Tag: مقدمے کی درخواست

  • ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    فیصل آباد: ن لیگی کارکن نے عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، جس میں ان پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کارکن ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور عابد شیرعلی اور دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، عابد شیرعلی، ان کے والد اور بھائی پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    کارکن عدنان جاوید کا کہنا ہے عمران شیرعلی اور شیخ ایوب سے سات کروڑ میں زمین خریدی، ملزمان نے منتقلی کے نام پر دوبارہ ایک کروڑ پانچ لاکھ لیے۔

    لیگی کارکن نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ایک ہی جائیداد دوبار بیچنے کا انکشاف ہوا، شیرعلی اورعابدشیرعلی نے ملزمان کی پشت پناہی کی۔

    خیال رہے کہ عدنان جاوید نے پی پی ایک سو گیارہ سے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ عابد شیرعلی این اے ایک سو آٹھ سے ن لیگی امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا، عمران شیر علی نے پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات جمع کرائے تھے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات منظور کیے تھے۔

    اپیل میں کہا گیا تھا کہ عمران شیر علی سوئی گیس بل کے ڈیفالٹر ہیں، ڈگری بھی جاری ہوئی جبکہ انھوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    عمران اسماعیل نے دانیال عزیز کیخلاف مقدمے کی درخواست دیدی

    کراچی: تحریک انصاف نے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

    تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل پارٹی کے دیگر رہنماؤں فیصل واڈا اور خرم شیر زمان کے ساتھ ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کرانے کراچی کے درخشاں تھانے پہنچے جہاں انہوں نے دانیال عزیز کی جانب سے مبینہ دھمکیوں پر ان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست جمع کرائی۔

    عمران اسماعیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ دانیال عزیز نے مجھے ٹی وی شو میں بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اب تمہارا وقت ختم ہوچکا ہے اور میں تمہاری زبان کاٹ دوں گا جس پر مجھے ان سے خطرہ لاحق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ن لیگ کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے معاہدہ کر رکھا ہے جس کے تحت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے دیتیں لہٰذا مقدمے کی درخواست دینے سے کچھ نہیں ہوا تو پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔