Tag: مقدمہ درج

  • اسلام آباد سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل

    اسلام آباد سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل

    اسلام آباد : سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ سب انسپکٹر محمد جمیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں زخمی سب انسپکٹرمحمدجمیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    مدعی مقدمے میں کہا ہے کہ میں، شہید ہیڈ کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل قیصر پیٹرولنگ ڈیوٹی پرتھے، کنٹینرچوک پرسرچنگ کےلیےگاڑی روکی تو 2 موٹرسائیکل سوارنے پیچھے سے آکر ہم پر فائرنگ کردی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چلانےوالےکادرمیانہ، پیچھےبیٹھےشخص کابھاری جسم تھا، تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔

    مدعی مقدمے کے مطابق اسپتال پہنچ کرہیڈ کانسٹیبل قاسم شہید ہوگیا، ہمیں منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کیاگیا، میں اور کانسٹیبل قیصر ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے تھانہ گولڑہ کے علاقے جی 13 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں اہلکار شہید اور سب انسپکٹر 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ایک اہلکار کو دل کے پاس گولی لگی جبکہ دوسرے کو پسلیوں میں لگی ہے، سب انسپکٹر جمیل کو کھندے پر گولی لگی تھی۔

  • ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ  درج

    ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

    راولپنڈی: ایس ایچ اومیاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ کینٹ اعزاز عظیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایس ایچ اومیاں عمران عباس کےقتل کامقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ کینٹ اعزاز عظیم کی مدعیت میں درج کیاگیا جبکہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    مدعی مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ شام ساڑھے 4 بجےمیاں عمران عباس سے رابطہ ہوا، وہ اہلیہ وبچوں کےہمراہ مری روڈآئےتھے، میاں عمران ریسٹورنٹ سے نکلے تو میں 2 اہلکاروں کے ہمراہ پیچھے تھا۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ جمخانہ کےقریب2موٹرسائیکل سوارمیاں عمران کی گاڑی کےقریب آئے ، پیچھےبیٹھےموٹرسائیکل سوار نےپستول سے میاں عمران پرفائرکیا، جس سے میاں عمران عباس زخمی ہوگئے اور گاڑی بےقابوہوکرفٹ پاتھ سےٹکرائی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ دیگرساتھیوں کےساتھ ملزمان کا پیچھاکیامگروہ رش کافائدہ اٹھاکرفرارہوگئے، میاں عمران عباس کی گردن پر گولی لگی اسپتال منتقل کیامگرجانبرنہ ہوسکے، مقدمہ

    میاں عمران عباس سنگین نوعیت کےمقدمات کی تفتیش کررہےتھے، ملزمان کو سامنے آنے پر ان کی شناخت کرسکتےہیں، دونوں ملزمان کی عمریں 30 سے 35 سال،بھاری جسم،گندمی رنگ تھا۔

  • لاہور ریلی: مریم نواز سمیت لیگی قیادت پر مقدمات درج

    لاہور ریلی: مریم نواز سمیت لیگی قیادت پر مقدمات درج

    لاہور: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر لیگی نائب صدر مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں پر پانچ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقدمات مزنگ، لوہاری گیٹ،گوالمنڈی، تھانہ اچھرہ اور رائے ونڈ میں درج کئے گئے ہیں، مزنگ تھانے میں درج مقدمے میں مریم نواز سمیت دو سے زائد لیگی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمےمیں ایس اوپیز کی خلاف ورزی، روڈبلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں، مزنگ پولیس نے مقدمہ پٹواری شاہ نواز کی درخواست پر درج کیا ہے۔

    گوالمنڈی تھانے میں بھی مریم نواز کی گزشتہ روز ریلی کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے ہیں، پولیس نے مقدمہ پٹواری ظفر عباس کی مدعیت میں درج کیا، ایف آئی آر لیگی رہنما فیصل، چوہدری ارشد، عامرخان، عرفان بٹ سمیت سو سے زائد نا معلوم لیگی کارکنان کے خلاف درج کی گئی ہے، مقدمے میں اشتعال انگیز تقاریر،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔تھانہ اچھرہ میں درج کئے گئے مقدمے میں چھ نامزد جبکہ ساٹھ سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کرونا ایس اوپیز،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں۔

    تھانہ لوہاری گیٹ میں دائر مقدمے میں لیگی رہنما کامران کاشف گجر، محمد طارق اور محمدجاویدکونامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مقدمے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنےوالے عبدالرحمان کو بھی نامزدکیا گیا ہے، تمام افراد کے خلاف دائر مقدمے میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں، مقدمہ پٹواری ملک مبشر کی درخواست پر درج کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  استعفوں کے لیے باضابطہ نہیں کہا لیکن گھر پر انبار لگ گیا ہے: مریم نواز

    رائے ونڈ تھانے میں بھی نون لیگ کی گذشتہ ریلی کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے، مقدمہ مقامی پٹواری کی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دو سو سے زائد نامعلوم لیگی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • پشاور دھماکے کا  مقدمہ درج ، مدرسےمیں زیرتعلیم ایک طالبعلم زیرِ حراست

    پشاور دھماکے کا مقدمہ درج ، مدرسےمیں زیرتعلیم ایک طالبعلم زیرِ حراست

    پشاور : دیرکالونی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا،  دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، تحقیقاتی ٹیم  نے مدرسے میں زیرتعلیم ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورکی دیر کالونی کی مسجد میں دھماکہ کےدوسرے روزشہر کی فضاء سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ اغہ میر جانی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ہوا، جس میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،دھماکا خیزمواد کی دفعات شامل کی گئیں۔

    مسجد انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد و مدارس کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے جبکہ پولیس نے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر نگرانی مزید سخت کردی ہے۔

    دوسری جانب دیرکالونی دھماکے سےمتعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، سی ٹی ڈی، پولیس، قانون نافذکرنیوالےادارےتحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔

    ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مدرسےاور آنےوالے طلبا کی ریکی کی گئی، گزشتہ روز مدرسے کےغسل خانوں میں مرمتی کام بھی جاری تھا تو مرمتی کام کرنیوالے مزدوروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم کو حراست میں لے لیا ہے ، جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر طلبا کا ریکارڈ ، کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے۔

    مشتبہ شخص کےبیگ رکھنےسےمتعلق عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ علاقہ مکینوں کاڈیٹابھی جمع کرلیاگیاہے، متاثرہ مدرسے میں درس و تدریس کا عمل ایک ہفتےتک معطل رہے۔

    یاد رہے پشاور کے مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد شہید اور چھیانوے زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، جس میں پانچ سے چھ کلو کا بارودی مواد شامل تھا جبکہ اے آئی جی بم ڈسپوزل کے مطابق دھماکہ منظم گروپ کی کارروائی لگتا ہے۔

  • کراچی : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی مہران ٹاوٴن میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقتول کے بھائی نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاون پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ مقتول کے بھائی ثنااللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    جاں بحق عطااللہ کے بھائی ثنااللہ نے تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا کہ شام 6بجے کورنگی ندی کے بند پرواقعہ پیش آیا، ہم 5افراد کام کے بعد گھر جارہےتھے، ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس پر ون فائیو کو فون کیا، ڈاکو ہم سے ایک لاکھ روپے ،4موبائل چھین کر لے گئے۔

    مدعی ثنااللہ نے بتایا کہ ون فائیو پر کال سے تقریباً 15منٹ پہلے ڈاکو فرار ہوچکے تھے، 3موٹر سائیکل پرپولیس اہلکار پہنچے اور ہم پرفائرنگ کردی، فائرنگ سے میرا بھائی عطااللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ میرا بھانجا اور کاریگر بھی زخمی ہوئے۔

    ثنااللہ کا کہنا تھا کہ درخواست ہے پولیس اور ڈاکووں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب پولیس حکام نے چھ اہلکاروں کو حراست میں لیکر ہتھیار فارنزک کیلئے جمع کرلئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق چاراہلکاروں کا کہنا ہے انہوں نے فائرنگ نہیں کی ، جائے وقوعہ سے تین خول ملے ہیں ، خولوں کی فارنزک رپورٹ سے اسلحہ کا معلوم ہوسکے گا۔

    واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • کراچی: پولیس نے3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا

    کراچی: پولیس نے3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں 3 بچوں کے قتل اور ماں کی مبینہ خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 3 بچوں کے قتل اور ماں کی مبینہ خودکشی کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون اسمہ کے شوہر عابد کو شامل تفتیش کر لیاگیا۔کمرے سے 3 ٹائفون کی بولتیں بھی ملی ہیں، دکان داروں کے بیانات بھی قلم بند کیے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تاحال خاتون اسمہ کا موبائل فون نہیں ملا،بچوں کی میڈیکل رپورٹ سے مزید تفتیش آگے بڑھےگی۔

    کراچی میں خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی

    یاد رہے کہ 11 اگست کو کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں گھر سے ماں اور تین بچوں 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ اریشا، 3 سالہ باقر کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    پولیس نے 3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کے واقعے پر شکوک و شبہات کا اظہار کر کے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا تھا۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    ڈی آئی خان : موبائل پرحملےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے اور 9 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او کلاچی سب انسپکٹرعطااللہ چوہدری کی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ 9دہشت گرد نامزد کئے گئے ہیں۔

    مقدمے میں کہا گیا پولیس موبائل انسدادپولیو ٹیم کی ڈیوٹی پرجارہی تھی ، دہشت گردوں نے نصب بم دھماکے کے بعدفائرنگ بھی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا تھا حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔

    مزید پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

    پولیس کاکہنا تھا کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی تھی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

  • شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

    شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور: شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف زمینوں پر قبضے کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ڈیرے کی اراضی کے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”جاوید لطیف”][/bs-quote]

    ایف آئی آر کے مطابق میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کی جلعسازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور محمد رشید ملوث ہیں، محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے اراضی میاں برادران کو بیچ دی۔

    میاں جاوید لطیف اور ان کے بھائیوں نے فیصل آباد روڈ پر اس اراضی پر ڈیرہ تعمیر کرلیا، اراضی کے اصل مالک محمد اسلم نے اس فراڈ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کو اپیل کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے اپیل خارج کرتے ہوئے ساڑھے 37 مرلے اراضی کے انتقال کو درست قرار دیا تھا۔

    سول کورٹ نے 26 اکتوبر 2018 کو ساڑھے 37 مرلے اراضی کے انتقال کو جعلی قرار دے دیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیرے کی اراضی کے متعلق اعلیٰ عدلیہ سے سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا ہے۔

  • کراچی، گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، ڈاکٹر قتل، مقدمہ درج

    کراچی، گلشن اقبال میں کار پر فائرنگ، ڈاکٹر قتل، مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر سید عسکری کو قتل کردیا، ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ تھانہ گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دو ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور ڈاکٹر عسکری کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے گاڑی دوڑا دی جس کے بعد ملزمان کی فائرنگ کی، ایک گولی ان کے کندھے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں تعینات تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر سید عسکری کو آج دوپہر ان کی رہائشگاہ کے قریب قتل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    ادھر ابراہیم حیدری پولیس نے بیٹے کے قتل میں ملوث باپ کو گرفتار کرلیا، ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت الیاس گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم نے اپنے 8 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کی۔

  • پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

    پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

    لاہور : سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدرکو پولیس اہلکاروں کےساتھ ہاتھا پائی مہنگی پڑگئی، کیپٹن صفدر سمیت پندرہ افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارکےساتھ بدمعاشی کیپٹن صفدر کو بھاری پڑگئی، لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

    اسلام پورہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی ۔

    پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا کیپٹن صفدر درمیان میں آگئے، کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنےآگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دی جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بعد ازاں سلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلے میں نوازشریف، مریم اورصفدر کی سزائیں معطل کرکے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔