Tag: مقدمہ درج

  • پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف  ایک اور مقدمہ درج

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر درج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، عمران خان کیخلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نےانٹرویو میں حساس ادارےکے آفیسر سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

    مقدمے میں کہا ہے کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئےسوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتےہیں، ان کا یہ عمل ملک،ریاست کی سالمیت کیلئےخطرہ ہیں، ملزم نےاپنی تقاریرسےفوج ،مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 8 مقدمات میں 18 اپریل تک ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی تھی۔

    اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کی تھی۔

  • ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ، بھائی کو زخمی خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ

    ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ، بھائی کو زخمی خاتون کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ

    کراچی : ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے زخمی خاتون قرة العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    گارڈن تھانے میں مقتول بیربل کے بھائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں مقدمہ قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا، جس میں مقتول کے بھائی نے زخمی خاتون قرة العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکردیا ہے۔

    بھائی نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں الخیر کلینک کے نام سے آئی کلینک تھا ، گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح اسپتال پہنچے تو اسپتال میں لاش موجود تھی، بھائی کے سر میں دو گولیاں لگی ہوئی تھی، جس کے بعد گارڈن پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلینک بند کر کے اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ گارڈن گڈلک ہال کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے بعد کار آگے جاکر پاکستان کوارٹر کی دیوار سے ٹکرائی گئی۔

    مقتول کے بھائی ریووگنیانی نے کہا کہ کار کے بونٹ پر بھی ایک گولی لگی کا نشان ہے جبکہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ قرۃالعین کو بھی گولی لگی ہمیں شبہ ہے کہ اس قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قرۃالعین بھی ملوث ہو سکتی ہے۔

    بھائی کے مطابق ڈاکٹر بیربل انتہائی مخیر تھے اور ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ایف آئی آر میں واقعہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

    یادرہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرکےآنکھوں کوروشنی دینے والے ماہر ڈاکٹر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر بیربل کوقریب سےدوگولیاں ماری گئیں۔

    حکام کے مطابق ڈاکٹر بیربل کی گاڑی پر گارڈن کی حدودمیں افطار سے پہلے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کلینک سےواپس جارہے تھے، جائے حادثہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے جن کو فرانزک کےلیے بھیج دیا گیا ہے۔

  • کراچی: دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دو مداحوں کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ ون ڈے میچ میں سیکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں نوجوان لڑکوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوران میچ گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں تماشائیوں محمد جاوید ولد گل رحمان اور محمد عباس ولد سجاول کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان عزیز بھٹی پولیس کی تحویل میں ہیں جن پر  تعزیرات پاکستان کی تین دفعات لگائی گئی ہیں۔

    گزشتہ روز میچ کے دوران بابر اور رضوان کے مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر گراؤنڈ میں داخل ہوگئے تھے، ایک نے رضوان کو گلے گیا لیا تھا تاہم بابر کا مداح ان سے ملے بغیر ہی پکڑا گیا۔

    دوسری جانب ان میں سے ایک مداح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں مداح نے کہا کہ میں بابر اعظم کا فین ہوں، میرے ابو نہیں ہیں، میری کپتان سے درخواست ہیں وہ مجھے چھڑوالیں۔

  • کراچی میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر16 بی میں 3 سگے بھائیوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 5 سے 6 ملزمان نے 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر16 بی میں 3 بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ مقتولین کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میرے بھتیجوں کا 3 روز قبل چند لڑکوں سےجھگڑا ہوا تھا، شبہ ہے انہی لڑکوں نے میرے بھتیجوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ فائرنگ کی آواز سن پرموقع پر پہنچے تو ملزمان فرارہورہے تھے۔

    یاد رہے ہفتے کو کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں 5 سے 6 ملزمان نے 3 بھائیوں کو فائرنگ کرکےقتل کردیاتھا، مقتول نظرمحمد،خیال محمد اور سعید محمد کا آبائی تعلق کوئٹہ سے تھا، نیو کراچی گبول ٹاون میں محنت مزدوری کرتے تھے۔

    علاقے میں منشیات بیچنے والوں سے چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے 14خول ملے ہیں جنھیں فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے، ورثاء سے رابطے میں ہیں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

  • ارشد شریف لاوارث نہیں تھا، پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا، رہنما  پی ایف یو جے

    ارشد شریف لاوارث نہیں تھا، پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا، رہنما پی ایف یو جے

    اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما اور سیکریٹری فنانس لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ ارشدشریف لاوارث نہیں تھا،پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما اور سیکریٹری فنانس لالہ اسدپٹھان نے ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا حکومت نے اپنی مرضی سےایف آئی آرکاٹ دی دکھ ہوا۔

    لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ طارق وصی واقعے سے 15دن پہلےلندن چلے گئے تھے انہیں نامزد کر دیا گیا، پولیس مدعیت میں بغیر سوچے ایف آئی آردرج کرلی گئی۔

    پی ایف یو جے کے رہنما نے کہا کہ ارشدشریف لاوارث نہیں تھا،پولیس کی مدعیت میں کیسے مقدمہ درج کرالیا گیا، ارشدشریف کی فیملی ، دوست موجود ہیں،صحافی برادری موجود ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمے کا مطلب ہے چورکی داڑھی میں تنکاہے، ایسالگ رہا ہے حکومت خوفزدہ ہے اسی لیے جلد بازی میں قدم اٹھا رہی ہے۔

  • کراچی میں اے آر وائی اور ارشد شریف پر کس کے کہنے پر مقدمہ درج کرایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی میں اے آر وائی اور ارشد شریف پر کس کے کہنے پر مقدمہ درج کرایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ارشد شریف پر مقدمات درج کرانے والے 9 افراد میں سے صرف 2 افراد پیش ہوئے اور دونوں افراد نے اہم انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس میں مقدمے کے مدعی نے کراچی میں اے آر وائی اور ارشدشریف پر مقدمہ درج کرانے سے متعلق سب بتا دیا۔

    ارشد شریف قتل کیس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدمات درج کرانے والے 9 افراد میں سے صرف 2 افراد پیش ہوئے، کمیٹی میں پیش ہونے والے دونوں افراد نے اہم انکشافات کیے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آرو ائی اور ارشدشریف پر مقدمات ضابطے کے تحت درج نہیں کرائے گئے اور ارشد شریف ، اے آروائی کیخلاف مقدمات میں حکومت کی منظوری نہیں لی گئی۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ ارشد شریف اور اے آروائی کے خلاف مقدمات درج کرنے والوں کو طلب کیا گیا،ارشد شریف پر پاکستان میں درج تمام مقدمات قواعد وضوابط کیخلاف ہیں۔

  • راولپنڈی پولیس کا کمال ،  4 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج

    راولپنڈی پولیس کا کمال ، 4 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج

    راولپنڈی : پولیس نے میاں بیوی پر اینٹوں سے حملے کے الزام میں چارسالہ بچے پر مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا ، تھانہ نصیر آباد میں 4 سالہ معصوم بچے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    دمہ غلام مصطفیٰ نامی شہری کی جانب سے درج کروایا گیا، 4 سالہ کمسن بچے پر میاں بیوی پراینٹوں،پتھروں سے حملے کا الزام ہے۔

    کمسن احمد کو ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت وکیل نے کہا کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا، 4سالہ کمسن احمد پر جو دفعہ لگائی گئی اس کی سزا 10سال ہے۔

    وکیل کمسن احمد نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر کو طلب کرلیا اور بچے کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

  • سابق سیکریٹری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اہلیہ کا قتل، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

    سابق سیکریٹری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اہلیہ کا قتل، بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج

    کراچی : پولیس نے سابق سیکریٹری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور ان کی اہلیہ کے قتل کا کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ایک گھر میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    مدعی مقدمہ نے بیان میں کہا کہ میں اپنے دو دوستوں کے ہمراہ چائے پینے گھر سے باہر ہوٹل پرگیا تھا، ڈیڑھ بجےگھر واپس آیا اور دروازے پر دستک دی تو اندر سے والدہ نے کھولا۔

    بیٹے نے بتایا کہ میں اپنے کمرے میں چلا گیا اور امی بھی اپنے کمرے میں چلی گئیں، صبح ساڑھے 12 بجے امی کےکمرے میں گیا تو والدہ مردہ حالت میں تھیں۔

    جس کتے بعد شور مچایا والد کو دیکھنے گیا تو وہ بھی کچن کے اندر مردہ حالت میں تھے، پھر گھر سے باہر نکلا اور اپنے کزن محمد علی ولد محمد سلیم کو فون کیا، کزن نے 15 مددگار پولیس کو اطلاع دی ،اہل محلہ اورپولیس پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کامعائنہ کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلئے، مقتولین میاں بیوی کو تیز دھار آلے کے ساتھ قتل کیا گیا۔

    یاد رہے کراچی کے علاقے اسکیم 33 زہرا نگر میں گھر سے سابق سیکریٹری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ظہور احمد اور ان کی اہلیہ نگہت سلطانہ کی خون میں لت پت لاشیں ملی تھیں۔

  • مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج

    مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور : مسلم لیگ ن کے5 ایم پی ایز کے خلاف صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پانچ ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ایم پی اے نوابزادہ وسیم خان کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت درج کیا۔

    کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا مشہود خان، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر اور میاں عبدالرؤف کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی، ایم پی ایز نے بیلٹ بک چھین کر پھینک دی۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ بیلٹ بک خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی، بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق لیگی ایم پی ایز نے کارسرکار میں مداخلت کی، انہوں نے پولنگ اسٹاف پر حملہ کیا، الیکشن میٹریل کو نقصان پہنچایا۔

    خیال رہے یہ مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ سمیت 13 دیگر رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کیے جانے کے چند منٹ بعد درج کیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

  • سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

    لاہور : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی اے لاہور نے منی لانڈرنگ کے الزام پر مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

    مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات درج کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ نواز بھٹی اور مظہراقبال کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی ،بھانجے واجداحمد خان بھٹی ، رحیم یار شوگرملزکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمر شہریار اوت طارق جاوید کا نام بھی شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے کردار کا تعین بعد میں کیا جائے گا، نائب قاصد نوازبھٹی اور مظہر عباس نے مختلف بینکس میں اکاؤنٹس کھلوا رکھےتھے۔

    ایف آئی آر کے مطابق 2 مبینہ فرنٹ مین کے اکاؤنٹس میں 24 ارب کی ٹرانزکشن ہوئیں جبکہ سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے بھانجے واجد احمد بھٹی بھی 9 فیصد کےشیئرہولڈرز ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی چوہدری مونس الٰہی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایف آئی اے کا مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    ذرائع ایف آئی اے نے کہا تھا کہ مونس الٰہی نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں اور ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کی۔

    بعد ازاں مونس الٰہی نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے جواب میں اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خود پر لگے الزامات کی تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہے لیکن اس طرح کےکیسز پہلی بار ہمارے خاندان پر نہیں بنے، ماضی میں بھی ہمارےخاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔