Tag: مقدمہ درج

  • کراچی : نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں  کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی : نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

    کراچی : نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ اے میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکارکی مدعیت میں سرسید تھانے میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نےپولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا ، ملزم کن راستوں سےآیاسی سی ٹی وی حاصل کررہےہیں،سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوارشہری کی نمبرپلیٹ واضح نہیں۔

    حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی سےملزم کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • انتہاپسند ہندوؤں نے نینتھارا پر ’لو جہاد‘ کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروا دیا

    انتہاپسند ہندوؤں نے نینتھارا پر ’لو جہاد‘ کا الزام لگا کر مقدمہ درج کروا دیا

    بلاک بسٹر فلم جوان میں شاہ رخ خان کی ہیروئن بننے والی جنوب کی سپراسٹار اداکارہ نینتھارا کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

    ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجرح کرنے کی وجہ سے اداکارہ نینتھارا کے علاوہ ان کی حالیہ فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار و دیگر کیخلاف بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور کے اومتی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اداکارہ کے خلاف مذکورہ ایف آئی آر ہندو مذہبی جماعت بجرنگ دل اور ہندو آئی ٹی سیل کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔

    مقدمے میں نینتھارا اور ان کی ٹیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے فلم اناپورانی کے ذریعے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، فلم میں بھگوان رام کی توہین کی گئی ہے اور لو جہاد کو فروغ دیا گیا ہے۔

    یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم اناپورانی 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی جسے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    فلم کے آخری منظر میں دکھایا گیا ہے کہ مندر کے پجاری کی بیٹی نینھتارا بریانی بنانے سے پہلے حجاب پہن کر نماز ادا کرتی ہیں۔

    ایک اور سین میں ان کے دوست فرحان انھیں بتاتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ بھگوان شری رام اور سیتا نے بھی گوشت کھایا تھا۔ اس کے ایک سین میں یہ بھی دکھایا گیا کہ نینتھارا مندر جانے کے بجائے فرحان کے پاس افطار کرنے جاتی ہیں۔

    ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلم لو جہاد کو فروغ دیتی دکھائی دے رہی ہے، یعنی کے ہندو لڑکیاں مسلمان لڑکوں سے شادی کرنے کیلئے اسلام قبول کر لیتی ہیں۔

  • کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی: نجی کمپنی کے فنانس منیجر کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں نجی کمپنی کے فنانس منیجر کو  قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شکیل جاں بحق ہوگیا۔

    تاہم اب شریف آباد تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تایا زاد بھائی سلمان کی مدعیت میں درج ہوا۔

    کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

      مقدمہ متن کے مطابق شکیل شیخ کورنگی میں نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا،  مجھے افتخار نامی شخص نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی بتایا شکیل آفس آتے ہوئے گولی لگنے سے وفات پاگیا ہے، میں جناح اسپتال پہنچا تو متوفی شکیل کا پوسٹ مارٹم ہوا۔

    مدعی مقدمہ نے کہا کہ متوفی کا سگا بھائی اور نہ ہی بڑا بیٹا ہے ابتدائی قانونی چارہ جوئی کے بعد لاش میرے حوالے کردی گئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: سنی علما کونسل کے شہید رہنما مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ اسلام آباد میں درج کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود عثمانی پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ کھنہ میں 4 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

    ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

    ذرائع کا بتانا ہے کہ تھانہ کھنہ میں مقدمہ قتل، اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا مسعود الرحمن عثمانی جاں بحق، ڈرائیور زخمی ہوا تھا۔

  • مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ

    مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور حملہ

    نئی دہلی : بھارتی جریدے ثمانا کے ایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کیخلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، سنجے راوت نے مودی سرکار کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے انتخابی عمل مشکوک قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کردیا، بھارتی جریدے ثمانا کے ایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کیخلاف خبر چھاپنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، سنجے روات پرمقدمہ بھارتی قانون کے تحت عمر کھیدمہاراشٹراپولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔

    جریدےکےایگزیکٹوایڈیٹر سنجے راوت نے گزشتہ روزمودی سرکار کی پالیسیوں پرتنقیدکی تھی اور مودی سرکار کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سےانتخابی عمل مشکوک قرار دیا تھا۔

    سنجےروات کا کہنا تھا کہ بی جےپی ای وی ایم کےذریعے2018مدھیہ پردیش الیکشن میں دھاندلی سے جیتی۔

    واشنگٹن پوسٹ نےمودی سرکارکی خودساختہ تشہیرکیلئےخفیہ آپریشن کرنےوالی تنظیموں کوبےنقاب کیا تھا جبکہ جنوری 2023میں ایلون مسک نےدعویٰ کیا کہ بھارتی سرکار نے مودی مخالف ٹویٹس ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا۔

    فروری 2023 میں مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کےدفاترپرچھاپےبھی مارےگئے جبکہ رواں سال مارچ میں مودی پر تنقید کرنے پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔

  • چلاس میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج،   اموات کی تعداد 9 ہوگئی

    چلاس میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج، اموات کی تعداد 9 ہوگئی

    چلاس : گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں بس پرفائرنگ کے واقعے میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں بس پرفائرنگ سے زخمی ایک اور شخص دم توڑگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد نو ہوگئی جبکہ پچیس زخمی ہیں ، جن میں تین کی حالت تشویشناک ہیں۔

    بس پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    دہشت گردی کے واقعے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہیں۔

    ضلع دیامر میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پرسرچ آپریشن جاری ہے۔

    گذشتہ روز چلاس میں شاہراہ قراقرم پر دہشت گردوں نے مسافر بس پر گولیاں برسادی تھیں، فائرنگ کے بعد بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرائی اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے ٹرک ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوا۔

    ڈپٹی کمشنردیا مرعارف احمد کے مطابق شام ساڑھے چھے بجے کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا، مسافربس گاہکوچ غذرسے راولپنڈی جارہی رہی تھی تاہم جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کےمختلف شہروں سے ہے۔

  • کراچی:  خاتون اور 3 بچوں کا قتل : مقتولہ کے والد نے داماد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی: خاتون اور 3 بچوں کا قتل : مقتولہ کے والد نے داماد کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتولہ کے والد الزام لگایا ہے داماد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اور بچوں کوقتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون اور تین بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

    مقتولہ کے والد کی مدعیت میں داماد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ رات ڈیڑھ بجے میرے گھر کے دروازے پر داماد نے دستک دی، میرے داماد نے کہا بیوی اور بچوں کو کسی نے قتل کردیا ہے۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ گھر گیا تو بیٹی صائمہ اوربچوں کی لاشیں موجود تھیں، ون فائیوپر اطلاع دی اور لاشوں کو جناح اسپتال لے آیا۔

    مقتولہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ داماد نےنامعلوم وجوہات کی بنا پر میری بیٹی اوربچوں کوقتل کیا۔

    گرفتارملزم ارشد کے خلاف اس سے قبل بھی ایک مقدمہ درج ہونےکاانکشاف سامنے آیاہے، ملزم ارشدپرغیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کے ایک بھائی کو بھی شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کراچی گلستان جوہر بلاک پانچ میں رات گئے شیر محمد گوٹھ کے مکان سے ماں اور اس کے تین بیٹوں دو سالہ احد ، سات سالہ شاہ ذین اور نو سالہ اشہد کی لاشیں ملیں تھیں، جنہیں انتہائی بےدری سے تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کی اطلاع گھر کے سربراہ ارشد علی نے اپنے اہل خانہ کو دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ نشے کا عادی ہے۔

  • کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف مقدمہ درج،  مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    کراچی : ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف مقدمہ درج، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

    کراچی : پولیس وردی میں عادی مجرم ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس وردی میں عادی مجرم ڈی ایس پی یوٹی عمیر بجاری کے کارنامہ ایک ایک کرکے سامنے آنے لگے، کراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن میں تاجرکےگھردوکروڑکی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق بجاری کوپولیس نےگزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    جس کے بعد واقعے کا مقدمہ ڈی ایس پی اوراہلکاروں خرم اور فیضان کے خلاف متاثرہ شخص شاکرخان کی مدعیت میں تھانہ پیرآبادمیں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ڈکیتی یرغمال بنانے اور اغوا کی دفعات کے تحت درج ہوا جبکہ ایف آئی آر میں دیگریونیفارم اور سادہ لباس 20 اہلکاربھی شامل ہیں۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں سینیٹری کے ہول سیل کا کام کرتا ہوں، 19 تاریخ کو مسلح افراد رات 2 بجکر 20 منٹ پر داخل ہوئے، 15 سے 20 ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں تھے، ملزمان پولیس موبائل ،مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر آئے تھے۔

    مدعی شاکر کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلحہ کی تلاشی کا کہہ کر گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے گھر کی تلاشی لی اور ہمیں کمرے میں یرغمال بنا دیا ، مسلح افراد نے 2 کروڑ روپے 70 سے 80 تولہ سونا، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان جمع کیا ساتھ مجھے اور میرے بھائی عامرکو رقم اور سامان کیساتھ موبائل میں ڈال کر لے گئے، ہمارے منہ پر کپڑا ڈال دیا جس کی وجہ سے ہم کچھ نہیں دیکھ سکے، جس کے بعدٓہمیں بلوچ کالونی پر چھوڑ دیا اور نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔

    واقعات کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے چھ رکنی مشترکہ تفتیشی ٹیم بنادی ہے، جس کی سربراہی ایس ایس پی ویسٹ مہروز علی کریں گے، تفتیش ڈی ایس پی کمال نسیم کے سپردکی گئی ہے، ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن بھی شامل ہیں۔

  • عابد باکسر کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات

    عابد باکسر کیس کی تفتیش میں اہم انکشافات

    لاہور : سابق انسپکٹر عابد باکسر پر تھانہ باغبان پورہ میں بھتہ اور اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کی جانے والی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ عابد باکسر نے اربوں کے پلازے اور فلیٹ بنا رکھے ہیں، ابتدائی تفتیش میں انکشاف سامنے آئے ہیں۔

    سی آئی اے کے مطابق عابد باکسر اسلام آباد، لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے بھتہ مانگتا تھا، جس کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    عابد باکسر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، وہ فاروق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتا تھا، فاروق ڈار کی جانب سے بھجوائی جانے والی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عابد باکسر نے اپنی بیوی کے نام سے موبائل سم نکلوا رکھی تھی، اس کے موبائل فون کا تمام تر ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

    سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، ذرائع کے مطابق اس کے گھر چھاپے میں مزید ثبوت اکٹھے کرلیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ آج صبح پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر اور دیگر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جو ایک ہوٹل کے مالک احمد علی نے درج کروایا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق عابد باکسر کے 4 سے 5 ساتھیوں نے ہوٹل آ کر 2 کروڑ روپے مانگے، مسلح افراد نے اپنے موبائل فون سے عابد باکسر سے بات کروائی اور بات کرنے پر 2 کروڑ روپے مانگے اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی دی گئی۔

  • مستونگ میں جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج

    مستونگ میں جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج

    مستونگ : کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ میں عیدمیلادالنبی کے جلوس میں خودکش دھماکے کامقدمہ درج کرلیا گیا، کوئٹہ کے سی ٹی ڈی تھانہ میں نا معلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مقدمے قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیوایکٹ کے تحت درج کیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    یاد رہے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت چون افراد جاں بحق اور سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    مستونگ واقعے کے خلاف بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنرہاؤس ، بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔

    سول اسپتال ٹراما سینٹر، سی ایم ایچ،نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال مستونگ، ڈی ایچ کیومستونگ میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    آئی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکے میں چھے سے آٹھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

    نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کوگرفتارکرکےکیفرکردارتک پہنچایاجائے اور تمام شہدا کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی ساتھ ہی تمام زخمیوں کا علاج حکومت بلوچستان کرے گی۔