Tag: مقدمہ درج

  • ملکی تاریخ  کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ  کے معاملے پر اہم پیشرفت

    ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کے معاملے پر اہم پیشرفت

    کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ملکی تاریخ میں 314 ارب روپے کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کیس کا مقدمہ کے ایچ اینڈسنزکمپنی کامالک محمدکاشف،محسن علی کیخلاف درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں 314 ارب روپے کے سب سے بڑے ٹیکس فراڈ کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ، ایف بی آر نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے کے ایچ اینڈ سنز کمپنی کے مالک محمدکاشف اور محسن علی کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا۔

    مقدمہ ایف بی آر کراچی کےریجنل ٹیکس آفس ون کی جانب سے درج کرایا گیا ، ایف بی آر ذرائع نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیں ، دونوں نامزد ملزمان نےجعلی انوائسز کےذریعےکاروبارظاہرکیا۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ماسٹرمائنڈملزم کاشف جعلی انوائسزبناکرمحسن کودیتاتھا، پورےملک میں آئرن اوردیگرکاروبارکی جعلی سیلزدکھائی گئی تاہم نیٹ ورک کےمزید15لوگوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے عملے نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑا تھا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا، مذکورہ کمپنی کاغذات میں تو موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں، فراڈ کمپنی بےنامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

    ایف بی آر کے مطابق کمپنی دستاویزات میں آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ مارکیٹ کراچی کا پتہ لکھوایا۔

  • کراچی :  کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کرنا تاجر رہنما کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کرنا تاجر رہنما کو مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کا مقدمہ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں حملہ، تشدد، دھمکیاں اور یرغمال بنانے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کرنا تاجر رہنما کو مہنگا پڑ گیا، تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کیخلاف نیپئر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ نیپئر میں ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی سمیت بیس سے پچیس ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

    مقدمہ کے الیکٹرک کے افسر طاہر علی کی مدعیت میں حملہ کرنے، تشدد، دھمکیاں دینے اور یرغمال بنانے کی دفعات کے تحت درج ہوا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کے الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، تاجر رہنما نے اپنے بیس سے پچیس ساتھیوں کے ہمراہ عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے کے الیکٹرک کے چار ملازمین زخمی ہوئے جبکہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب ترجمان ال پاکستان انجمن تاجران محمد اسماعیل لالپوریہ نے تاجر رہنما شرجیل گوپلانی پر کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے نیپر تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

    محمد اسماعیل لالپوریہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک شہریوں سے بل کے نام پر بھتے وصول کرکے بھتہ نہ دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر تاجروں میں اشتعال پھیلانے کی سازش کررہی ہے، کے الیکٹرک کا عملہ خود بجلی چوری میں مصروف ہے اور جو ان سے چوری کی بجلی نہیں لیتا اس کے کنکشن منقطع کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دو روز قبل ہی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو تاجروں کے موقف سے باقاعدہ آگاہ کردیا تھا کہ جب تک قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا جاتا ہم بل ادا نہیں کریں گے۔

    ترجمان ال پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او کی ایما پر ان کا عملہ جان بوجھ کر شرجیل گوپلانی کی مارکیٹ میں آکر کنکشن منقطع کررہا تھا۔

    انھوں نے دھمکی دی کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر اگر ایف آئی آر واپس نہ لی تو کراچی بھر کے تاجر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا مقدمہ درج، ابتدائی رپورٹ تیار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق مقتول امجد حسین پر فائرنگ کی اطلاع ساڑھے 10 بجے ملی، فائرنگ کا واقعہ یوسی 7 کے دفتر کے باہر پیش آیا تھا۔

    کراچی میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا عہدیدار جاں بحق، مقتول کو 10 گولیاں ماری گئیں

    دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان نے مقتول کو 10 گولیاں ماریں۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کے خول ملے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے گئے اور واپس آکر دوبارہ مقتول کو گولیاں ماریں۔

  • قاری کے سامنے ہنسنے کی سزا، بچے کو تشدد کرکے کمرے میں بند کردیا

    قاری کے سامنے ہنسنے کی سزا، بچے کو تشدد کرکے کمرے میں بند کردیا

    اسلام آباد: قاری کے سامنے ہنسنے پر بچے پر تششد کرتے ہوئے اسے کمرے میں بند کردیا گیا، تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قاری کے سامنے ہنسنے پراستاد سیخ پا ہو گیا، پہلے تو 12 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر اسے کمرے میں بند کردیا، مذکورہ واقعہ سیکٹر آئی ٹین کے مدرسے میں پیش آیا ہے۔

    مدرسے کے بچے پر تشدد کرنے والے قاری کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس نے مقدمے میں تشدد اور حبس بے جا کی دفعات بھی شامل کیں ہیں، بچے پر تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا ہے۔

    اس حوالے سے بچے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قاری کے سامنے ہنسنے پر تشدد کیا گیا اور کمرے میں بند کر دیا گیا۔

  • کراچی میں  ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے پر بانی ایم کیو ایم سمیت 90 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے پر بانی ایم کیو ایم سمیت 90 افراد کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی :‌ کورنگی کراسنگ کے قریب ایم کیو ایم لندن کی ریلی ریلی نکالنے پر بانی ایم کیو ایم سمیت 90 افراد افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ایم کیو ایم لندن کی ریلی کے معاملے پر زمان ٹاؤن تھانے میں بانی ایم کیو ایم سمیت درجنوں افراد پرمقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود ایم کیو ایم لندن کے 4 کارکنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سرکار مدعیت میں درج مقدمےمیں 89افراد کو نامزدکیا گیا ہے ، مقدمے میں بلوہ ،راستہ بلاک کرنےسمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 90 کے قریب موٹرسائیکل اور کار سوارکورنگی کراسنگ کے قریب سڑک بلاک کرکے کھڑے تھے اور بانی ایم کیو ایم کی حمایت میں نعرے بازی کی جا رہی تھی، جن کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مقدمہ مدعی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر جمال کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی مدد سے موقع پر ہی 4 ملزمان محمد علی ، ساجد ، جاوید اور سلیم شامل کو گرفتار کیا، ایف آئی آر میں 39 نامزد اور 50 صورت شناس عناصرکو شامل کیا گیا ہے۔

    مدعی مقدمہ کے مطابق ریلی نکال کر ہنگامی آرائی بانی ایم کیو ایم کی ایماء پر کی گئی ہے، معاملے کی تحقیقات تفتیشی افسر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کورنگی میں نکالی جانے والی ریلی کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور سیکیورٹی اداروں کو ایم کیو ایم لندن کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم جاری کردیا گیا ہے، احکامات ملتے ہی متعلقہ افسران کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی کی ریلی میں شریک ایم کیوایم لندن کے کارکنان کی گرفتاریوں کا آغاز کردیا تھا۔

  • کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی: فرحت شہزادی اور عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج،  بشریٰ  بی بی کا بیٹا بھی نامزد

    کروڑوں روپے بطور رشوت وصولی: فرحت شہزادی اور عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج، بشریٰ بی بی کا بیٹا بھی نامزد

    لاہور: سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی قریبی دوست فرحت شہزادی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا سمیت چھ بیوروکریٹس کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    لاہور اینٹی کرپشن نے بتایا کہ عثمان بزدار کے دور میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دست راست فرحت شہزادی کی ہدایات پر پنجاب میں افسران کے اعلی انتظامی اور پرکشش عہدوں پر تقرو تبادلے ہوئے۔

    اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سینئر بیوروکریٹس طاہر خورشید ، احمد عزیز تارڑ ، صالحہ سعید ، عثمان معزم ، سہیل خواجہ اور دیگر تعینات ہونے والے افسران اور ملازمین سے کروڑوں روپے بطور رشوت وصول کرتے تھے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ بھاری رشوت وصول کرکے کروڑوں روپے فرحت شہزادی کو انکے ڈی ایچ اے گھر میں پہنچایا جاتے تھے، جس کے بعد فرحت شہزادی اپنے ملازمین اکاونٹس مینجر احمد منصور اور پرنسپل سیکرٹری محمد آصف کے ذریعے اپنے ذاتی بینک اکاونٹ لبرٹی مارکیٹ میں جمع کرواتی تھی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا اپنے حصے کی رقم لینے کے لیے فرحت شہزادی کے گھر آتا تھا۔

    حکام کے مطابق انکوائری میں 45 کروڑ روپے فرحت شہزادی پر رشوت ثابت ہوئی ہے ، نامزد ملزمان نے اربوں روپے رشوت وصول کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

  • سراج الحق پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    سراج الحق پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    ژوب : امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ذرائع نے بتایا حملے میں دو کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کرلیا گیا۔

    ذرائع بی ڈی ایس نے بتایا کہ حملے میں دو کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا تاہم بال بیرنگ پھٹ نہ سکا ،جس سے کم نقصان ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے تاہم ہلاک ہونیوالے حملہ آور کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    واقعے کے خلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی نے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز ژوب میں جماعت اسلامی پاکستان کے قافلے پر خودکش دھماکے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق محفوظ رہے تھے جبکہ خودکش حملہ آور ہلاک اور جماعت اسلامی کے چھ کارکن زخمی ہوئے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان ایک روزہ دورے پر آج ژوب پہنچ رہے تھے جس کے لئے ایک بڑا جلوس شہر سے آٹھ کلومیٹر دور کوئٹہ قومی شاہراہ پر استقبال کے لئے موجود تھا، جیسے ہی سراج الحق اور ساتھی جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ کے لئے شہر کی جانب رواں دواں تھے کہ اس دوران ایک خودکش حملہ اور نے سراج الحق کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی واقعے سے متعلق رپورٹ حکام کو بھیج دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن کےعلاقے میں چینی باشندوں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ انسپکٹرجمیل چانڈیوکی مدعیت میں دہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی واقعے سے متعلق رپورٹ حکام کو بھیج دی ہے، پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد سےایک ایس ایم جی، 9 میگزین اور دیگرسامان برآمدکیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی تعداد2تھی تاہم دہشت گرد کے پاس خودکش جیکٹ نہیں تھی، چینی باشندوں کو کوئی مخصوص سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔

    داود جیٹی ہانگ کانگ ریورپروجیکٹ پر دہشتگردوں کےحملےکوپولیس نےناکام بنایا،مقدمے کے متن میں کہا کہ بدھ کےروز9بجےچیک پوسٹ کی طرف سےفائرنگ کی آوازآئی، فائرنگ کی آوازپرمیں نےافسران کوفائرنگ کی اطلاع دی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ایک دہشت گردفائرنگ کرتاہوا پروجیکٹ کےاندرآچکاتھا جبکہ دہشت گردکادوسراساتھی نالےکی دوسری سے فائرنگ کررہاتھا، جس پر پولیس کی جانب سےجوابی فائرنگ کی گئی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ فائرنگ سے ایک دہشت گرد جو پروجیکٹ میں داخل ہوچکا تھا گولی لگنے سے گرا ، پولیس نفری اوربی ڈی کی ٹیم کیساتھ ساتھ زخمی دہشتگردکے قریب گئےوہ ہلاک ہوچکاتھا۔

    متن میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس کانسٹبل محمد اکرم زخمی ہوا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشکوف،بیگ اور گولیاں، خنجر، بھونے ہوئے چنے،کھجور،ماسک بینڈج پٹی برآمدہوئی۔

    پولیس کے مطابق جائےوقوعہ سے ایس ایم جی کے18خول ملے، بی ڈی کےذریعہ اطراف کےمقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔

  • پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

    پرویز الٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

    لاہور : پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویزالٰہی کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے اینٹی کرپشن کے چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران مزاحمت کا مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ اینٹی کرپشن انسپکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویز الٰہی کی گرفتاری کیلئےان کی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا، رہائشگاہ کے اندر موجود 40 سے 50 افراد نے پتھراؤاور تشدد شروع کردیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پٹرول پھینکاگیا اور چوہدری پرویزالٰہی اس دوران موقع سے فرار ہوگئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزاحمت کرنےوالے شرپسندافرادکوگرفتارکرلیاگیا، گرفتار ہونے والے 19افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

    خیال رہے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کا آپریشن ناکام ہو گیا، ان کے گھر کی 3 بار تلاشی لی گئی تاہم اینٹی کرپشن اور اینٹی رائٹس فورس لاہور کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔

    پولیس نے آدھی رات کو رہائش گاہ کا مین گیٹ بکتربند گاڑی کی ٹکر سے توڑا، پولیس نے گھر کا اندرونی دروازہ اور شیشے بھی توڑے، پولیس نے مزاحمت پر گرفتار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کا مقدمہ درج

    سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے کا مقدمہ درج

    پشاور : سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوات کے ضلع کبل میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کامقدمہ درج کرلیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او اکرام خان کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں302 ،324 ،353 ،427 کی دفعات شامل کی گئیں ، ایف آئی آرملاکنڈ ریجن میں درج کی گئی ہے۔

    یاد رہے سوات کے تھانہ سی ٹی ڈی کبل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور ستر زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے پولیس ، حکام کا کہنا تھا دھماکا سی ٹی ڈی کی پرانی عمارت میں ہوا، جہاں اسلحہ اور مارٹر گولے رکھے تھے۔

    بعد ازاں کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس کے تحت سانحہ مال خانے میں رکھا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

    خیال رہے سی ٹی ڈی کبل میں تباہ شدہ عمارت میں ناکارہ بارود تلف کرنے کے لئے پاک فوج کے تکنیکی ماہرین اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مسلسل مصروف ہیں، متاثرہ عمارت کے گراونڈ اور فرسٹ فلور کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ بیسمنٹ کلیئرنس کے مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

    پاک فوج کی امدادی، ریسکیو اور انجینئرز کے ماہرین پر مشتمل ٹیمیں کٹھن اور پُر خطر صورتحال میں اپنی ہر ممکنہ کوششوں سے عمارت کو کسی بھی مزید خطرے سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ سلسلہ مکمل کلئیرنس تک جاری رہے گا۔