Tag: مقدمہ درج

  • طالب علم لاریب کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    طالب علم لاریب کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے نجی یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم لاریب کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقتول لاریب کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ ایف آئی آرمیں نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پرایسٹ پولیس نے طالبعلم لاریب کے قتل پر ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا فراز کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالب علم لاریب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسے واقعات کی ہرگز گنجائش نہیں، طالبعلم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، جہاں ڈکیتی کی واردتیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے،چھینا جھپٹی کی بڑھتی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے شہر میں ہر صورت امن و امان کی فضا برقرار چاہیے، ماحول سے خوف کی فضاکو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، مجھے لاریب کے قاتل فوری گرفتار کر کے رپورٹ دیں۔

    طالبعلم لاریب قتل کیس میں وزیراعلیٰ کے احکامات پر ڈی آئی جی ایسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا فراز کو معطل کردیا اور عہدے میں تنزلی کردی۔

    یاد رہے کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاون میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے خود کو گولی مار لی

    پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں پہلے ایک لڑکے کو لوٹا اور پھر لاریب کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر دو گولیاں چلائیں، ایک گولی لاریب کو آنکھ کے پاس لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جاعہ وقوع سے ایک نائن ایم ایم کا خول ملا ہے تاہم اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی:  13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج، والد کا اہم انکشاف

    کراچی: 13 سالہ لڑکی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج، والد کا اہم انکشاف

    کراچی : تیرہ سالہ لڑکی کے زیادتی کے بعد قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد نے بتایا بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی بلال کالونی کے قریب گھر سے 13سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کےشواہد ملنے کے بعد پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مقدمے میں زیادتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ بیوی گھر سے سبزی لینے گئی تھی، واپس آئی تو بچی کی لاش لٹکی ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، نامعلوم ملزمان نے بچی کیساتھ زیادتی کی اور جرم چھپانےکی نیت سے قتل کیا۔

    پوسٹ مارٹم کےبعد بچی کےورثا لاش لے کر نوشہرو فیروز روانہ ہوگئے، پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ گزشتہ روز پوسٹ مارٹم میں بچی کیساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

  • کراچی : گلستان جوہر بھٹائی آباد میں یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : گلستان جوہر بھٹائی آباد میں یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : گلستان جوہر بھٹائی آباد میں یو سی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مدعی مقدمے نے بتایا کہ سنجرانی نے مقتول صابر مگسی کو گولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں یوسی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ مقتول کے کزن کی مدعیت میں ملیر کینٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے چچا کا علاقے میں کیبل نیٹ ورک کا کام ہے، چچا کا بیٹا اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ کیبل کی خرابی درست کرنے گیا تھا۔

    مقتول کے کزن کا کہنا تھا کہ مخالف سنجرانی گروپ کے 14 سے 15 افراد جمع ہوگئے اور کام سے روکا میں نے واقعہ کی اطلاع اپنے کزن یوسی چیئرمین صابر مگسی کو دی تو مقتول صابر مگسی نے کہا کہ محلے کی بات ہے آپ لوگ لڑائی جھگڑا مت کرنا۔

    مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ میں اپنے دیگر 2 لوگوں کے ساتھ وہاں پہنچا تو سنجرانی گروپ نے ہم پر حملہ کردیا، سنجرانی گروپ نے 222رائفل،پستول اور لوہے کے سرئے سے ہم پرحملہ کیا۔

    مقتول صابر مگسی وہاں پہنچا تو اس نے سنجرانی گروپ سے کہا کہ ہمیں زخمیوں کو اسپتال لے جانے دومشتاق سنجرانی نے مقتول صابر مگسی کو بھی گولی ماردی، میں صابر مگسی کو اسپتال لے گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی : بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول صابر مگسی گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چئیرمین تھا۔

    مقتول صابر مگسی 2 بچوں کا باپ تھا اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔

  • لاہور :  شاپنگ مال میں خاتون کی مبینہ خودکشی پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

    لاہور : شاپنگ مال میں خاتون کی مبینہ خودکشی پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

    لاہور : ڈیفنس کے نجی مال میں خاتون کی مبینہ خودکشی پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے نجی مال میں خاتون کی مبینہ خودکشی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ ڈیفنس اےپولیس نےقتل کی دفعہ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا، 38 سالہ حلیمہ کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج ہوا، درج مقدمے میں ملزم حماد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ والدہ کام کے سلسلے میں حمادنامی شخص کے ساتھ تھی، جہاں انھیں قتل کیا گیا۔

    یاد رہے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون نے مال سے چھلانگ لگا خودکشی کرلی تھی، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ عمارت سے چھلانگ لگانی والی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

    پولیس نے ملزم حماد کو گزشتہ روز موقع سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

  • راولپنڈی:  آزاد امیدوار  چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج، ن لیگ کے سابق سینیٹر نامزد

    راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج، ن لیگ کے سابق سینیٹر نامزد

    راولپنڈی: آزاد امیدوار چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے آزاد امیدوار اور سابق پارلیمانی سیکٹری ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کے معاملے پر تھانہ سول لائن پولیس نے مقتول کے بہنوئی چوہدری ندیم اقبال کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

    درج ایف آئی آر میں حملہ آوروں کی شناخت بھی ظاہر کی گئی اور ایف آئی آر میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں چوہدری تنویرکےدو بیٹےچوہدری دانیال اسامہ تنویر اور سابق ن لیگی سینیٹرکے بھائی چوہدری چنگیز خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد چوہدری دانیال این اے 57 سے حال ہی میں فاتح قرار پائے ہیں۔

    مقدمے کے متن کے مطابق سابق ایم پی اے اپنی گاڑی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین سے متعلق ملاقات کے لیے نکلے تھے، چوہدری عدنان جناح پارک کے ٹریفک سگنل پر پہنچے جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

    مقدمے کے مطابق سابق ایم پی اے کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی ، چوہدری عدنان کو زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    چوہدری عدنان کے سیاسی معاملات میں سینیٹر چوہدری تنویر خان، چوہدری چنگیز خان، دانیال چوہدری، اسامہ تنویر سے رنجش تھی۔

    چوہدری عدنان کے مزکورہ سے سرکاری زمین واگزار کرانے سے متعلق معاملات بھی تھے جبکہ چوہدری عدنان نے ملزمان سے جان کے شدید خطرے کا بھی اظہار کیا تھا، چوہدری عدنان نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ لوگ ذمہ دار ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف پولنگ آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب بھڈانہ کلان پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی کے بعد نکلا تو پی ٹی آئی کارکنوں نے گھیر لیا۔

    متن میں کہا گیا کہ مشتعل افراد نے گاڑی کے چھت پر ڈنڈے اور مکے مارے۔ ملزم نے نقدی چھینی، گاڑی جلانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں

    مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آدھے گھنٹے بعد ہجوم سے جان چھڑائی، ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • پشاور : ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : ڈی آئی خان تھانے پر حملے کا مقدمہ درج

    پشاور : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) تھانے پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، حملے میں 10اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

    پشاور تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تھانےپر30دہشت گردوں نےحملہ کیا، دہشتگردوں نےچاروں اطراف سےتھانےپرحملہ کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ ہوا، حملے میں 10 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے۔

    گزشتہ رات تحصیل درابن میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے تھانے پرحملہ کیا، پولیس اوردہشت گردوں کےدرمیان ڈھائی گھنٹےتک فائرنگ جاری رہی۔

    شہید اہلکاروں میں اسلم،غلام فرید،جاوید، ادریس،عمران، صفدر، کوثر، احترام سید، رفیع اللہ اورحمید الحق شامل ہیں تاہم شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے دہشت گردحملےکی مذمت کرتےہوئے کہا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ہماراعزم ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی۔

  • راولپنڈی میں کارکنوں کے درمیان جھگڑا، چوہدری نثار کے 7 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی میں کارکنوں کے درمیان جھگڑا، چوہدری نثار کے 7 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

    راولپنڈی: این اے 53 کے امیدوار چوہدری نثار کے حامیوں نے ن لیگ کے کارکن پر مبینہ تشدد کیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ چکری میں سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کے 7 کارکنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ لیگی امیدوار انجینئر قمر الاسلام اور چوہدری نعیم اعجاز کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق چوہدری نثار کے کارکن گزشتہ رات گھر میں زبردستی داخل ہوئے، کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ن لیگ کی الیکشن مہم چلانے پردھمکیاں دیں.

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور گیس سلنڈر اٹھا کر لے گئے۔

  • ایم کیو ایم کارکن کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنما ودیگر کیخلاف درج

    ایم کیو ایم کارکن کے قتل کا مقدمہ پی پی رہنما ودیگر کیخلاف درج

    کراچی : ناظم آباد میں گزشتہ روز ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان نے گلبہار تھانے میں واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کرادیا
    ایف آئی آر احمد سلیم صدیقی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمے میں این اے249سے پی پی امیدوار راؤ عبدالوحید کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ مقدمے میں پی ایس124کے امیدوارعارف قریشی سمیت 25سے30نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ناظم آباد نمبر 2 میں رات گئے دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑے میں ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں گئیں اور فائرنگ سے 48 سالہ فراز نامی ایک کارکن جاں بحق اور راؤ طلحہ زخمی ہو گیا تھا۔

  • ایم کیوایم  نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    ایم کیوایم نے بھی پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں ایم کیوایم اور پی پی کارکنان کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی جوابی طور پر پی پی کارکنان کیخلاف درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ شب دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا تھا، جس کا مقدمہ پہلے پیپلزپارٹی کی جانب سے درج کرایا گیا اور اب ایم کیو ایم نے بھی جوابی کارروائی کردی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے حیدری تھانے میں کرن مسعود کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں پیپلزپارٹی کے8اور40نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے حیدری تھانے میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متحدہ کارکنان حیدری مارکیٹ کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے۔

    پی پی کے کارکنان نے ایم کیو ایم کارکنوں کو ہراساں کیا اور اغوا کرکے اپنے انتخابی دفتر لے گئے، دیگر کارکنان اپنے ساتھیوں کو چھڑانے وہاں گئے تو پیپلزپارٹی والوں نے ان پر بھی تشدد کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے اسلحے کے بٹ مار کر ہمارے کارکنان کو زخمی کیا، متعلقہ پولیس قانون کے مطابق پی پی کارکنوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے اس کے انتخابی دفتر پر حملے کا مقدمہ ایم کیوایم کارکنان کیخلاف درج کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ایم کیوایم کے 40 سے 50 کارکنان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بلوہ، اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات شامل ہیں۔