Tag: مقدمہ درج

  • سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    سوشل میڈیا پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے کیحلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر سیل فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شہزاد منور کیخلاف مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے، ملزم شہزاد منور نے ایکس پر مریم نواز کی جعلی تصاویر شیئر کیں۔

    سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیارمل گیا

    ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا مہم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ مریم نواز کے معاون خصوصی نے ان کی یو اے ای کے صدر کے ساتھ تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے 5 جنوری کو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے قابل اعتراض ایڈیٹنگ کر کے وائرل کیا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج

    پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج

    لاہور میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتول محمود کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دوسال قبل رفعت بی بی نے محمود نامی نوجوان سے پسندکی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے بہن اور بہنوئی کو دھوکے سے بلا کر ان پر فائرنگ کردی۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

    پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت رفعت بی بی اور محمود کے نام سے ہوئی ہے، دو سال قبل رفعت بی بی نے محمود سے پسند کی شادی کی تھی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا تھا، بھائی نے معمولی تلخ کلامی پر بہن پرفائرنگ کی جس سے 24 سالہ زرقا زخمی ہو گئی تھی۔

    لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

    سبی اور گردو نواح میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

    پولیس کا بتانا تھا کہ مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • 100 کے بجائے 120 روپے کلو امرود فروخت کرنے پر مقدمہ درج

    100 کے بجائے 120 روپے کلو امرود فروخت کرنے پر مقدمہ درج

    پھل فروش کی جانب سے 100 روپے کے بجائے 120 روپے کلو امرود فروخت کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کوٹ ادو میں سال کا پہلا مقدمہ پھل فروش کےخلاف درج کیا گیا، 100 روپے کے ریٹ مقرر ہونے کے باوجود 120 روپے کلو امرود فروخت کرنے پر حکام نے مقدمے کا انداراج کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں خوانچہ فروش کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق امرود کے سرکاری نرخ 100 روپے فی کلو ہیں۔

    کراچی : گلشن معمار تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج

    پھل فروش کے خلا کاٹی گئی ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا کہ خوانچہ فروش 120 روپے فی کلو میں امرود فروخت کررہا تھا۔

    دریں اثنا کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے میں سال 2025 کا پہلا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آرمیں اقدام قتل، ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئیں۔

    شہر قائد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات پر گلشن معمار تھانے میں سال کا پہلا مقدمہ نمبر 1 بٹہ 2025 درج کیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-first-terrorism-case-registered-in-the-year-2025/

  • بنگلہ دیشی اہلکار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کا معاملہ، اہم  انکشافات سامنے آگئے

    بنگلہ دیشی اہلکار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کا معاملہ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    اسلام آباد : بنگلہ دیشی اہلکار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر اہم انکشافات سامنے آگئے، علی خالد کے پاس اسلام آباد کی مستقل سکونت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی اہلکار کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کے معاملے پر اہلکار کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    بنگلہ دیشی اہلکارکی جانب سے مقدمہ درج کرانے پاکستانی نکلا ، علی خالد کی پاکستانی شہریت کے دستاویزت سامنے آگئے۔

    علی خالد کے پاس اسلام آباد کی مستقل سکونت ہے، اہلکار نے اپنے آپ کو بنگلہ دیش سفارت خانے کا اہم افسر بتایا اور مقدمہ میں اپنا شناختی کارڈ بھی غلط ظاہر کیا۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ مقدمہ عدالتی احکامات پر درج کیا گیا تاہم علی خالد نے عدالت میں بنگلہ دیش کا ذکر نہیں کیا، معاملے کے حوالے سے چھان بین کی جارہی ہے، علی خالد نے یکم دسمبر کو تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد میں متعین بنگلہ دیش کے اعلیٰ سفارتی اہلکار نے دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر مقدمہ درج کرایا تھا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ چند نا معلوم افراد مدعی مقدمہ کا پیچھا کر رہے ہیں اور نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں جب کہ نامعلوم افراد نے میری تصاویر بھی کھینچی ہیں۔

    ایف آئی آر کے مطابق یہ دھمکی آمیز خط کچھ دن قبل بنگلہ دیشی سفارت خانے کو موصول ہوا جس نے خوف اور پریشانی کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج  ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر نامزد

    کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج ، کالعدم بی ایل اے کا اہم کمانڈر نامزد

    کراچی : کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایئر پورٹ دھماکے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا۔

    مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دھماکے کے ماسٹرمائنڈ اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں قتل ،اقدام قتل، دھماکا خیزمواد، دہشت گردوں کی فنڈنگ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    یاد رہے کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملہ کیس میں چشم دید گواہان نے گرفتار مرکزی ملزم جاوید عرف سمیر کوشناخت کرلیا تھا۔

    واضح رہے دہشت گردی کا واقعہ چھ اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین دو چینی باشندوں سمیت تین ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آوروں سمیت 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ہونے والوں میں ایئرپورٹ سگنل پرچینی انجینئرزپرخود کش حملےکا ماسٹرمائنڈ بھی شامل ہیں ، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈ اپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈ اپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اورعلی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ تھانہ دھمیال پولیس نےدہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمےمیں عارف علوی، اسد قیصر، عمر ایوب،حماد اظہر سمیت 200 افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔

    ایف آئی آر مجموعی طور پر14 دفعات کےتحت درج کی گئی ہے اور متن میں لکھا گیا کہ ملزمان نے چکری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی اور ملزمان نے اشتعال انگیز نعرے بازی کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج

    مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،آتشی اسلحے سے فائرنگ کی اور علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا۔

    متن میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ایما پر لوگ مشتعل ہوئےاورسڑکوں پرنکلے اور ملزمان نےدفعہ 144 کے نفاذکےباوجود امن و امان میں خلل ڈالا۔

    اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، شہریار ریاض، حماد اظہر، اور اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا۔

  • ویڈیو بیان : بشریٰ بی بی کے خلاف دو مقدمات درج

    ویڈیو بیان : بشریٰ بی بی کے خلاف دو مقدمات درج

    ڈی آئی خان : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے، متن کے مطابق انہوں نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

    بشریٰ بی بی کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ1885کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کیخلاف دفعہ126ٹیلی گراف ایکٹ و دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

    مذکورہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لئے نفرت انگیز بیان دیا۔ متن کے مطابق بشریٰ بی بی نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ویڈیو بیان دیا، سعودی عرب کیخلاف بیان دے کرعوام کے جذبات سے کھیلا گیا۔

    ویڈیوبیان میں ملک کی خارجہ پالیسی اور مفاد عامہ کے خلاف بیان دیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں مذکورہ مقدمہ غلام یاسین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کیخلاف دوسرا مقدمہ راجن پور میں حاکم نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کردیا گیا۔

  • مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    مسلم دشمن اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج

    کولکتہ : بھارتی اداکار متھن چکرورتی کو مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنا مہنگا پڑگیا، مغربی بنگال پولیس نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی نے گزشتہ دنوں بنگال میں انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا تھا۔

    مغربی بنگال پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی رہنما اور اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

    ریلی سے خطاب میں متھن چکرورتی نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے کارکنوں کی ضرورت ہے جو سامنے سے لڑیں۔ جو کہے، مارو، تمہارے پاس کتنی گولیاں ہیں؟

    بھارت کے ناکام ترین اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاٹ ڈالیں گے اور انہیں دفن کردیں گے، ہم بنگال میں انتخابات جیتنے کے لئے کچھ بھی کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم 2026 میں مغربی بنگال کا تخت سنبھالیں گے۔ اس خطاب سے متعلق شکایت کے بعد بدھان نگر ساؤتھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : مسلمانوں کوکاٹ ڈالیں گے! متھن چکرورتی نے زہراُگلنا شروع کردیا

    تعصب پسند بی جے پی رہنما متھن نے جس وقت ریلی سے یہ زہر آلود خطاب کیا اس وقت وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو اس سال فلمی میدان کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

  • مستونگ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج

    مستونگ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج

    کوئٹہ: مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج کیاگیا اور ایف آئی آر میں نامعلوم دہشت گرد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں سات سے آٹھ کلو بارودی مواد،بال بیئرنگ کااستعمال ہوا۔

    مزید پڑھیں : مستونگ میں دھماکا، 5 طلباء سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیوٹیم سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کونشانہ بنایا گیا۔

    مستونگ بم دھماکےمیں نوافراد شہید ہوئے جبکہ بائیس زخمی ہوئے، شہدا،زخمیوں میں زیادہ تعداد اسکول طلبہ کی ہے۔

    گذشتہ روز مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکار اور طلبا سمیت سات افراد شہید ہوگئے تھے۔

    شہید ہونے والوں میں اسکول کے پانچ بچے بھی شامل تھے جبکہ ایک راہ گیر بھی شہید ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا، شہید بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کےدرمیان ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثا سے دلی ہمدردی ہے، دہشت گردوں کو کسی طرح بھی رعایت نہیں دے سکتے، مزدوروں کے بعد معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتول صادق نگری کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے اسکیم 33 خادم سولنگی گوٹھ کے قریب سپارکو ملازم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ مقتول کے بھائی اسلم کی مدعیت میں سائٹ سپرہائی وےتھانے میں درج کیا گیا، مقدمےمیں ڈکیتی مزاحمت اورقتل کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ مقتول صادق نگری اہل خانہ کے ساتھ کارمیں ناشتہ کرنےکیلئےجارہا تھا، صبح ساڑھے 7 بجے اسکیم 33 میں 2 موٹرسائیکل سواروں نے روکنے کی کوشش کی۔

    مدعی کا کہنا تھا کہ میں نے بچنےکے لیے کارکی رفتاربڑھائی توملزمان نےفائرنگ کردی، زخمی حالت میں بھائی کو اسپتال لے کر پہنچا جہاں وہ دم توڑگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتول صادق نگری کوگزشتہ روزنامعلوم ملزمان نےکارپرفائرنگ کرکےقتل کیا تھا تاہم کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو دی گئی ہے

    خیال رہے رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل افراد کی تعداد 101 سے تجاوز کر چکی ہے۔