Tag: مقررہ ہدف

  • قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا

    قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا

    اسلام آباد : قومی انسداد پولیو مہم نے 5 دن میں مقررہ ہدف کا 95 فیصد حاصل کر لیا، 5 دن میں 3 کروڑ 80لاکھ سےزائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم نے مقررہ ہدف کا95 فیصد حاصل کر لیا،ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 3روزہ قومی پولیو مہم اور 2کیچ اپ ڈیز کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، 5 دن میں 3 کروڑ 80لاکھ سےزائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسدادپولیو مہم میں 4کروڑ 16 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف رکھاگیا، پولیوکے حوالے سےحساس علاقوں کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ میں مہم 26، 27 ستمبرتک جاری رہے گی۔

    وزارت صحت کے مطابق پنجاب کے5 اضلاع لاہور،راولپنڈی،ننکانہ صاحب،ساہیوال،رحیم یارخان میں انسدادپولیومہم آج جاری رہےگی ، کامیاب ترین انسداد پولیو مہم گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی، گلگت بلتستان میں مہم نے مقررہ سےزائد105 فیصدہدف حاصل کیا، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 51ہزار956 بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیرمیں قومی انسداد پولیو مہم نےمقررہ ہدف کا99 فیصد حاصل کیا، مہم کے دوران 6لاکھ63ہزار960بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی جبکہ پنجاب میں قومی پولیو مہم مقررہ ہدف کا 96 فیصد حاصل کر سکی ، پنجاب میں ایک کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کی۔

    وزارت صحت نے بتایا اسلام آباد میں قومی پولیو مہم مقررہ ہدف کا89 فیصد حاصل کر سکی، جہاں 3لاکھ23ہزار628بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، سندھ میں قومی پولیو مہم کےمقررہ ہدف کا 92 فیصد حاصل کیا گیا اور 86 لاکھ 45 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کے پی میں قومی انسدادپولیو مہم کے ہدف کا99 فیصد حاصل کیا گیا ، صوبے میں 64 لاکھ 80 ہزار بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل کی گئی، اسی طرح بلوچستان میں قومی انسداد پولیو مہم کے ہدف کا 89 فیصد حاصل ہوا، بلوچستان میں 22لاکھ29ہزار974بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔

  • انسداد پولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کرلیا

    انسداد پولیومہم نے مقررہ ہدف کا 95.3 فیصد حاصل کرلیا

    اسلام آباد : انسداد پولیو مہم میں  95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم نےمقررہ ہدف کا 95.3 فیصدحاصل کرلیا، سب سے کامیاب پولیومہم صوبہ سندھ میں چلائی گئی، پولیومہم آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے130 اضلاع میں ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسدادپولیومہم 13تا 21 اگست تک جاری رہی، بیشتر اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم ایک روزکیچ اپ ڈےتھا، کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ بلاک میں پولیو مہم 5 روز ہوئی۔

    وزارت صحت کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیومہم کا ہدف 3کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764بچے تھے، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90  ہزار552  بچے ویکسی نیشن سے محروم رہے۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ کے41اضلاع میں84 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، سندھ میں پولیومہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصدرہی جبکہ خیبرپختونخوا کے  21 اضلاع میں  4.56 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، صوبے میں پولیومہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ  آزادکشمیر کے 10اضلاع میں 6 لاکھ 69 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، وہاں پولیومہم کامیابی کی شرح 96.5 فیصد رہی۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے33اضلاع میں17.86 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا اور کامیابی کی شرح 94 فیصدرہی، اسی طرح بلوچستان کے 25 اضلاع میں21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہدف تھا اور  مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی۔

    وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ  بارشوں،سیلاب سےبلوچستان میں پولیومہم متاثرہوئی، پولیومہم میں31ملین بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ذیلی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 25ہزارورکرز نے حصہ لیا جبکہ 23 ہزار 934 ایریاا نچارج اور 7049 یوسی میڈیکل آفیسرز مہم کا حصہ تھے۔