Tag: مقدونیا

  • مقدونیہ کا سرکاری نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھ دیا گیا

    مقدونیہ کا سرکاری نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھ دیا گیا

    اسکوپیے: مقدونیہ کی پارلیمنٹ نے ملک کا نام عوامی جمہوریہ شمالی مقدونیہ رکھنے کے لیے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مقدونیہ کےاراکین پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ملک کا نام تبدیل کرکے سرکاری نام جمہوری شمالی مقدونیہ رکھنے کی منظوری دے دی۔

    دارالحکومت اسکوپیے میں حکومت کی جانب سے نام تبدیلی کی قرار داد پیش کی گئی، ایک سو بیس رکنی پارلیمان میں سے اکیاسی اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے یونان کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے ووٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ قرارداد کی کثرت رائے سےمنظوری کے بعد یونان کا مقدونیہ کے نام سے متعلق ستائیس سالہ تنازع بالاخر حل ہو گیا۔

    سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے تاریخی باب رقم کردیا ہے، اس تنازع کے حل ہو جانے کے بعد نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت ملنے کی امید ہے۔

    مقدونیا کے عوام کی ملک کا نام تبدیل کرنے کی حمایت

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مقدونیہ کے عوام نے رائے شماری کے ذریعے متفقہ طور پر اپنے ملک کا نام تبدیل کرنے کے شمالی مقدونیہ رکھنے کی حمایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں مقدونیہ نام کی تبدیلی یونان کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد عمل میں آئی یونان اور مقدونیہ کے درمیان اس نام پر تنازعہ چلا آرہا ہے کیونکہ یونان کے ایک صوبے کا نام بھی مقدونیہ ہے۔

  • مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی

    مقدونیا کی پارلیمنٹ میں بجٹ بحث کے دوران بات زبانی تکرار سے نکل کرہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ارکان پارلیمنٹ نے مکوں اورگھونسوں سے ایک دوسرے کی تواضح کرڈالی۔

    مارکٹائی اوردھینگا مشتی اب صرف فلمی مناظرتک محدودنہیں رہی بلکہ پارلیمنٹ کے ارکان بھی ضرورت پڑنے پرکسی ماہرباکسرکی طرح فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مقدونیہ کی پارلیمنٹ میں ایسا ہی کچھ ہوا بحٹ پربحث کے دوران بات تو تومیں میں سے بڑھ کرباقاعدہ لڑائی تک پہنچ گئی۔

    حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پرخوب مکے برسائے،دھکے دئیے اورگتھم گتھا ہوگئے۔ جو بیچ بچاؤ کرانے آیا وہ بھی پٹے بغیرنہ رہ سکا۔ ایک رکن تو کرسی پرچڑھ کرمخالف کو للکارتے دکھائی دئیے۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کرسیکورٹی اہلکاروں نے آکرمعاملہ رفع دفع کرایا۔