Tag: مقدمہ درج
-
راولپنڈی خود کش دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کیخلاف درج
راولپنڈی میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ اور ترجمان کے خلاف درج کرلیا گیا، واقعے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔
راولپنڈی آر اے بازار خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حملے کا مقدمہ تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہد اللہ شاہد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کو گرفت میں لانے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اب تک کی تحقیقاتی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے، خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کے مضافاتی علاقوں میں خود کش حملوں کے منصوبہ سازوں کے روپوش ہونے کا خدشہ ہے۔
اُدھر سی سی فوٹیج کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر اٹھارہ سال کے لگ بھگ تھی اور اس نے اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے تین چکر لگائے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے حملہ آور کے سر کی سرجری کو ممکن قرار دیدیا ہے، جس سے اس کی شناخت ہوجائیگی، جائے وقوع سے زخمی حالت میں گرفتار افغان باشندے کے چار ساتھیوں کو بھی حراست میں لیکر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
-
قصور:پی ٹی آئی رہنماسمیت پانچ افراد کے قتل کامقدمہ درج
قصورمیں تحریک انصاف کےرہنمامسعود بھٹی سمیت پانچ افراد کے قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی پی اوکاکہنا ہے واقعے کی تحقیقات کےلیے دو ٹیمیں تشکیل دےدیں۔ ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے۔ قصورمیں دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھنےوالےپی ٹی آئی رہنما مسعود احمدبھٹی اور دیگر چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھا نہ مصطفٰی آباد میں دس افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے مقامی رہنما مسعود بھٹی محافظوں کے ہمراہ اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب اندھیرے میں گھات لگاکر بیٹھےملزمان نے نشانہ بنایا ۔
جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے ساتھی ضیا جاں بحق جب کہ ان کے تین محافظ شدید زخمی ہو گئے ۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسے۔
-
بنگلہ دیشی سفارتخانے پراحتجاج، 20 افراد کیخلاف مقدمہ د رج
اسلام آباد میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے والے بیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا .مظٓاہرین پرمقدمہ دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے گزشتہ روز سفارت خانے کے باہراحتجاج کیا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے بنگلہ دیش کا پرچم اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کا پتلا نذرآتش کیا تھا۔ مقدمہ بیس سے زائد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے