Tag: مقصود چپڑاسی

  • شہباز گل کا ڈاکٹر رضوان  کے بعد  مقصود چپڑاسی کو بھی قتل کرنے دعویٰ

    شہباز گل کا ڈاکٹر رضوان کے بعد مقصود چپڑاسی کو بھی قتل کرنے دعویٰ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کے بعد مقصود چپڑاسی کو بھی قتل کردیا گیا، مقصود چپڑاسی کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کہ مقصود چپڑاسی ڈاکٹر رضوان اور نویدتینوں شریفوں کی منی لانڈرنگ کے اہم کردار تھے ، تینوں کو ہارٹ اٹیک ہوا، 2 ہلاک کر دئیے گئے جبکہ نوید زندگی اور موت کے درمیان لٹک رہا ہے، خدشہ ہے تمام لوگوں کو خاص کیمیکل انکے کھانے میں دے کر ہارٹ اٹیک کرائے گئے.

    مقصود چپڑاسی کے انتقال پر ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقصود چپڑاسی کا انتقال دبئی میں پہلے ہوچکا اسےچھپانے کی کوشش کی گئی ، مقصود چپڑاسی کو حمزہ شہباز اورسلمان شہبازنے دبئی میں رکھا ہوا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز پر میت پاکستان لانے سے روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے قریبی رشتےدارسے کل بات ہوئی تھی ، انھوں نے بتایا کہ ہم پر دباؤ ہے کہ مقصودچپڑاسی کی میت یہاں نہ لائی جائے، حمزہ شہباز اور سلمان شہبازدباؤ ڈال رہےہیں کہ میت نہ لائی جائے۔

    پہلے ڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوا وہ جانبر نہ ہوسکے، ڈاکٹررضوان کوپتہ تھا کہ قتل کردیاجائے گا اور انھیں قتل کردیا گیا، اس کیس کی اہم کڑی مقصود چپڑاسی تھے اسے بھی ہلاک کردیا گیا۔

    کم ازکم 10لوگ شریفوں اور زرداری کے کرائم کےبارے میں جانتے تھے، یہ لوگ جو ان کے جرائم جانتے تھے یہ خدشہ ہے ان لوگوں کو قتل کردیاجائے گا۔

    شہبازگل نے الزام لگایا کہ ان کو قتل وہ کروارہےہیں جو اس کرپشن میں ملوث ہیں، پی آئی اے میت مفت لاتی ہے ،ہم چاہتے ہیں مقصود چپڑاسی کا پوسٹ مارٹم ہو۔

    شہاز گل نے مقصود چپڑاسی کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے آزادانہ میڈیکل بورڈ سے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کردیا۔

  • شہباز شریف اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

    شہباز شریف اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

    لاہور: شہباز شریف اوران کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کا انتقال ہوگیا، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاد اکبر نے کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اوران کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے۔

    خیال رہے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے پر کیس میں شامل کیا گیا تھا ، مقصود چپڑاسی کےاکاؤنٹس میں کروڑوں روپےنکلنے کا دعویٰ شہزاداکبرنے کیا تھا۔

    ایف آئی اے عدالت میں مقصود چپڑاسی کواشتہاری قرار دینےکی کارروائی بھی جاری ہے۔

    مقصود چپراسی کے انتقال پر سابق وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے انھیں سسیلین مافیا کہا تو اس کی وجہ تھی ، جو بھی تفتیشی ہے گواہان ہیں وہ اچانک انتقال کرجاتے ہیں۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 2یا4ارب روپے آئے تھے ،مقصود چپڑاسی کے حوالےسے جو خبرچل رہی ہےپریشان کن بات ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ انھوں نے خود قانون بنایا کہ ٹی ٹی کےپیسے کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا ، بدقسمتی سے جو طریقہ کار حدیبیہ میں استعمال ہوا وہی یہاں بھی کیاگیا، شریف فیملی کا اصل پیسہ تو ملک سے باہر پڑا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوڈیشل سسٹم اسوقت 130ویں نمبر پر ہے ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ ہر پیشی پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ان مقدمات میں پاکستان کے عوام کیساتھ مذاق ہورہا ہے۔