Tag: ملائکہ اروڑا

  • ملائکہ اروڑا کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

    ملائکہ اروڑا کے وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے ممبئی کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے ملائکہ اروڑا کے خلاف سیف علی خان 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیئے ہیں۔

    ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے گزشتہ روز 2012ء ہوٹل حملہ کیس میں سیف علی خان کے خلاف مقدمے میں بطور گواہ مسلسل غیر حاضری پر ملائکہ اور دیگر کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    عدالت کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک قابلِ ضمانت وارنٹ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی، عدالت کی جانب سے درخواست کو منظور کرلیا گیا تھا۔

    ملائکہ کو پہلے بھی عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ غیر حاضر رہیں، جس پر عدالت نے ملائکہ کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ ملائیکہ کے خلاف 15 مارچ کو بھی قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

    اداکارہ کی بہن و اداکارہ امریتا اروڑا کے ساتھ ساتھ ایک اور دوست فرخ واڈیا کے بھی 5 ہزار روپے کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

    اس سے قبل ارجن کپور سے علیحدگی کے بعد ملائکہ نے اُن خواتین کو مشورہ دیا تھا جو پہلے سے شادی شدہ ہیں یا پھر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    اپنی شرائط پر زندگی گزارنے والی ملائکہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنی شناخت کو برقرار رکھیں۔ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو شادی کے بعد اپنے مالی معاملات کو الگ رکھنا چاہیے۔

    اپنے ایک بیان میں خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’خود کو آزاد رکھو۔ جو تیرا ہے وہ تیرا ہے اور جو میرا ہے وہ میرا ہے۔ میرا مطلب ہے جب آپ کی شادی ہوتی ہے یا آپ کسی کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال کو کم کرنے کی کوشش کریں‘۔

    ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا علیحدگی کے بعد پہلی بار آمنا سامنا، گفتگو کی ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ مل کر کام کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی پوری شناخت کو ترک کر دیں اور کسی اور کو اپنا لیں لہٰذا مجھے لگتا ہے کہ آپ کم سے کم یہ کر سکتے ہیں کہ آپ اپنے بینک اکاؤنٹ پر انحصار کریں۔

  • زندگی کے کس فیصلے پر پچھتاوا ہے؟ ملائکہ اروڑا کی لب کشائی

    زندگی کے کس فیصلے پر پچھتاوا ہے؟ ملائکہ اروڑا کی لب کشائی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی ذاتی زندگی میں اپنے انتخاب کے بارے کھل کر بات کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا نے ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ فیصلہ جو انہوں نے ذاتی زندگی کے بارے میں یا پیشہ ورانہ طور پر لیا ہے، اس نے ان کی زندگی کو ایک شکل میں ڈھال دیا ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے بلکہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ چیزیں ویسے ہی ہوئیں جیسے انہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس لئے کسی بھی فیصلے پر پچھتاوا نہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی پچھتاوے کے جیتی ہوں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ چیزیں اس طرح سے سامنے آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کے والد کی خود کشی کی دل دہلا دینے والی خبر جب سامنے آئی تھی، سب سے پہلے ان کے سابقہ شوہر ارباز خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے۔

    سلمان خان کو نئی دھمکی موصول، کتنی رقم کا مطالبہ کیا گیا؟

    ارباز خان ہی نہیں بلکہ ان کے سابقہ دوست ارجن کپور بھی وہاں پہنچ گئے تھے، انہوں نے غم کی اس گھڑی میں اداکارہ کا خوب ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔

  • ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور امرتا اروڑا کے والد انیل مہتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس می اہم انکشاف ہوا ہے۔

    بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا کے سوتیلے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کو ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں قائم اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ انیل مہتا نے واقعی خودکشی کی ہے یا انکا قتل ہوا؟ اِس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے جس پر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    تاہم انیل مہتا کی ڈیڈ باڈی کا پوسٹ مارٹم بدھ کی رات 8 بجے ممبئی کے ’کوپر اسپتال‘ میں کیا گیا جس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیا پر جاری کردی گئی۔

    انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ 63 سالہ انیل مہتا کی موت  اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی گہری چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی ہے جوکہ خود کشی کے زمرے میں آتی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز  پولیس نے انیل مہتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا سے گفتگو کی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ ہم تمام زاویوں سے حادثے کی تفتیش کر رہے ہیں، فرانزک ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

  • ملائکہ اروڑا کے والد کی بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

    ملائکہ اروڑا کے والد کی بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا کی مبینہ خودکشی کے بعد ان کی اپنی دونوں بیٹیوں سے آخری فون کال پر ہونے والی گفتگو سامنے آ گئی۔

    گزشتہ روز صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہائش پزیر ملائکہ اروڑا کے والد انیل کلدیپ مہتا نے مبینہ طور پر چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    65 سالہ انیل کلدیپ مہتا کی موت کے بعد سے مسلسل تفصیلات سامنے آرہی ہیں، پولیس کے مطابق اس واقعے کی اصل وجہ کا ابتک پتہ نہیں چلا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق انکے والد نے خودکشی نہیں کی یہ ایک حادثہ تھا، انھیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انیل مہتا نے آخری مرتبہ چھلانگ لگانے سے قبل اپنی دونوں بیٹیوں کو فون کال کی تھی، انہوں نے بیٹیوں کو فون کال کر کے واپس بلایا اور کہا کہ میں بیمار ہوں اور بہت تھک گیا ہوں۔

    دوسری جانب ملائکہ اروڑا کی والدہ اور اینل کی اہلیہ جوائس پولی کا بیان پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں گھر میں تھیں، بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب غیر متوقع طور پر کمرے میں اپنے شوہر کی چپل دیکھی تو انہیں گھر میں ہی ڈھونڈنا شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ جب شوہر گھر میں نہیں ملے تو انہوں نے بالکونی سے باہر دیکھا تو اپارٹمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابا ہوتا دکھائی دیا، ایک سیکیورٹی گارڈ مدد کے لیے چیخ رہا تھا تو احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

    واضح رہے کہ جس وقت انیل مہتا کی موت واقع ہوئی اس وقت ملائکہ اڑورا شہر میں نہیں تھیں، بلکہ وہ کام کے سلسلے میں پونے میں تھیں۔

  • ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ المناک واقعہ ممبئی کے باندرہ میں پیش آیا، واقعے میں بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ انیل اروڑہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق باندرا پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم انیل اروڑا کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں اور تفتیش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ انیل اروڑا کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا جب 11 سال کی تھیں انکے والد انیل اروڑا اور والدہ کی طلاق ہوگئی تھی۔

  • ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کا سالوں بعد بریک اپ ہوگیا: بھارتی میڈیا

    بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کی ایک سال سے زیرِ گردش علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں، دونوں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے ایک دوسرے کی عزت اور باہمی رضامندی کے ساتھ راہیں جدا کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

    پنک ویلا کے ذرائع کے مطابق ان کے رشتے کی مدت پوری ہوچکی ہے اور وہ اس معاملے کو مہذب انداز میں ڈیل کریں گے، علیحدگی کے بعد بھی دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کا خاص مقام رہے گا۔

    پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    ذرائع نے بھارتی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ ’ راہیں جدا کرنے کاہرگز مقصد یہ نہیں کہ ان کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا ہوا ہے، وہ تاحال ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور  ہمیشہ ایک دوسرے کی ہمت بنے رہیں گے‘۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی میڈیا چینلز اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور انہیں ان جذباتی لمحات پُرسکون انداز میں گزارنے دیں۔

    ملائکہ اروڑا نے 1998 میں اداکار ارباز خان سے شادی کی تھی جن سے انکا ایک بیٹا ارہان خان ہے، بعد ازاں سال 2017 میں دونوں نے طلاق لے لی تھی اور اس کے بعد سے ملائکہ اور ارجن کپور کے افیئر کے قصے عام ہوگئے۔

  • ارباز خان کی بہترین خصوصیات کیا ہیں؟ سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا نے بتادیا

    ارباز خان کی بہترین خصوصیات کیا ہیں؟ سابقہ بیوی ملائیکہ اروڑا نے بتادیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی مثبت خوبیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا نے بیٹے ارہان خان کے شو ’ڈمب بریانی‘ کی تازہ قسط میں بطور مہمان شرکت کی جہاں بیٹے نے ماں اور ماں سے بیٹے سے کئی اہم سوال کیے۔

    ملائیکا اروڑا نے اپنے سابق شوہر، ارباز خان کی اُن اچھی اور بری خصلتوں کے بارے میں بات کی جو اُن کے بیٹے ارہان کو وراثت میں ملی ہیں۔

    انہوں نے اپنے بیٹے کے والد کی طرح انصاف پسند ہونے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ارباز خان ایک انصاف پسند اور منصف انسان ہیں اور یہ خوبی تم(ارہان خان) میں بھی ہے۔

    اداکارہ ملائیکا نے مزید کہا کہ ارہان خان انداز میں ہوبہو اپنے والد جیسا ہے، اور یہ بات مجھے بلکل پسند نہیں ہے، کیوں کہ ارہان بھی اپنے والد کی طرح وقت پر فیصلہ نہیں کرتے۔

    ملائیکا اروڑا نے اپنے بیٹے ارہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے والد غیر پرکشش شخصیت اور انداز کے مالک ہیں اور تم بھی اس معاملے پر بالکل اپنے والد پر گئے ہو۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا بیٹا اپنے والد جیسا ہے جسے کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اُسے کب جاگنا ہے، کیا پہننا ہے اور کیا کھانا پینا ہے، جس پر بیٹے نے ماں کو توکتے ہوئے کہا کہ ’ میری روٹین تو بہت اچھی بنی ہوئی ہے‘۔

    اس کے جواب میں اداکارہ نے بیٹے کی بہتر روٹین کا سارا کریڈٹ خود لیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی روٹین اس لیے منظم اور متوازن  ہے کیوں کہ آپ کو میرے جیسی والدہ ملی ہوئی ہے۔‘

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی فیملی ڈنر کی ویڈیو وائرل

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی فیملی ڈنر کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی فیملی کے ساتھ ڈنر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سے طلاق کے بعد پہلی دفعہ ملائکہ اروڑا اپنے سابقہ سُسرالیوں کے ساتھ منظر عام پر آئی ہیں، گزشتہ شب ارباز خان کی فیملی کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اداکارہ نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    اس ڈنر کا اہتمام ملائکہ اور ارباز خان کے بیٹے ارہان کے نئے پوڈ کاسٹ کے ٹریلر کی خوشی میں کیا گیا جس میں ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ دیگر مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فیملی ڈنر میں ارباز خان کی پوری فیملی اور دوسری اہلیہ شوریٰ خان نے شرکت کی تھی جبکہ ملائکہ اروڑا بھی اپنی والدہ، بہن امریتا اروڑا اور بھانجے کے ہمراہ فیملی ڈنر میں شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان کے والد سلیم خان میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دے رہے ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا پیچھے اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tadka Bollywood (@tadka_bollywood_)

    واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔

    پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔

  • ملائیکہ اور ارباز خان کی راہیں جدا، عدالتی حکم نامہ جاری

    ملائیکہ اور ارباز خان کی راہیں جدا، عدالتی حکم نامہ جاری

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی جانب سے شوہر ارباز خان سے علیحدگی کی درخواست کو عدالت نے منظور کرلیا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی راہیں جدا ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے فیملی کورٹ نے  بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان طلاق کی منظوری دے دی جس کے بعد اب دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان کے وکیل نے کہا کہ ملائیکہ کی جانب سے علیحدگی کے بعد کسی قسم کی رقم یا اخراجات اٹھانے کا مطالبہ سامنے نہیں آیا جبکہ اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ دونوں فریقین کا مؤقف لینے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔

    واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ نے رواں سال ہی شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس کے انہوں نے باہمی رضامندی سے عدالت کے ذریعے طلاق حاصل کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کردی تھی۔

    ممبئی عدالت نے قانون کے مطابق دونوں فریقین کو 6 ماہ کا وقت دیا تاکہ معاملات کو  ٹھیک ہوجائیں اور دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ رہنے پر راضی ہوجائیں اور علیحدگی کی درخواست واپس لے سکیں تاہم دونوں میں سے کوئی فریق صلاح کے لیے آمادہ نہ ہوا اس لیے آج عدالت نے طلاق نامے کی منظوری دے دی۔

  • ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

    ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے علیحدگی کی تصدیق کردی

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے گرم تھیں لیکن انہوں نے اس پر مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھی تاہم اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ ان میں علیحدگی ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سچ ہے کہ ان کےدرمیان علیحدگی ہوگئی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ لوگ اس بارے میں بے بنیاد اور بے سرو پا قسم کی قیاس آرائیں شروع کردیں۔ ہم الگ ہوگئے ہیں تاکہ اپنے رشتے کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی نتیجے تک پہنچ سکیں، جب ہم اس بارے میں فیصلہ کرلیں گے تو ایک دوسرے کو آگاہ کردیں گے۔

    اس سے قبل یہ افواہیں بھی گرم تھیں کہ ملائکہ کی ایک برطانوی نژاد تاجر سے قربتیں بڑھ گئی ہیں اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بھی یہی ہے تاہم دونوں نے اس بات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان علیحدگی کی وجہ کوئی تیسرا شخص نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملائکہ کو اپنے شوہر کی معاشی حالت سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہے، نا ہی ملائکہ نے کبھی اپنے جیٹھ سلمان خان سے اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کی درخواست کی، یہ تمام باتیں افواہیں ہیں۔