Tag: ملائشیا

  • کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والا انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار

    کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والا انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے جانے والے ملزم کو انٹرپول نے گرفتار کر لیا، ملزم کو پولیس کی درخواست پر ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرپول نے پاکستانی انتظامیہ کی درخواست پر ملزم طاہر کو ملائیشیا میں گرفتار کر لیا، ملزم طاہر  اپنے دو کم سِن بچوں کو زبردستی پاکستان سے ملائیشیا لے گیا تھا۔

    [bs-quote quote=”وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بتایا گیا ہے کہ ملزم طاہر حسین اپنی بیوی اقرا کو نشہ آور گولیاں کھلا کر بچے لے کر فرار ہوا تھا، غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ طاہر اور دیگر افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔

    دریں اثنا وزارتِ خارجہ نے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کر دیا، ملائیشیا میں گرفتار ملزم طاہر حسین کو جلد پاکستان لایا جائے گا۔

    ملزم کی بیوی اقرا مظفر نے اس موقع پر کہا کہ انصاف کی فراہمی پر وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود کی شکر گزار ہوں۔

    بچوں کی والدہ اقرا کا کہنا تھا کہ ملزم طاہر حسین وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی ذاتی کوششوں کی وجہ سے گرفتار ہوا، یقین ہے اب انصاف ملےگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملائیشیا: سفاک ملزمان نے معمولی جھگڑے پر دو پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے


    انھوں نے کہا کہ بچوں کو جلد واپس لانا چاہتی ہوں، حکومت میرے بیٹوں کو پاکستان لانے کے لیے اقدامات کرے، طاہر نے میرے دونوں بیٹے اپنی پہلی بیوی کو ملائیشیا میں دے رکھے ہیں۔

    خیال رہے کہ اقرا رواں برس مارچ میں چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے بھی بچوں کو واپس لانے کی اپیل کر چکی ہیں۔

  • ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر کے قاتلوں کی تصاویر جاری کردیں

    ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر کے قاتلوں کی تصاویر جاری کردیں

    کوالالمپور: ملائشین پولیس نے فلسطینی پروفیسر فادی البطش کے دو مشتبہ قاتلوں کی تصاویر جاری کردی ہیں، شبہ ہے کہ اس قتل کے پیچھے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل انجینئر فادی البطش ملائشیا میں گزشتہ سات سال سے مقیم تھے اور مقامی یونی ورسٹی میں پڑھاتے تھے، وہ فلسطینی مسئلے پر مقامی اور غیر ملکی سطح پر کانفرسوں اور سیمینارز میں شرکت کے لیے سفر کرتے رہتے تھے۔

    معلوم ہوا ہے کہ قتل کے روز مقتول فلسطینی پروفیسر ترکی میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں تیاریاں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار دو افراد نے فجر کی نماز کے وقت ان پر چودہ گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    فلسطینی پروفیسر کا قتل، اہل خانہ کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی پر الزام

    پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ ٹی وی کی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ مشتبہ قاتلوں نے جائے واردات پر بیس منٹ انتظار کیا۔ دونوں شکل و شباہت سے یورپی یا مشرق وسطیٰ کے باشندے لگتے ہیں جس سے ان پر موساد کے ایجنٹ ہونے کے شبہے کو تقویت ملی ہے۔ پولیس نے ان کے خاکے عینی شاہدین کی مدد سے بنائے ہیں۔

    خیال رہے کہ حماس نے بھی پروفیسر کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے، وہ حماس کے رکن تھے، تاہم اسرائیل نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے نہ تردید۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    مھا انٹرنیشنل 20 نومبر سے کوالالمپور میں ہوگی

    زرعی ٹیکنالوجی ،لائیواسٹاک مصنوعات اور تازہ زرعی مصنوعات سمیت سبزیوں اور پھلوں کی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش ”مھا انٹرنیشنل“ 20 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوگی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے ”مھا انٹرنیشنل“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 17 جولائی 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں، حکام کے مطابق نمائش کا انعقاد 20 تا 30 نومبر 2014ءکو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگا ،

    جس میں زرعی ٹیکنالوجی ، لائیوسٹاک مصنوعات، تازہ زرعی مصنوعات، بیکری اور کنفیکشنری، بیوریجز، پھل و سبزیاں ، جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ، نامیاتی مصنوعات، ہارٹی کلچر اور جانوروں کی خوراک وغیرہ تیار وبرآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش عالمی خریداروں کے سامنے کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے