Tag: مقدمہ درج

  • ماروی سرمد کی درخواست پرحافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج

    ماروی سرمد کی درخواست پرحافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : ماروی سرمد کی درخواست پر حافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اورسینیٹر حافظ حمداللہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں دفعہ394/506کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    معروف سماجی رہنما ماروی سرمد کی درخواست پر تین روز بعد تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ دھمکی دینے اورخاتون سے بدتمیری کرنے پردرج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد حافظ حمد اللہ نے اے آ روائی نیوز سے بات چیت میں کہا کہ مقدمہ درج ہونا کوئی بڑی بات نہیں، سرکار کی طرف سے کوئی پیٖغام آتا ہے تو اس کے مطابق معاملے سے نمٹیں گے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں ماروی سرمد اور سینیٹر حافظ حمداللہ کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی، اس دوران نوبت ہاتھا پائی تک پہنچنے والی تھی کہ پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے معاملہ رفع دفع کروایا۔

    بعد ازاں ماروی سرمد نے مولانا حافظ حمداللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں جمع کرائی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ مولانا حافظ حمداللہ نے انہیں ڈرایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    یاد رہے کہ 10 جون کو ہونے والے اس ٹی وی شو کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی ایک کثیر تعداد نے سینیٹر حافظ حمداللہ کے اس رویے کی مذمت بھی کی تھی۔

     

  • وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقدمہ درج

    وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے پروٹوکول افسر پر کلثومہ نامی خاتون کے گھر زبردستی گھس فائرنگ کرنت الزام عائد کیا گیا ہے۔

    ذرائر کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے پروٹوکول افسرکوتشدد کانشانہ بھی بنایا جس کے بعد پروٹوکول افسر کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا۔

  • اقرارالحسن اوران کے ساتھی کیخلاف آرام باغ تھانے میں مقدمات درج

    اقرارالحسن اوران کے ساتھی کیخلاف آرام باغ تھانے میں مقدمات درج

    کراچی : پروگرام سرعام کے میزبان اقرارالحسن کیخلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئینہ ان کودکھایا تو برامان گئے۔ اے آر وائی کے اینکر اور معروف پروگرام سر عام کے میزبان اقرار الحسن اور ان کے ساتھی کیخلاف کراچی کے آرام باغ تھانے میں دو مقدمات درج کر لئے گئےہیں۔

    13090084_10208164765789336_221379463_n

    مقدمہ میں ناجائز اسلحہ، دھوکہ دہی اور دیگر دفعات درج کی گئیں ہیں،پہلا مقدمہ سندھ اسمبلی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ آرام باغ تھا نے کے ایس ایچ او عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    13115539_10208164769469428_21175268_n

    اے آروائی نیوز کےاینکر کو سندھ اسمبلی میں اسٹنگ آپریشن کرنے پر وزیرداخلہ نے اپنی حکومت کی نااہلی چھپانے کےلئے گرفتارکرایا تھا۔

    13090051_10208164769629432_439576089_n

    اقرارالحسن کی گرفتاری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد آرام باغ تھانے کےباہر جمع ہوگئی اور ان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اقرارالحسن کو غلط گرفتارکیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار مقدمہ درج کرنے کا نوٹس لیں۔


    FIRs lodged against Iqrarul Hassan for exposing… by arynews

  • مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان میں خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج

    مردان : محکمہ ایکسائز کے دفتر پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی ار کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان میں ایکسائز کے دفتر میں خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی ،قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق خودکش حملہ آور نے گیارہ بجکر بیالیس منٹ پر حملہ کیا۔حملے کے وقت وہاں چاراہلکارموجود تھے۔

    حملہ آور کی عمر اٹھارہ سے بیس سال اور قد پانچ سے چھ فٹ تھا۔ تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے حملہ آور کے اعضاء حاصل کرلئے ۔

    ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے ٹیکس پراپرٹی یونٹ میں خود کو دھماکے سے اڑایا ، تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے خود کو اڑانےسے پہلے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ بھی کی تھی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصاویر مختلف تحقیقاتی ایجنسیوں کو بھیجی جائیں گی۔

     

  • کراچی :نمائش چورنگی پردھرنادینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی :نمائش چورنگی پردھرنادینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : چار روز تک نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے دھرنے کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا،مقدمے میں چودہ علماء کو نامزد کیا گیا ہے۔

    سولجر بازار پولیس نے اٹھائیس مارچ سے چار روز تک نمائش چورنگی پر مختلف مزہبی جماعتوں کے تحت دیئے جانے والے دھرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے دو علیحدہ علیعدہ مقدمات درج کر لیئے۔

    پولیس کے مطابق مقدمات میں مختلف مزہبی جماعتوں کے چودہ علماء کو نامزد کیا گیا ہے جن میں رضا محمود،مولانا عبدالکریم۔مولانا الطاف قادری، حافظ طا ہر، سلیم عطاری ، سلیما ن قادری اور راشد قادری سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • جنید جمشید نےمقدمہ درج کرنےکی درخواست جمع کرادی

    جنید جمشید نےمقدمہ درج کرنےکی درخواست جمع کرادی

    اسلام آباد : نامعلوم افراد کے ہاتھوں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنانے پرجنید جمشید نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔

    وزیراطلاعات پرویزرشید نے جنید جمشید سے بدسلوکی پر شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید جمشید کراچی سے اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود چندافراد نے انہیں مارنے پیٹنے کی کوشش کی۔

    جنید جمشید نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانے میں جمع کرادی ہے، ایئرپورٹ پولیس نے جنید جمشید کی درخواست جمع کرکے کہا ہے کہ ایف آئی آر اعلیٰ حکام کی ہدایت پر درج کی جائے گی۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اس رویئے کا نوٹس لینا چاہیئے ۔اسلام حسن سلوک اور باہمی ا حترام کا درس دیتا ہے۔

     

  • ایم کیو ایم کے قائد سیمت 23 رہنماؤں کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    ایم کیو ایم کے قائد سیمت 23 رہنماؤں کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت 23 رہنماؤں کے خلاف کیخلاف اشتعال انگیز تقاریرکرنے پر اورمقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ ایک شہری دلاور خان کی مدعیت میں ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے، جس میں انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، امین الحق، عامر خان ،آصف حسنین، خواجہ اظہار الحسن، خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کشور زہرہ سمیت 23 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں بغاوت، انسداد دہشت گردی اور ٹیلی گرافک ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

     

  • اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

    اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس کے خلاف مقدمہ درج

    ممبئی: معروف بالی ووڈ بولڈ اداکارہ سنی لیون اور اداکار ویر داس نے ملاپ زاویری کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی سیکس کامیڈی فلم مستی زادے میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے آدرش نگر پولیس سٹیشن میں سنی لیون اور ویرداس سمیت مستی زادے ٹیم کے خلاف فلم میں مندر کے اندر شرمناک چیز کی خرید و فروخت کے مناظر عکسبند کرنے کی بنا پر رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔

    ایف آئی آر درج کرانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کسی فلم میں مندر کے اند ر اس قسم کی بے ہودہ حرکات کا عکسبند کیا جانا انتہائی نامناسب بات ہے ۔

    مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ شکایت درج کر لی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے ملاپ زاویری کی جانب سے فلم کی نمائش سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ انکی فلم ہندوستان میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی گزشتہ تمام سیکس کامیڈی فلموں کے ریکارڈ ز توڑ دے گی ۔

    ملاپ زاویری کے مستی زادے میں سنی لیون تشار کپور اور ویرداس نے نمایاں کردار ادا کیے تھے۔

  • ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

    کراچی : ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک شہری کی درخواست پر رات گئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔اے آروائی نیوز نے مقدمے کی کاپی حاصل کرلی۔

    کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کےخلاف عام شہری کی درخواست پر پہلا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا، جس میں ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے ،لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

    درخواست میں کہا گیاکہ وسیم اختر اپنے بیان سےانتشار پھیلا رہے ہیں ، ایم کیوایم کےرہنما کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بھی عام شہری کی درخواست پر دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔

    جس میں انسداددہشت گردی ایکٹ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، مدعی نے درخواست میں کہا کہ وسیم اختر کے میڈیا میں ملک کے حساس اداروں کیخلاف بیان سے عوام کی دل آزاری ہوئی۔

  • پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    پاک فوج پر تنقید : الطاف حسین ودیگر کیخلاف ایک اورمقدمہ درج

    اٹک : افواج پاکستان کے خلاف شر انگیز تقاریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت پانچ افراد کے خلاف اٹک کے تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    مقدمے میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی نامز د کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اٹک کے سابقہ ضلعی صدر احمد نواز ملک کی جانب سے روا ں سال بائیس اپریل کو تھانہ صدر میں الطاف حسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    مقدمہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-اے کے تحت مدعی احمد نواز کی درخواست پرپانچ ماہ بعد ایڈیشنل سیشن جج اٹک راجہ قمر زمان نے مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کیا ۔

    مقدمہ زیر دفعہ 153اے ت پ کے تحت درج کیا گیا ہے، رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم اختر، ڈاکٹر فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی اور قمر منصور کو مقدمہ میں ٹیلی فون کی سہولت فراہم کرنے پر ملزم نامزد کیا گیاہے۔