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والی آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی، واقعے میں شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں پراکسیوں نے حملے کو منطقی انجام تک پہنچایا، بھارت بلوچستان اور کےپی میں دہشت گردی کیلئے بھارتی پراکسیوں کا استعمال کررہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khuzdar-school-bus-explosion-ispr-21-may/

    واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوگئے تھے۔

  • جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار، مقدمہ درج

    جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار، مقدمہ درج

    امریکا کی مشہور و معروف گلوکار اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کی زد میں آگئی ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران بنائی گئی تھیں جنہیں بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر ”GG Weekend Glamour” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔

    مدعیان کا کہنا ہے کہ جینیفر نے یہ تصاویر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیں، جن کا مقصد لوپیز کی ذاتی تشہیر اور برانڈ کے شراکت داروں کو فروغ دینا تھا۔ ان تصاویر کو بعد میں متعدد مداحوں اور فیشن پیجز پر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

    قانونی دستاویزات کے مطابق ہر تصویر کے لیے کاپی رائٹ کے تحت 150,000 ڈالرز تک ہرجانہ طلب کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ امریکی گلوکار کو اس نوعیت کے مقدمے کا سامنا ہے، وہ اس سے قبل بھی غیر مجاز فوٹو شیئرنگ پر مقدمات کا سامنا کرچکی ہیں۔

    اس سے قبل ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے بعد وہ زیادہ‘مضبوط اور بہتر’ہوگئی ہیں۔

    حال ہی میں بین ایفلیک سے طلاق کے بعد لوپیز نے اپنے بچوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے، بینگ پریمیئر کی رپورٹ کے مطابق ایل پیس اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ بین ایفلیک سے انتہائی مشہور طلاق کو وہ کس طرح ہینڈل کرپائیں۔

    جینیفر کے 17 سالہ جڑواں بچے میکس اور ایمے ہیں جن کے والد ان کے سابق شوہر مارک انتھونی ہیں، تاہم اب حال ہی میں ان کی بین سے بھی طلاق ہوئی ہے۔

    مشن امپاسیبل 8، نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے

    انھوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بچوں سے کہا تھا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے لیکن میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ تم لوگ دیکھو گے کہ میں اس چیز سے مضبوط اور بہتر طور پر باہر آؤں گی۔