Tag: مقدمہ درج

  • شراب کی بوتلیں : شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    شراب کی بوتلیں : شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کراچی : اسپتال کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرشرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے ضیاءالدین اسپتال کے دورے کے دوران پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ مقدمہ میں شرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کو نامزد کیا گیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں درج مقدمے میں منشیات ایکٹ بھی شامل کی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے دورے کے بعد شرجیل میمن پر امتناع منشیات کے سیکشن فور کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران ضیاءالدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔

    مزید پڑھیں: میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، آپ کی خیریت معلوم کرنے آیا ہوں، شرجیل میمن سے ملاقات کی اندرونی کہانی

    بعد ازاں جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کو انکوائری کی حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت دی۔

  • خوشاب: سابق ن لیگی ایم این اے کی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    خوشاب: سابق ن لیگی ایم این اے کی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے اسکول ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے اسکول ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شاکر بشیر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نوکری کا بہانہ کرکے گھر بلایا گیا اور زیادتی کی گئی اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انصاف دیا جائے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز طارق اعوان کے مطابق سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی سے باز رہنے کے لیے کہا گیا دوسری جانب سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ان کے سیاسی مخالفین کی ایما پر درج کریا گیا ہے۔

    خوشاب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • بہاولنگر: نومنتخب ن لیگ کے ایم این اے کی غنڈہ گردی پر مقدمہ درج

    بہاولنگر: نومنتخب ن لیگ کے ایم این اے کی غنڈہ گردی پر مقدمہ درج

    بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب ایم این اے عالم داد لالیکا کی غنڈہ گردی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولنگر میں مسلم لیگ ن کے این اے 167 سے امیدوار عالم داد لالیکا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، عالم داد لایکا نے پولنگ اسٹیشن نمبر 54 پر اہلکار سے نازیبا رویہ اختیار کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا ڈیوٹی پر مامور کیپٹن یاسر کو دھکا دے کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور فوجی افسر سے نازیبا رویہ اپنایا۔

    عالم داد لالیکا کی غنڈہ گردی کے خلاف فوجی جوان ظہیر حسین کی مدعیت میں تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقدمہ درج کیا گیا، مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے حفاظتی ضمانت کے لیے سیشن جج سے رجوع کرلیا۔

    واضح رہے کہ این اے 167 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا کا مقابلہ پی ٹی آئی ممتاز متیانہ سے تھا غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عالم داد لالیکا نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دے دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریلی میں آتش بازی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج

    ریلی میں آتش بازی ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی ریلی میں آتشبازی پر شیخ رشید سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، انتخابی مہم کے دوران دکانداروں اور کارکنوں نے خوب آتش بازی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید انتخابی مہم پر نکلے تو انھیں دیکھ کر دکانداروں نے آتش بازی کی، جس کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جب کہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق آتشبازی پر حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی ہے، آتشبازی سے ملحقہ رہائشی آبادی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

    خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید راولپنڈی کے حلقہ 60 اور 62 سے امیدوار ہیں اور  حلقہ این اے 62 میں انتخابی مہم کے دوران دکان داروں اور کارکنوں نے خوب آتش بازی کی تھی۔


    مزید پڑھیں : ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے شیخ رشید کا عوامی انداز، ویڈیو دیکھیں


    یاد رہے کہ چند روز قبل شیخ رشید احمد اپنے حلقے کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ووٹر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے نیا انداز اپنایا، جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوا تھا۔

    شیخ رشید احمد نے تندور میں روٹیاں لگائیں اور پکنے کے بعد باہر نکال کر خریدار کو کاغذ میں لپیٹ کر نہ صرف تھمائی بلکہ اپنے ہاتھ سے تندور میں روٹی بھی لگائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بنوں میں ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر دھماکے کا مقدمہ درج

    بنوں میں ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر دھماکے کا مقدمہ درج

    پشاور : ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

    تھانہ حوید میں درج کرائے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل بم کے ذریعہ کیا گیا، دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، موٹر سائیکل کے پارٹس فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے جبکہ اکرم درانی کے محفوظ رہے تھے۔


    مزید پڑھیں : بنوں: ایم ایم اے امیدوار اکرم درانی کے قافلے پر حملہ، 4 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ اکرم درانی این اے35سےایم ایم اے امیدوار ہے، جہاں ان کا مقابلہ عمران خان سے ہیں۔

    دھماکے کے بعد ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہم ڈرنے والے نہیں، سیاست بھی کریں گے، جلسے بھی کریں گے، ہم ان میں سے نہیں جو ملک سے باہر چلے جائیں، خون کا آخری قطرہ بھی ملک پر قربان کردیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت  ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی  میں ریلی ، کیپٹن(ر) صفدر سمیت ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی : گزشتہ روز راولپنڈی  میں ریلی نکالنے پر نون لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، مقدمات میں کیپٹن(ر) صفدر، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن رہنماؤں کیخلاف پرچہ کٹ گیا،تھانہ وارث خان، تھانہ سٹی اور تھانہ نیوٹاؤن میں ایس ایچ اوکی مدعیت ایف آئی آر درج کی گئیں۔

    مقدمےمیں کیپٹن(ر) صفدر ،  چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، راجہ حنیف ،شیخ ارسلان اورضیا اللہ شاہ سمیت پندرہ کو افراد نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں سیکڑوں نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں مسلم لیگ (ن)کے قومی اسمبلی کا ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو امیدوار بھی نامزد ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)صفدر نے ریلی کی قیادت کی اور روڈ بلاک کیا، ملزمان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے۔

    مقدمہ دفعہ 147، 149، 188اور341 کے تحت درج کیا گیا جبکہ اس میں ایمپلی فائرایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنماؤں نے سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی قیادت میں راولپنڈی کے راجا بازار سے ریلی نکالی اور سڑک بھی بند کردی تھی۔

    خیال رہے کہ پنجاب کی جانب سے ریلی نکالنےپردفعہ ایک سوچوالیس کے تحت پابندی عائدہے

    دوسری جانب کیپٹن(ر) صدر کے حق میں بلا اجازت ریلی نکالنے کے واقعہ پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ریلی نکالنےوالوں کیخلاف تھانہ سٹی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں شکیل اعوان سمیت 50 سے زائد لیگی رہنماؤں اور کارکنان کو نامزد کیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا


    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا ، نیب نے ان کی گرفتاری کے لیے ایبٹ آباد میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ نیب کی ٹیم کو چکمہ دے کر راولپنڈی پہنچے اور ن لیگ کی ریلی کی قیادت کرنے لگے۔

    کیپٹن (ر) صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑٖکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے، اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کر کے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عائشہ احد معاملہ: حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    عائشہ احد معاملہ: حمزہ شہباز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے حمزہ شہباز شریف کے خلاف ایک اور  مقدمہ عائشہ احد کی مدعیت میں تھانہ جنوبی چھاونی میں تشدد، دھمکیاں دینے،چوری اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    قبل ازیں سپریم کورٹ کے حکم پر عائشہ احد مدعیت میں حمزہ شہباز شریف کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تاہم پولیس نے  نامزد مرکزی ملزم حمزہ شہباز سمیت کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

    دوسرے مقدمہ میں بھی حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے میں پولیس دلچسپی ظاہر نہیں کر رہی چیف جسٹس آف پاکستان نے حمزہ شہباز اور عائشہ احد کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس نے عائشہ احد پر تشدد اور مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کیخلاف اُسی روز  مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آگاہ کیا جائے مقدمہ درج نہ کرنے والے اہلکار کون ہیں۔

    عدالت نے آئی جی پنجاب کوعائشہ احد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عائشہ احد کیخلاف مقدمات کا ریکارڈ 6 جون تک پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل

    چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج، تشدد اورہراساں کی دفعات شامل

    لاہور : عائشہ احد کی درخواست پر حمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ لاہور کی پولیس نے عائشہ احد کی درخواست پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مذکورہ مقدمے میں تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، اس کے علاوہ مقدمے میں پولیس انسپکٹر ذوالفقار چیمہ، عتیق ڈوگر اور رانامقبول نامزد کیے گئے ہیں۔

    رانا مقبو ل موجودہ سینیٹر، سابق آئی جی سندھ اورطیارہ سازش کیس کے مرکزی ملزم ہیں۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے حمزہ شہباز کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور آئی جی پنجاب کو عائشہ احد کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عائشہ احد کیس، چیف جسٹس کا حمزہ شہبازسمیت دیگرملزمان کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی منکوحہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک کہا تھا کہ شریف خاندان مجھے سات سال سے عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے، چیف جسٹس فریاد سنیں، اس خاندان کا ظرف ہے کہ عورتوں پر ظلم کرتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • احدچیمہ کی گرفتاری،ہڑتال کرنیوالےافسران پر مقدمہ درج کرنے  کیلئےدرخواست

    احدچیمہ کی گرفتاری،ہڑتال کرنیوالےافسران پر مقدمہ درج کرنے کیلئےدرخواست

    لاہور : سیشن عدالت نے احد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاجی افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر تھانہ اسلام پورہ پولیس کو جواب داخل کرنے کے لئے آخری موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے مقامی شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کی گرفتاری پر افسران نےہڑتال کی، گرفتار ملزم احد چیمہ کی گرفتاری قانونی تقاضے کے تحت عمل میں لائی گئی، ڈی ایم جی افسران کی ہڑتال ریاست سےبغاوت کے زمرےمیں آتی ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت سول بیوروکریسی صرف ریاست کی وفادار رہنے کی پابند ہے، افسران شخصیات کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں۔ ملزم احد چیمہ کی حمایت میں سول سیکرٹریٹ میں دفاتر کو تالہ لگانا اور احتجاج کرنا غیر آئینی ہے۔

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ احتجاج کے نام پر دفاتر کی تالہ بندی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر ہڑتال کرنے والے افسران کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ہڑتالی افسران کیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمے کی درخواست دی، پولیس نےاندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی نہیں کی۔

    عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے اسلام پورہ پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت دیدی۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ نہ جمع کروائی گئی تو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی  24 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    مزید پڑھیں : احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب کی بیورو کریسی اکٹھی ہوگئی


    یاد رہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں ہل چل مچ گئی تھی، سول سیکریٹیریٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے ہڑتال کا اعلان کیا، جس کے بعد سول سیکریٹریٹ میں موجود دفاتر بند کردئیے گئے اور جی او آر میں اجلاس طلب کیا گیا، جسمیں متعدد افسران نے شرکت کی۔

    احد چیمہ گرفتاری کے خلاف پنجاب کے بیوروکریٹس نے تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور کہا تھا ایسے حالات میں ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    ایف آئی اے نے سابق سفیر حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    اسلام آباد : امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا، مقدمےمیں کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اوردیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میمو گیٹ اسکینڈل کیس میں ملوث امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے ان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین حقانی کیخلاف مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل نے مکمل انکوائری کے بعد درج کیا ہے۔

    حسین حقانی کےخلاف مقدمہ سنگین دفعات کےتحت درج کیا گیا مذکورہ مقدمے میں کرپشن،اختیارات کا ناجائز استعمال اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حسین حقانی کیخلاف ایف آئی اے ریڈ وارنٹ کے اجراء کا عمل جلد شروع کرے گی، اس سے قبل حسین حقانی کی گرفتاری کیلئےانٹر پول سے ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ میموگیٹ اسکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصوراعجاز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا۔

    ان پر یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بعد پاکستان میں ممکنہ فوجی بغاوت کو مسدود کرنے کے سلسلے میں حسین حقانی نے واشنگٹن کی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک میمو بھیجا تھا۔


    مزید پڑھیں: میمو گیٹ اسکینڈل، حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری


    اس اسکینڈل کے بعد حسین حقانی نے بطور پاکستانی سفیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کی تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میمو ایک حقیقت تھا اور اسے حسین حقانی نے ہی تحریر کیا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ حسین حقانی نے میمو کے ذریعے امریکا کو نئی سیکورٹی ٹیم کے قیام کا یقین دلایا اور وہ خود اس سیکورٹی ٹیم کا سربراہ بننا چاہتے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔