Tag: مقدمہ

  • بدعنوانی کا مقدمہ: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گرفتار، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    بدعنوانی کا مقدمہ: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گرفتار، فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    کوالالمپور: بدعنوانی کے مقدمے میں ملوث ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو گرفتار کرلیا گیا، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب زراق کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رزاق پر ملکی خزانے سے تقریباً 628 ملین ڈاکر کے کرپشن کا الزام ہے جس کے تحت انہیں مقدمے کا سامنا ہے۔

    ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم پر طاقت کے ناجائز استعمال سميت رقوم کی ہيرا پھيری کے 7 مختلف مقدمات کا بھی سامنا ہے، انہیں آج 20 ستمبر بروز جمعرات کو عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

    اس سے قبل ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو رواں سال 3 جون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں رہائی مل گئی تھی۔

    کرپشن کے الزامات، ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق گرفتار

    خیال رہے کہ مہاتیر محمد نے منصبِ وزارت عظمیٰ سنبھالتے ہی نجیب رزاق کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات کی تفتیش کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    اس دوران اُن کی رہائش گاہ کے علاوہ مختلف ٹھکانوں پر پولیس نے چھاپے مار کر کئی قیمتی اشیاء اپنے قبضے میں لے لی تھیں، تاہم اب عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    خیال ہے کہ نجیب رزاق کے خلاف چھاپوں کے دوران 273 ملین ڈالرز برآمد کیے گئے تھے، جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔

  • ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد ہونےکا واقعہ

    ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد ہونےکا واقعہ

    کراچی : آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ضیاء الدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پرواقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سندھ پولیس نے اسپتال میں سابق صوبائی وزیراطلاعات ونشریات شرجیل میمن کے کیمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اختر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ، ایس پی ایسٹ شامل ہیں، کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    چیف جسٹس کا ضیاء الدین اسپتال کا دورہ‘ شرجیل میمن کےکمرے سےشراب کی بوتلیں برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کے اسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران ضیاءالدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملی تھیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس کو انکوائری کی حکم دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو یہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    شرجیل میمن اور دیگر کےخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    بعدازاں اسپتال کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے پرشرجیل میمن، ڈیوٹی پرمامور جیل اہلکاروں اور اسپتال کے تین ملازمین کے خلاف مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

  • اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کامقدمہ درج

    اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کامقدمہ درج

    گوجرانوالہ: معروف اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف اسٹیج اداکار لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوارملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔

    اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پرفائرنگ کا مقدمہ گوجرانہ کے تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں محفل تھیٹرلاہورکے پروڈیسراسحاق کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کے مطابق پروڈیوسرکے ساتھ کام نہ کرنے پردھمکی آمیزفون آیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات منڈیالہ موڑکے قریب پیش آیا تھا، گاڑی پر6 گولیاں لگیں ،حملے میں اکرم اداس محفوظ رہے۔

    لاہور: اسٹیج اداکاراکرم اداس کی گاڑی پر فائرنگ

    خیال رہے کہ جمعے کو معروف اسٹیج اداکار لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو فیصل آباد میں معروف اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہی تھیں۔

    اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

    اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر قتل کردیا

    واضح رہے کہ رواں سال 19 فروری کو ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

  • ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سابق اسرائیلی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

    ایران کے لیے جاسوسی کا الزام، سابق اسرائیلی وزیر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز

    تل ابیب: ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر برائے توانائی اور انفراسٹکچر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے توانائی اور انفراسٹکچر پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور وزارت میں ایران کے لیے جاسوسی کی تھی اور خفیہ معلومات فراہم کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر ’گونن سیگیو‘ کے خلاف باقاعدہ مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوچکا ہے، قبل ازیں اس اہم معاملے کو ملکی سلامتی کی خاطر خفیہ رکھا گیا تھا۔

    گونن سیگیو جو 1995ء سے لے کر 1996ء تک توانائی اور انفراسٹکچر کے اسرائیلی وزیر رہے تھے، ان پر عائد کردہ الزامات کے مطابق وہ اسرائیلی ریاست کے خلاف جاسوسی، جنگ کے دور میں دشمن کی مدد کرنے اور ریاستی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے معلومات کی ترسیل کرتے تھے۔


    ایران کےلیےجاسوسی کےالزام میں سابق اسرائیلی وزیرگرفتار


    آج ان کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت ہوئی جبکہ مقدمے کی عدالتی سماعت کے آغاز پر صحافیوں کو اس کارروائی سے دور ہی رکھا گیا کیونکہ قومی سلامتی کی وجہ سے یہ سماعت بند کمرے میں ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب سابق وزیر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان پر محض الزامات عائد کیے جارہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ان پر جو الزامات عائد کیے جارہے ہیں وہ بہت عمومی اور مجموعی طور پر دانستہ ’غلط تاثر‘ دینے والے ہیں۔


    ایران سے تعلقات کا شبہ، سعودی عرب کی عدالت نے 4 افراد کو سزائے موت سنادی


    خیال رہے کہ گونن سیگیو کو ماضی میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فراڈ کی کوششوں کے جرم میں بھی کئی بار سزا سنائی جا چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عائشہ احد کی حمزہ شہبازکےخلاف ایک اورمقدمےکی درخواست

    عائشہ احد کی حمزہ شہبازکےخلاف ایک اورمقدمےکی درخواست

    لاہور: عائشہ احد نے شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کے خلاف جنوبی چھاؤنی تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ احد نے حمزہ شہباز کے خلاف ایک اوراغوا کے مقدمے کے لیے درخواست تھانہ جنوبی چھاؤنی میں جمع کروا دی۔

    عائشہ احد کی جانب سے اغوا کے مقدمے کی درخواست میں شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز اور داماد علی عمران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    درخواست کے متن کے مطابق حمزہ شہبازنے دھوکے سے عزیزآباد کے ایک مکان میں بلوایا اور علی عمران کے ساتھ مل کر سادہ کاغذات پردستخط کے لیے مجبورکیا۔

    عائشہ احد کے مطابق حمزہ شہبازنے انہیں حبس بے جامیں رکھا اورجان سے مارنے کی کوشش کی اور دستخط سے انکار پر زدوکوب کیا گیا۔

    درخواست میں عائشہ احد نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی جانب سے میری بیٹی کوجان سے مارنےکی دھمکی دی گئی اور مجھ سے موبائل فون اورجیولری بھی چھین لی گئی۔

    درخواست کے متن کے مطابق سرورنامی ڈرائیورحمزہ شہبازسے ملا ہوا تھا، رات بھر حمزہ شہباز اورعلی عمران تشدد کرتے رہے، اگلے روز مشکل سے جان بچا کر مکان سے نکلنے میں کامیاب ہوئی۔

    چیف جسٹس کےحکم پرحمزہ شہباز کےخلاف مقدمہ درج

    یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حکم پر7 سال بعد حمزہ شہبازشریف سمیت 6 افراد کے خلاف عاشہ احد پرتشدد کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    نواز شریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اندارج مقدمہ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست پرسماعت کی۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پربابراعوان نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے حلف سے غداری کی ہے، یہ آئین شکنی کا معاملہ بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے 12 مئی کے بیان کو بھارت نے پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے طور پر لیا۔

    بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی ایف آئی اے کو نوازشریف کے خلاف کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کی تقاریرنشرکرنے پرپابندی کا حکم دیا جائے، بانی ایم کیوایم کیس میں عدالت ایسی پابندی لگا چکی ہے۔

    جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ پیمرا کے قانون کاجائزہ لےکر حکم جاری کروں گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کے متنازعہ بیان پردرخواست دائر کی تھی جس میں ان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

    ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘نوازشریف

    یاد رہے حال ہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو قتل کیا مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا: سراج الحق

    کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو قتل کیا مگر مقدمہ درج نہ ہوسکا: سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے میں تعینات کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو شہید کی لیکن افسوس کے مقدمہ تک درج نہ ہوسکا۔

    کراچی میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں چالاکی اور ملاوٹ شامل ہے شاید اس لیے انصاف کا حصول ناممکن ہے، کرنل جوزف نے پاکستانی شہری کو شہید کیا لیکن ایف آئی آر تک درج نہیں ہوسکی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کی وجہ دریافت کی تو کہا گیا کہ سفیر اور عملے کو استثنیٰ حاصل ہے۔

    خیال رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد کے رہائشی نوجوان عتیق کی ہلاکت اس وقت ہوئی جب امریکی سفارت کار کرنل جوزف مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    امریکی سفارت کار کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، والد کی عدالت میں درخواست

    امریکی شہری کو نشے کی حالت میں ٹریفک اشارہ نہ دکھا اور اُس نے گاڑی بھگا دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اسلام آباد کے شہری کو زور دار ٹکر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کے تھوڑی دیر بعد ایک اور گاڑی سفارتکار کو لینے پہنچی جبکہ جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے امریکی سفارت کار کا میڈیکل چیک اپ کروانے کی کوشش کی تو سفارتی عملے نے اپنی شناخت ظاہر کی جس کے بعد پولیس اہلکار مجبوراً کوئی ایکشن نہ لے سکے۔

    امریکی سفارت کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

    بعد ازاں دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کر کے واضح کیا کہ شہری کی ہلاکت کے معاملے پر پاکستان کے قانون اور ویانا کنونشن کے مطابق عمل کیا جائے گا، امریکی سفیر نے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر کرنل جوزف کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے بعد اس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کردیا جبکہ بے گناہ پاکستانی نوجوان کا قاتل نے تاحال اسلام آباد میں موجود امریکی سفارتخانے میں پناہ لے رکھی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت کا فرانس کےسابق صدرنکولس سرکوزی پرمقدمہ چلانےکا حکم

    عدالت کا فرانس کےسابق صدرنکولس سرکوزی پرمقدمہ چلانےکا حکم

    پیرس : فرانیسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا، انہیں رواں ماہ 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر عدالت نے مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

    نکولس سرکوزی نے اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے خلاف تمام کیسزختم ہوجائیں گے۔

    دوسری جانب سابق فرانسیسی صدر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی اپیل 25 جون کو سنی جائے اور وہ پرامید ہیں کہ سچ سب کے سامنے آجائے گا۔

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2007 کے صدارتی انتخابات میں لیبیا کے سابق ڈکیٹیٹرکرنل معمرقذافی سے فنڈز لینے کا بھی الزام ہے۔

    فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا

    خیال رہے کہ رواں ماہ 20 مارچ کو فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو انتخابات میں لییبا کے سابق رہنما معمر قذافی سے فنڈز حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ جولائی 2014 میں بھی نکولس سرکوزی کو مبینہ طور پر اپنے اثرو رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹیکس چوری کا مقدمہ: اسٹار فبٹالر لیونل میسی کی سزابرقرار

    ٹیکس چوری کا مقدمہ: اسٹار فبٹالر لیونل میسی کی سزابرقرار

    میڈرڈ: اسپین کی سپریم کورٹ نےاسٹارفٹبالر لیونل میسی کو سنائی جانے والی قید کی سزا برقرار رکھی ہے جو انہیں ٹیکس چوری کے مقدمے میں دی گئی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین کی سپریم کورٹ نے میسی اور ان کے والد ہورہے کو ٹیکس کی چوری کے الزام میں گذشتہ سال 21 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    لیونل میسی پر الزام تھاکہ انہوں نے2007 سے 2009 کے درمیان ٹیکس بچانے کے لیے وسطی امریکہ کے ملک بولیز اور لاطینی امریکہ کے ملک یوراگوئے میں ٹیکس پناہ گاہوں کا استعمال کیا اور 46لاکھ ڈالر کی دھوکہ دہی کی۔

    میسی اور ان کے والد پر فرضی کمپنیاں بنانے کا الزام بھی ثابت ہوا جو انہوں نے ٹیکس بچانے کے لیے قائم کی تھیں۔


    ٹیکس فراڈ: لیونل میسی کو 21 ماہ قید کی سزا


    میسی کے والد ہورہے میسی کی سزا کم کر کے 21 سے 15 مہینے کر دی گئی تھی کیونکہ انہوں نے واجب الادا ٹیکس میں سے کچھ حصہ حکام کے حوالے کر دیا تھا۔

    واضح رہےکہ اسپین کے قانون کے مطابق جیل کی سزا اگر دوسال سے کم ہو تو یہ عرصہ قید میں رہنے کے بجائے زیرِ نگرانی گزارا جا سکتا ہے۔

  • پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں،فواد چودھری

    پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں،فواد چودھری

    لاہور: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہےکہ پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانو ن کےساتھ عوام کی عدالت میں بھی مقدمہ لے جائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ لیکس مقدمے میں وزیر اعظم پھنس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ،ایف بی آر،اور ایف آئی اے نےتحقیقات کیں اور نہ ہی کمشن تشکیل دیا گیا۔

    فواد چودھری کا کہناتھا کہ عدالت کے لارجر بنچ نےکیس سن لیا ہے،صرف وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل کے دلائل باقی تھے،کہ سماعت ملتوی ہوگئی۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات 2017 میں ہوں گے،جس کے لیے عدالت میں کیس ہونے کے باوجود تحریک انصاف نےعوام رابطہ مہم کے ذریعے آگاہی مہم جاری رکھنے کے لیے جلسوں کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں:پاناما کیس، پی ٹی آئی کا ملک گیر جلسے کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدرچودھری اعجاز کا کہنا تھا کہ حویلیاں طیارہ حادثے کو بھی عوام آگاہی مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری اعجاز کا مزید کہناتھا کہ میاں نواز شریف کو مستعفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طیارے حادثے کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔