Tag: مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

  • سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

    سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، مقدمہ الیکشن کمیشن رولزکی خلاف ورزی ،ضابطہ فوجداری کے تحت درج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ الیکشن کمیشن رولزکی خلاف ورزی،ضابطہ فوجداری کےتحت درج ہوگا۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے لیاقت چھٹہ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

    گذشتہ روز کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات سے متعلق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

    کمیٹی نے پنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آر اوزکے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ اٹک، جہلم، چکوال، مری سمیت راولپنڈی ڈویژن کے چھے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے تمام تیرہ اور صوبائی اسمبلی کے چھبیس حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی قلمبند ہوں گے۔

    کمیٹی نے کمشنر کے بیان کے ٹرانسکرپٹ کے لیے چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ”میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔“

    لیاقات چھٹہ نے کہا تھا کہ ”میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا۔ اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں۔ میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انہیں میں نے غلط کام کیلیے کہا۔