Tag: مقدمہ درج

  • داسوڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ 12 دہشت گردوں کیخلاف درج

    داسوڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ 12 دہشت گردوں کیخلاف درج

    ساہیوال میں : داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ بارہ دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں گزشتہ روز مقابلے میں 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ بہادرشاہ میں درج کرلیا گیا، 12 دہشت گردوں کیخلاف 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ داسو ڈیم حملے میں ملوث دہشت گردوں کوہائی سیکیورٹی جیل سےدوسری جیل منتقل کیا جا رہا تھا، اورنگا آباد کے قریب 12دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کی۔

    متن میں کہنا تھا کہ فائرنگ سےقیدی وین کاٹائرپھٹ گیا،پولیس نےبھی اپنی پوزیشن سنبھال لی تھی کہ دہشت گردوں نےقیدی وین کےدروازےکاتالاتوڑکر ساتھیوں کوباہرنکالا، دہشت گردوں سےمقابلےمیں 2پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں تاہم بلٹ پروف جیکٹ پہننےکی وجہ سےدونوں اہلکاربچ گئے۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

  • کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی

    کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج ، ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی

    کراچی : ایئر پورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ 2 روز بعد درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں دہشت گردی، قتل،اقدام قتل سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں اور کہا گیا کہ حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی، دھماکے میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے اتوار کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں تین غیر ملکی افراد جان سے گئے تھے جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ کے قریب خودکش دہشتگرد ٹریفک سگنل پر چینی باشندوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی قافلہ قریب پہنچا اس نے گاڑی ٹکرادی۔

    ذرائع نے کہا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ بم پروف گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، زخمی ہونےوالے سولہ افراد میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے میں پندر ہ سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

  • وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

    وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے واقعہ کے بعد وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا، نسیم حیدر پنجوتھا، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں سےمزاحمت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے کہا فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انھیں کام کرنے دیں گے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر راستے بھی بند کردیے تھے۔

    مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

  • کراچی :  کے الیکٹرک کے دفتر پر بچوں کا دھاوا ، مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے دفتر پر بچوں کا دھاوا ، مقدمہ درج کرلیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد کے شکایتی مرکز پر احتجاج کےدوران بچوں کے دھاوے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ،مدعی مقدمے نے کہا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک شکایتی مرکز پر بچوں کے دھاوے کے واقعے کا مقدمہ کےالیکٹرک ملازم راشدکی مدعیت میں تیموریہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک نارتھ ناظم آبادمیں ملازم ہوں، دیگراسٹاف کےساتھ سیکنڈشفٹ میں ڈیوٹی پرموجودتھا کہ ڈینٹل کالج فیڈر سے 35 کے قریب افراد احتجاج کرتے ہوئے آئے، احتجاج کرنےوالوں میں نوجوان بچےاور3خواتین شامل تھیں۔

    مدعی راشد کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران اسٹاف کی موٹرسائیکلوں کی توڑپھوڑکی، اسٹاف کی موٹر سائیکلوں کی توڑپھوڑکی اور میری موٹرسائیکل کو دفتر کے سامنے ہی آگ لگادی جبکہ ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ محکمےکی مشاورت کےبعدمقدمہ درج کروانےآیاہوں، ملزمان کوسامنےآنےپرشناخت کر سکتا ہوں، ملوث عناصرکےخلاف کارروائی کی جائے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ، ایف آئی اے کی تفتیش

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا، ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق سوالات کیے گئے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلا کی موجودگی میں ایف آئی اے ٹیم کو جواب دیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیان دیا ان کی میڈیا سے ہونے والی  گفتگو کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جاتاہے، مقصد کسی ایک ادارے یا ایک شخصیت سے متعلق بات کرنا نہیں تھا، میرا مقصد اشرافیہ کے بارے میں بات کرنا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہونے پر ایف آئی اے مقدمہ درج کرے گی۔

  • پی ٹی آئی جلسہ : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی جلسہ : علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مذکورہ مقدمہ سنگجانی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بےجا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسے کا وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو روکنے کا الزام ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا۔

    یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور پر الزام ہے کہ ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیراعلیٰ اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بٹھا لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع اور امن عامہ بل کے تحت تین مقدمے درج کیے گئے ہیں،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جلسہ این او سی کی خلاف ورزی پر پرچے کاٹے گئے۔

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے مزید 9 رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

    ایف آئی آر میں بیرسٹر گوہرعلی ،شیر افضل مروت ،شعیب شاہین، عمر گل، زرتاج گل، عامر مغل، سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

     

  • کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کا مقدمہ درج

    کراچی: سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی ٹکڑوں میں لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا تاہم مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ قبرستان سے خاتون کی لاش ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں سہراب گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت تاحال نہ ہوسک تاہم پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : قبرستان سے لڑکی کی بوری بند ٹکڑوں میں لاش برآمد

    گذشتہ روز کراچی میں خاتون کے انتہائی سفاکانہ قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا ، جس میں نامعلوم درندوں نے لاش کے آٹھ ٹکڑے کرکے بوری میں بند کی اور قبرستان میں پھینک دی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور خاتون کے پاس شناخت کی کوئی چیز نہ مل سکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعی کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • سافٹ وئیر کمپنی کے سی ای او کا قتل : مقتول کے بھائی نے ساری کہانی بتادی

    سافٹ وئیر کمپنی کے سی ای او کا قتل : مقتول کے بھائی نے ساری کہانی بتادی

    کراچی : وقت پرتنخواہ نہ دینے پر سافٹ وئیر کمپنی کے سی ای او کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں مقتول کے بھائی نے پوری کہانی سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وقت پر تنخواہ نہ دینے پر سافٹ وئیر کمپنی کے مالک کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ٹیپوسلطان تھانے میں مقتول کے بھائی امتیاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ میرا بھائی نوید یورو ٹیک سافٹ ویئر ہاوس کا سی ای او تھا، عمارت کی چوتھی منزل پر سافٹ ایئر ہاوس ہے میں آفس میں کام کر رہا تھا، بھائی آفس میں موجود تھا۔

    مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ کمپنی ملازم شعیب میرے بھائی نوید کے آفس میں داخل ہوا تنخواہ نا ملنے کی وجہ سے میرے بھائی سے تلخ کلامی کرنے لگا، شعیب نے چھریوں کے وار سے نوید پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا، بھائی کوفوری طور پر گاڑی میں اسپتال لے گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار شعیب تقریبا 9 ماہ قبل نوکری پر لگا تھا، شعیب کی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ روپے رکھی گئی تھی اور تین ماہ سے شعیب کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی تھی۔

    شعیب کے مطابق اس کے والد کی طبیعت خراب تھی، اس نے مقتول سی ای او سے کہا تھا والد کو دکھانا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد معاملہ قتل تک جاپہنچا تاہم ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت روانہ کردیا گیا ہے۔

  • سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

    سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار ملوث نکلے

    راولپنڈی: سرکاری مال خانے سے چوری ہونے والی رقم کی ہیرپھیر میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 31 مئی کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی کرنسی چوری ہوئی تھی، تحقیقات میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایف آئی اے ایس ایچ او اسفند یار کا بتانا ہے کہ 9 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں ایس ایچ او مندرہ یاسر اعوان، اے ایس آئی عمران مظفر سمیت 7 کانسٹیبل نامزد ہیں۔

    ایف آئی اے ایس ایچ او اسفند یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی کرنسی چوری ہوئی تھی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق 31 مئی کو مال خانے سے 2 ملزمان نے 15 کروڑ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کی، کرنسی اور دیگر اشیا چوری کرنے والے ملزمان کو مندرہ پولیس نے گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے کے اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے رقم میں ہیر پھیر کر کے صرف 47.9 ملین برآمدگی ظاہر کی، مندرہ پولیس کی بد دیانتی رپورٹ سے بھی ظاہر ہے، مال خانے سے چوری کرنے والے ملزمان ایف آئی اے کے سابق ملازمین تھے۔

    واضح رہے کہ یکم جون کو رقم اور سامان کی چوری کا مقدمہ تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا، سابق ایف آئی اے ملازمین سعد انور اور محمد حمزہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزمان سے 15 کروڑ کی کرنسی، موبائل فونز، وائر لیس سیٹ ودیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

  • گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالے ارتقا کے بھائی کا بیان آگیا

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتوں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے اور اور شہری کو قتل کردیا جس کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل شہری کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارتقا بچوں کی چیز لینے کل شام بیکری تک گیا تھا، بیکری سے واپسی پر ڈاکو پیچھے لگے اور واردات کی۔

    کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

    ارتقا کے بھائی عباد نے بتایا کہ ارتقاء کو گولیاں مارنے کے بعد تلاشی لی، ملزمان موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل چھین کر لے گئے، ارتقا یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ، کیمیکل انجینئر تھا۔

    ارتقا کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، شہر میں روز کوئی نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہورہا ہے۔