Tag: مقیم پاکستانیوں

  • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں  کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، اب وہ اپنا قومی شناختی کارڈ آسانی سے تجدید کروا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے خصوصی سہولت فراہم کردی گئی، نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم نے پاکستان ایمبیسی ٹیم کےہمراہ ریاض کا دورہ کیا۔

    نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی دستاویزکی تمام تر کارروائی انتہائی قریب تر فراہم کی جائیں گی، ریاض میں 24 اور 25 مئی بروز جمعہ و ہفتہ سہولت دستیاب ہو گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سعودی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک سہولت فراہم کی جائیں گی اور پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر پر جا کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اقدام سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

    مشن کا ایک مکمل طور پر فعال نادرا دفتر ہے جو NICOP، CNIC، CRC، FRC اور جانشینی کے سرٹیفکیٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام قسم کی نادرا خدمات فراہم کرتا ہے۔

    NICOP پاکستان کے شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں اور ایسے ملک کے شہری ہیں جس کا پاکستان کے ساتھ دوہری شہریت کا انتظام ہے، پاکستان کا کوئی بھی شہری NICOP کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور بغیر ویزا کے پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔

    پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے سفارت خانے جاتے وقت اپنے پرانے کارڈ اور پاسپورٹ کی ایک کاپی ساتھ لانا ہوگی۔

    اس سے قبل، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ایک ‘آل ان ون’ ڈیجیٹل شناختی کٹ متعارف کروائی تھی، جس میں جدید ترین بائیو میٹرک تصدیق کی خصوصیات کو ایک ہی ڈیوائس میں شامل کیا گیا تھا۔

  • وطن واپسی ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    وطن واپسی ، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    لندن : برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی وطن واپسی کیلئے براہ راست یا ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں، اس سے قبل مسافروں کو پاکستان واپسی کے لیے ہائی کمیشن لندن کی مدد درکار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری آگئی، برطانیہ سے پی آئی اے کی سروس بحال ہوگئی، جس کے بعد برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ مسافربراہ راست یا ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں، کورونا کی وجہ سے برطانیہ سے فضائی آپریش معطل تھا۔

    اس سے قبل برطانیہ میں پھنسے مسافروں کو پاکستان واپسی کے لیے ہائی کمیشن لندن کی مدد درکار تھی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

    یاد رہے پی آئی اے نے بر طانیہ جانے والی پروازوں کے کرایوں میں20فیصد کمی کردی ہے ،ترجمان کا کہنا ہےکہ رعایتی ٹکٹوں کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوگا۔

    خیال رہے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں پی آئی اے کے دفاتر پر مسافروں کے رش کے پیش نظر آئندہ ہفتے میں قومی ایئرلائن نے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔