Tag: مقدمے کی مذمت

  • ایف آئی آر کا اندراج انقلاب کی پہلی کامیابی ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ایف آئی آر کا اندراج انقلاب کی پہلی کامیابی ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: طاہر القادری نے اپنے خلاف مقدمے کے اندراج کو انقلاب کی جدوجہد کی کامیابی کا پہلا قطرہ قرار دیتے ہوئے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انقلاب کی جدوجہد کیلئے کامیابی کا پہلا قطرہ ہے، حکمراں جب ایسے اقدامات پر اتر آئیں تو خوشخبریاں شروع ہوجاتی ہیں اس کا مطلب ہے اب وہ ٹھہر نہیں سکتے ایسے اقدامات بوکھلاہٹ،گھبراہٹ اور شکست خوردگی کا ثبوت ہیں نواز شریف نے بھی مارچ میں پولیس کو احکامات ماننے سے انکار کا کہاتھا کسی نے پیٹی اتاری تو اسے سینے سے لگاکر شاباش دی تھی ان کی تقریر کو بھی نکال کر ساتھ رکھ لیں اچھی بات ہے شہباز شریف نے الیکشن میں اسوقت کے صدر زرداری کوگردن سے پکڑ کر گھسیٹنے کی بات کی تھی تو یہ عوام کو مشتعل کرنے والی باتیں تھیں۔

  • طاہرالقادری پرمقدمہ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

    طاہرالقادری پرمقدمہ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنویئنر ندیم نصرت نے ڈاکٹر طاہرالقادری پر مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے طاہر القادری پر مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پر امن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو طاقت کی پالیسی سے حل کرنے کے بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداء کے اجتماع کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا عمل کسی بھی طرح ملک وقوم کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا.

    یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ طاہر القادری کے خلاف قائم مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے