Tag: مقدمہ درج

  • سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

    سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج

    ممبئی: بالی وود کے معروف اداکار سنی دیول بڑی مشکل میں پھنس گئے اداکار کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم پروڈیوسر سورو گپتا نے اداکار سنی دیول پر دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ 2016 میں ایک فلمی پروجیکٹ کیلئے سنی دیول کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑوں روپے منتقل کیے لیکن فلم کا آغاز نہ ہوسکا۔

    سورو گپتانے الزام لگایا کہ اداکار سنی دیول نے ان سے بڑی رقم لینے کے بعد انہیں دھوکہ دیا ہے، میں نے اس فلم کے لیے دیول سے رابطہ کیا تھا اور اس کے لیے پیشگی ادائیگی بھی کی تھی۔

    انڈیا ٹوڈے ڈاٹ ان سے بات کرتے ہوئے سورو گپتا نے کہا کہ سنی دیول نے فلم میں تاخیر کی اور اس کے لیے پیسے بھی لیے لیکن اس پر کام شروع نہیں کیا، انہوں نے پیشگی رقم لینے کے بعد بھی ہماری فلم شروع کرنے کے بجائے، دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by The Filmy Charcha (@thefilmycharcha)

    پروڈیوسر نے اداکار پر یہ الزام بھی لگایا کہ انہوں نے ان کے معاہدے میں جعلسازی کی ہے اور چالیس ملین روپے کو 80 ملین روپے بنادیا ہے۔

    فلم پروڈیوسر سورو کپتان کی شکایت پر پولیس نے سنی دیول کے خلاف شکایت درج کرلی اور اداکار کو ایک نوٹس بھی جاری کیا لیکن سنی دیول کی ٹیم نے اداکار کے شہر سے باہر ہونے پر ان کی حاضری سے معذرت کی ہے۔

    واضح رہے کہ 2000 سے سنی دیول کا شوبز کیریئر زوال کا شکار ہوگیا تھا، 2023 میں ان کی فلم ’غدر2‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور اداکار کو نئی فلمیں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

    سارو گپتا کے مطابق سنی دیول فلم شروع نہ کرنے کے باوجود ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے اور ’غدر2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے پروڈیوسر سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

  • کراچی :  گرومندر  پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج،  3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج، 3 افراد زیرِ حراست

    کراچی : گرومندر پر 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مختلف علاقوں سے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر سے جہاں گاڑی پر فائرنگ کا واقعے میں پیشرفت ہوئی، 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    جمشید کوارٹر پولیس نے بھائیوں کےقتل کا مقدمہ درج کیا، مقدمے میں 3 نامزد سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نےگاڑی پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے واقعے میں مختلف علاقوں سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےگئےتینوں افراد ملزمان کے قریبی ساتھی ہیں اور تینوں افراد ملزمان سے رابطے میں تھے۔

    حکام کے مطابق جیوفینسنگ اور موبائل کے کال ریکارڈز کی مدد سے تفتیش کی جارہی ہے، قاتل اور مقتول آپس میں رشتہ دار ہیں اور پہلے بھی ایک دوسرے پر فائرنگ کر چکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت بھی نازک ہے، جو نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گذشتہ روز کراچی میں سرعام گاڑی کو گھیر کر گولیاں برسادی گئی تھیں ، حملے میں دو بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک بھائی معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملہ اور 4 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دوشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پانچوں بھائی راجو آئسکریم کے مالک کے قتل کیس کے ملزم تھے اور پیشی کے لیے عدالت جارہےتھے تاہم دونوں مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

  • خاور مانیکا  پر احاطہ عدالت میں تشدد، پی ٹی آئی وکلا کیخلاف مقدمہ درج

    خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں تشدد، پی ٹی آئی وکلا کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد : بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی وکلا کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں تشدد پر پی ٹی آئی وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر پر تشدد کا مقدمہ سرکار کی مدعی میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا کو مکا مارا گیا،دھکا دے کر نیچے گرایا گیا، ان پر 20 سے 25افراد نے حملہ کیا۔

    دہشتگردی سمیت 9 دفعات کے تحت وکلا پر مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں ایڈووکیٹ عثمان ریاض، مرزا عاصم، زاہد بشیر اور عنصر کیانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خوف ہراس ،دہشت پھیلا کر عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ، نعرے بازی کرنے والے وکلا کے ایک گروہ کی سربراہی فتیع اللہ کر رہے تھے۔

    وکلا نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر پر حملہ کرتے ہوئے للکارہ کہ اس کو زندہ نہیں چھوڑیں گے، فتیع اللہ ،نعیم پنجوتھا اور ایڈووکیٹ اعجاز بٹر نے ان کی کمر پر مکے برسائے۔

    ایف آئی آر کے مطابق اہلکار ارشاد اور وحید نے چھڑانے کی کوشش کی تو سرکاری اسلحہ چھین لیا، فتیع اللہ ایوڈوکیٹ نے کانسٹیبل خالد سے جھگڑا کیا اور وردی پھاڑ دی۔

  • پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ، عامر مغل کو تجاوزات آپریشن میں مزاحمت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں مجسٹریٹ سجاد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عامر نے آپریشن کے دوران آہنی راڈ اٹھایا ہوا تھا، انھوں نے اور ساتھیوں نے ہوائی فائرنگ کی ساتھ ہی پولیس اور سی ڈی اے عملے پر حملہ آور ہوئے۔

    متن میں مزید کہا کہ جس کے بعد رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا اور ساتھی فرار ہو گئے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر پر سی ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو سیل کردیا تھا۔

    سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کی قائم غیرقانونی تعمیرات کوختم کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی دفتر کے کچھ حصے کو گرا دیا گیا تھا۔

    کارروائی کے بعد کارکنوں اورپولیس میں ہاتھا پائی اوردھکم پیل ہوئی ، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو تجاوزات آپریشن میں مزاحمت پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    سی ڈی اے نے بتایا کہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، بلڈنگ قوانین پر عملدرآمد کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیا۔

    حکام نے بتایا تھا کہ پلاٹ مالک کو متعدد بار خبردار کیا تھا اور نوٹسز جاری کئے تھے، چار ستمبر دو ہزار تئیس کو خلاف ورزیاں ختم نہ کرنے پر شوکاز جاری کیا اور دس مئی دو ہزار چوبیس کو پلاٹ کو سربمہر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

  • ایک لاکھ روپے کے لیے سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں نے محکمہ کی عزت داؤ پر لگا دی

    ایک لاکھ روپے کے لیے سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں نے محکمہ کی عزت داؤ پر لگا دی

    کراچی : ایک لاکھ روپے کے لیے سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں نے محکمہ کی عزت داؤ پر لگا دی، سی ٹی ڈی کے دفتر سے شہری کی بازیابی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی سول لائنز پر سندھ رینجرز چھاپے کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی، ایک لاکھ روپے کے لیے سی ٹی ڈی کی کالی بھیڑوں نے محکمہ کی عزت داؤ پر لگا دی۔

    سی ٹی ڈی کے دفتر پر رینجرز کے چھاپے اور شہری کی بازیابی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مغوی کے ماموں رینجرز لانس نائیک وحید کی مدعیت میں مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعہ 365Aکے تحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا ہے کہ انیس مئی کو بھانجا محمد علیان عراق سے کراچی پہنچا اور 2بجے پنجاب جانے کیلئے سہراب گوٹھ اڈے پر جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر وائرلیس گیٹ پر سرکاری موبائل نے روکا ، ایک ڈبل کیبن میں سادہ لباس مسلح افراد بھی موجود تھے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑی بھانجے کو لے گئی، بھانجے سے رابطہ نہ ہونے پر تلاش شروع کی پھر دوروز بعد میرے موبائل پر بھانجے کے موبائل سے نامعلوم شخص نے فون کیا ، کال کرنے والے نے تعلق سی ٹی ڈی سے بتایا اور پندرہ لاکھ روپے تاوان مانگا۔

    مقدمے کے مطابق کال کرنے والے نے کہا کہ اگر تم اسے حاصل کرنا چاہتے ہو تو 15لاکھ تاوان ادا کرو، جس پر میں نے کہا غریب ہوں اتنی رقم نہیں دے سکتا تو ایک لاکھ میں معاملات طے ہوئے۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ جس کے بعد اپنے محکمےکے افسران کو آگاہ کیا اور رقم لیکر شام چاربجے سی ٹی ڈی سول لائنز کے قریب پہنچ گیا، مجھ سے ایک لاکھ روپے لیکر میرے بھانجے کو سامان سمیت میرے حوالے کردیا گیا۔

    اسی دوران میرے ساتھ رینجرز پارٹی سی ٹی ڈی دفترکے اندر داخل ہوگئی، پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر طاہر تنویر، اے ایس آئی شاہد حسین، پولیس کانسٹیبل عمر خان اور پرائیوٹ شخص اسامہ تھے۔

    رقم لینے کے دوران پرائیوٹ شخص اسامہ موقع سے بھاگ گیا، بھانجے کو اغواء کرنے والے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

  • عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

    عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

    پولیس نے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے نامعلوم فرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کے سلسلے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، مسٹر پرفیکشنسٹ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

    عہدیدار نے بتایا کہ عامر خان کے آفس کی جانب سے شکایات کے بعد تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کھر پولیس اسٹیشن میں بدھ کو ایف آئی آر کا اندراج ہوا، جس میں دھوکہ دہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

    27 سیکنڈ کے اس کلپ کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کرتے ہوئے ایڈیٹ کیا گیا ہے، عامر خان کو اس ویڈیو میں بیان بازی سے دور رہنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈیپ فیک ویڈیو میں اداکار کو مبینہ طور پر ان کے ٹیلی ویژن شو ستیہ میو جیتے کی ایک دہائی پرانی قسط کے ایک منظر میں دکھایا گیا ہے۔

    منگل کو عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ اداکار نے ماضی میں الیکشن کمیشن کی مہمات کے ذریعے انتخابی آگاہی پیدا کی ہے لیکن انھوں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی تشہیر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان نے جعلی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، اداکار کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔

  • شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

    شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: لی مارکیٹ میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کھارادر میں شہری ندیم عباس پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار وسیم کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل و دیگر دفعات شامل ہیں۔

    تشدد کا نشانہ بننے والے شہری ندیم عباس نے کہا کہ ڈی ایس پی کے ریڈر وسیم نے اپنے ساتھی آصف، عمران اور دیگر کے ہمراہ اسے مارا پیٹا گیا، جس سے جبڑا ٹوٹ گیا، جسم پر کئی فریکچر آئے۔

    گھور کر کیوں دیکھا؟ لی مارکیٹ میں شہری پر پولیس اہلکار کا بدترین تشدد

    شہری ندیم عباس نے کہا کہ ملازمین میں عیدی تقسیم کرنے جارہا تھا کہ گلی میں روکا گیا، خود کو پولیس اہلکار کہنے والے وسیم نے ساتھیوں کیساتھ ملکرمجھ پر تشدد کیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق نشے کی حالت میں ملزم نے اس لئے مجھ پر تشدد کیا دیکھ کر گھور کیوں رہے ہو، وسیم خود کو اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کر رہا تھا، معذرت کے باوجود پولیس اہلکار نے پستول کے بٹ مارے۔

    ندیم عباس نے کہا کہ جب میں زمین پر گرا تو پیروں کے قریب گولیاں ماری گئیں، چوہدری وسیم اور دیگر ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 سالہ اسرار کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 سالہ اسرار کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی سہراب گوٹھ کے علاقے میں 8 سالہ اسرار کے جاں بحق اور 20 سالہ عباس کو زخمی کرنے والے ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے میں مقتول 8 سالہ اسرار کے والد قاسم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات ایف آئی آر میں شامل کی گئی ہے۔

      مدعی قاسم خان کے مطابق میں جونیجو کالونی میں ہوٹل چلاتا ہوں رات کو میرا بیٹا 8 سالہ اسرار اور بھائی عباس گلی میں ہوٹل کے باہر بیٹھے ہوئے تھے اچانک ایک موٹر سائیکل 125 پر 2 اشخاص آئے اور آپس میں جھگڑا کرنے لگے۔

    والد قاسم نے بتایا کہ جھگڑا کرنے والے نصراللہ عرف روغ لیوانے میں جانتا تھا نصر اللہ نے اپنے پاس موجود 2 پستول نکالے تو اس کے ساتھی نے ایک پستول چھین لیا نصر اللہ نے اپنے پستول سے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

    مدعی نے کہا کہ پستول سے نکلنے والی گولی میرے بیٹے کے سر پر اور ایک گولی بھائی کی پیٹھ پر لگی بھائی اور بیٹا دونوں زخمی ہوکر زمین پر گر گئے نصر اللہ فائرنگ کرتا ہوا اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل ندی کی جانب بھاگ گیا میرا دعویٰ ہے کہ نصر اللہ اور اس کے نامعلوم ساتھی نے میرے بیٹے کو فائرنگ کرکے جاں بحق اور بھائی کو زخمی کیا۔

  • 6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

    6 سالہ ابیان کے مین ہول میں ڈوبنے کا واقعہ، والد کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب

    کراچی : مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ابیان کے والد دس ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے 13 ڈی کے مین ہول میں 6 سالہ بچے کے ڈوبنے کے واقعے پر کئی ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد ابیان کا والد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقدمے میں واٹر بورڈ، کے ایم سی اور زیڈ ایم سی کے افسران کو نامزد کیا گیا ہے اور مقدمے میں ایڈمن انچارج انجِنئر اعجاز زیدی اور واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر وقار کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا۔

    مقدمہ غفلت و لاپرواہی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہوا، مدعی مقدمہ عاطف کا کہنا تھا کہ نقشے کے برخلاف غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں کھدائی کی گئی تھی، بار بار نشاندہی پر بھی انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔

    مدعی مقدمے نے مطالبہ کیا کہ غفلت و لاپرواہی برتنے والے افسران کو گرفتار کیا جائے۔

    یاد رہے گزشتہ سال چھ مئی کو گلشن تیرہ ڈی کے مین ہول میں گر کر چھ سالہ ابیان جان سے گیا تھا۔

  • راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کا بے دردی سے  قتل ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کا بے دردی سے قتل ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے ڈھوک نجو میں رہائش پذیر لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ پیر ودھائی کے علاقے کی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

    راولپنڈی میں22سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ پیرودہائی میں مقتولہ کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں تنویر، نور اور خاتون ماہم کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مقتولہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورپر کام کرتی اورکرائے پررہائش پذیرتھی، مقتولہ 5 مارچ کو گھر سے واپس راولپنڈی آئی، جس کا نمبر مسلسل بند تھا، فون کال پراطلاع ملی مقتولہ کی لاش ہولی فیملی اسپتال میں موجودہے، مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔