Tag: ملائیشیا

  • جمعہ کی نماز چھوڑنے پر سخت سزا کا اعلان

    جمعہ کی نماز چھوڑنے پر سخت سزا کا اعلان

    ملائیشیا کی ریاست ترنکگا نور کی جانب سے بغیر شرعی عذر کے جمعہ کی نماز چھوڑنے والے مردوں کیلئے 2 سال قید اور 3ہزار رنگٹ (2 لاکھ پاکستانی روپے) کے جرمانے کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشین اسلامی پارٹی (پی ایس اے) کے زیر انتظام ریاست ترنکگا میں رواں ہفتے اعلان کیا گیا کہ ایک بار بھی جمعے کی نماز چھوڑنا قابل سزا جرم تصور ہوگا۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسے شخص کو شریعت کے تحت سزا کے طور پر 2 سال قید اور 3 ہزار رنگٹ کا بھاری جرمانہ یا دونوں میں سے کوئی بھی ایک سزا سنائی جائے گی۔

    اس سے قبل بھی اس ریاست میں 3 مرتبہ نماز جمعہ چھوڑ دینے والے افراد کو سخت سزائیں دی جاتی تھیں۔

    ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ نماز چھوڑنے والے مردوں کے خلاف عوامی رپورٹس یا گشتوں کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    حج سیزن کے دوران کتنے حاجیوں نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی؟

    ملائیشیا میں ترنکگانو ریاستی ایگزیکٹو کونسل کے رکن محمد خلیل عبدالہادی کے مطابق سزا سے قبل یاددہانی اہم ہے کیونکہ جمعہ کی نماز نہ صرف ایک مذہبی علامت ہے بلکہ مسلمانوں کے درمیان فرمانبرداری کا اظہار بھی ہے۔

  • بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    ملائیشیا میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 33 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں بس حادثے کے زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 14طالب علم شامل ہیں، بس میں یونیورسٹی طالبعلم سوار تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی تھی۔

    دوسری جانب روس کے بریانسک میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ رونما ہوا، جو ایک پل کے گرنے کے بعد پیش آیا، پُل ٹرین پر جاگرا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ماسکو ریلویز کے مطابق یہ واقعہ بریانسک ریجن میں پیش آیا، جو یوکرین کی سرحد کے قریب واقع ہے، ٹرین کلیموف شہر سے ماسکو جا رہی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک حادثہ ویگونچی نامی گاؤں کے قریب ہوا جو سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز کے مطابق زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں اور دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ایمرجنسی کیمپ ایک اسکول میں قائم کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو عارضی سہولت دی جاسکے، امدادی کارکن ٹرین کے اندر پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    روسی حکام کے مطابق پل کی تباہی غیر قانونی مداخلت کا نتیجہ تھی، لیکن مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

    Baza نامی روسی چینل، جو سیکیورٹی اداروں سے خبریں دیتا ہے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پل کو دھماکے سے اُڑایا گیا۔

    کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

    حالیہ مہینوں میں روس کے یوکرین کے قریب علاقوں میں متعدد ٹرینوں پر حملے ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مال گاڑیاں شامل تھیں۔

  • ملائیشیا کی سب سے بڑی ایئر لائن کا کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز

    ملائیشیا کی سب سے بڑی ایئر لائن کا کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز

    کراچی: ملائیشیا کی سب سے بڑی ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائیشین ایئرلائن کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ملائیشین ایئرلائن کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ملائیشین ایئرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دی تھی۔

    یہ ملائیشین ایئرلائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی ایئرلائنز کا پاکستان کیلیے پروازوں سے متعلق اہم اعلان

    ایئرایشیا مجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلارہی ہے اور کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والی ملائیشیا کی واحد کم لاگت والی ایئرلائن ہے۔

    ایوی ایشن کے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستے رابطے کو بڑھائے گا۔

  • ملائیشیا کی آن لائن ویزا فیس کتنی ہے؟

    ملائیشیا کی آن لائن ویزا فیس کتنی ہے؟

    ملائیشیا نے ایسے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا سروس شروع کی ہے جو وہاں بطور سیاح آکر ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

    پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے قوانین کے مطابق ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا ایک آن لائن ایپلی کیشن پلیٹ فارم ہے جس کے تحت غیرملکی شہری اپنی سہولت کے مطابق ملائیشیا میں داخل ہونے کے لیے الیکٹرانک ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاسپورٹ، درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت، واپسی کا ٹکٹ، ملائیشیا کا سفر کرنے کے لیے درکار فنڈز کا ثبوت چاہیے ہوگا۔

    پاکستان میں 15 فروری 2025 تک ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے، ایک رنگٹ اس وقت 62.90 روپے کے برابر ہے، لہٰذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے بنتی ہے۔

    سروس چارجز کے علاوہ امیدواروں کو ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ملائیشیا ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ یہاں کے ساحل، بارشوں کے باعث سرسبز جنگلات اور تاریخی مقامات کا امتزاج لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے، یہ خصوصیات اسے چھٹیاں گزارنے کے لیے بہترین مقام بناتی ہیں۔

  • ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

    ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی

    کوالالمپور: ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پرعزم اور بلند حوصلہ قومی ٹیم کومل خان کی قیادت میں‌ملائیشیا پہنچ گئی.

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود پاکستانیوں نے قومی ٹیم کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگا کر ٹیم کا استقبال کیا، آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف 7 روز باقی ہیں۔

    انڈر 19 قومی ویمن ٹیم کی کپتان کومل خان نے کہا کہ ٹیم پوری تیاری کے ساتھ آئی ہے اور کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

    ہیڈ کوچ محسن کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پلیئرز پر بہت محنت کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے، جس میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

    پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

  • ملائیشیا، طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ہزاروں افراد بے گھر

    ملائیشیا، طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، ہزاروں افراد بے گھر

    ملائیشیاء میں طوفانی بارشوں کے باعث 6 ریاستوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، جس کے سبب ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ متاثرہ 6 ریاستوں میں سیلابی صورتِ حال سے 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ شدید بارشوں سے ریاست کلانتان سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں 30 ہزار 582 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سیلابی صورتِ حال کے سبب بے گھر ہونے والے متاثرین کے لیے 322 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا میں نظام زندگی منجمد ہو گیا ہے، ماہِ نومبر کے دوران برف باری کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    دارالحکومت سیؤل ونٹر لینڈ میں تبدیل ہو گیا، اور مشرقی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک، جب کہ عمارتوں اور تعمیراتی سائٹس سے گرنے والے ملبے سے 10 راہ گیر زخمی ہو گئے۔

    رن وے برف میں چھپ گیا، دو سو زائد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، ٹرین کا پہیہ بھی جام ہو گیا، 90 فیری سروسز معطل ہو گئیں، اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

    سعودی عرب: مختلف شعبوں میں لاکھوں شہریوں کو روزگار کی فراہمی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید برف باری کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، اب تک 6.5 انچ تک برف پڑ چکی ہے، سیؤل میں 1972 کے بعد یہ سب سے زیادہ برف باری ہے، 4.9 انچ برف پڑی تھی۔

  • ملائیشیا جانے والوں کے لیے اہم خبر

    ملائیشیا جانے والوں کے لیے اہم خبر

    ملائیشیا جانے والوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے چند قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھنا ہوگا جبکہ پاکستانی شہری الیکٹرانک ویزا بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

    ہر سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کا رخ کرتی ہے کیونکہ یہاں کے ساحل، سرسبز جنگلات، بارشیں اور تاریخی مقامات کا امتزاج لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، ملائیشین قوانین کے مطابق غیرملکیوں کو بطور سیاح ملک کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

    پاکستانی شہری یا دیگر ممالک سے آنے والے لوگ چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ملائیشیا کے الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں، ای ویزا منظور ہونے کی تاریخ سے چھ ماہ تک درست ہوتا ہے۔

    ملائیشیا کے ای ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں پاکستانی پاسپورٹ، پاکستانی پاسپورٹ کے بائیوگرافیکل معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی، درخواست گزار کی حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، رہائش کا ثبوت، سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت اور ریٹرن ٹکٹ شامل ہے۔

    پاکستانیوں کے لیے ملائیشیا ای ویزا فیس
    سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے جبکہ ایک رنگٹ 63.6 روپے کے برابر ہے لہذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی فیس 1,272 روپے ہے۔

    یہ بات واضح رہے کہ درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کی جاسکتی ہے۔

  • میرا داماد پاکستانی ہے، ملائشین وزیر اعظم

    میرا داماد پاکستانی ہے، ملائشین وزیر اعظم

    اسلام آباد: ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے دل چسپ انکشاف کیا ہے کہ ان کے داماد پاکستانی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم دورہ پاکستان مکمل کر کے گزشتہ روز اپنے وطن واپس روانہ ہوئے، پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ’’میرا داماد پاکستانی ہے، اور ہم اپنے ملک میں موجود پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ہمارے ابتدائی دنوں میں پاکستانی ماہرین نے اہم کردار ادا کیا، اب امیگریشن پالیسی کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ’’میں علامہ اقبال کا مداح ہوں، قائد اعظم ایک مدبر رہنما تھے، پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ہم پاکستان کو معاشی صلاحیت اور تعلیم کے حوالے سے رول ماڈل کے طور پر دیکھتے آ رہے ہیں، پاکستان میں ترقی کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں، ملائیشیا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹرز میں خطے میں سب سے آگے ہے، ہم ان تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دے سکتے ہیں۔

    ملائیشین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی ایک عالمی تنظیم ہے، ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے، غزہ اور کشمیر سمیت انسانی حقوق خلاف ورزیاں جہاں بھی ہوں ان پر تشویش ہے، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر بھی ہمیں تشویش ہے، دنیا کے دیگر ملکوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کریں گے۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوسری انور ابراہیم کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا، یہ اعزاز صدر مملکت آصف زرداری نے انھیں دیا۔

  • ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغوا

    ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والا نوجوان اغوا

    لاہور: ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر اس کے دوست نے اغواء کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملائیشیا سے لاہور فیملی سے ملنے کیلئے آنے والے 27 سالہ عثمان کے اغوا کے مقدمہ کیلئے درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کرادی گئی ہے۔

    والد کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان 2 روز قبل گھر سے دوست ذوہیب سے ملنے گیا تھا، جو واپس نہیں پہنچا۔ عثمان کا موبائل بند ہے، شبہ ہے بیٹے کو اس کے دوست نے اغوا کیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کے علاقے نصیر آباد میں شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا گیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیر آباد کے علاقے میں مذکورہ واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے سے زائد بھتہ وصول کیا، تھانہ نصیرآباد میں دو ملزمان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے شہری کے مختلف اے ٹی ایم کارڈرز استعمال کرتے ہوئے بھاری رقم نکلوائی۔

    مغوی شہری سے زبردستی اسٹامپ پیپر پر دستخط کروائے گئے، خالی چیکس، سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات بھی لگوائے گئے۔

    مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے مغوی شخص سے لیپ ٹاپ، موبائل، 10 ہزار نقدی بیگ بھی چھینا، پولیس کا یہ موقف ہے کہ یہ لوگ آپس میں مشترکہ طور پر کاروبار کرتے ہیں۔

    کوئٹہ : پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا

    پولیس نے دفعہ 365 کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتا کرلیا جائے گا۔

  • شیل کا اپنے فیول اسٹیشنز کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے پر غور

    شیل کا اپنے فیول اسٹیشنز کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے پر غور

    معروف کمپنی شیل اپنے فیول اسٹیشنز کے کاروبار کو سعودی آرمکو کو فروخت کرنے کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

    شیل کمپنی ملائیشیا میں اپنے گیس اسٹیشن کے کاروبار کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس کے لیے وہ سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سعودی آرامکو کے ساتھ بات چیت کے مراحل میں ہے۔

    ملائیشیا میں شیل گیس اسٹیشن کے دوسرے سب سے بڑے نیٹ ورک کی مالک ہے جبکہ چار صنعتی ذرائع نے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ ایک ارب ڈالر تک میں ہوسکتا ہے۔

    شیل کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہماری کمپنی کے لیے اہم ہے اور ہم ملک میں نقل و حمل کے کاروبار کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم سعودی آرامکو نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق لندن بیسڈ شیل کمپنی ملائیشیا میں تقریباً 950 فیول اسٹیشنز کی مالک ہے جبکہ صرف ملائیشیا کی سرکاری ملکیت پیٹروناس کمپنی ہی ملک میں اس سے بڑا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت 2023 کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور آنے والے مہینوں میں فروخت کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے کا حجم تقریباً 4 ارب سے 5 ارب ملائیشین رنگٹ (844 ملین ڈالر سے 1.06 ارب ڈالرز) کے درمیان ہوسکتا ہے۔

    کمپنی کے سی ای او وائل ساون چاہتے ہیں کہ شیل کے آپریشنز کو سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار کی طرف مرکوز رکھا جائے اور یہ فروخت انہی کوششوں کا حصہ ہے۔

    سعودی آرامکو ملائیشیا میں کسی فیول اسٹیشن کا مالک نہیں ہے، تاپم وہ پیٹروناس کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں 300،000 بیرل یومیہ ریفائنری میں سے 50 فیصد کا مالک ہے۔

    آرامکو سعودی عرب میں پیٹرول اسٹیشن چلاتی ہے اور فرانس کی ٹوٹل انجینئر اور جنوبی کوریا کی ایس آئل کارپ کے ساتھ مشترکہ طور پر دیگر جگہوں پر فیول اسٹیشن بھی چلاتی ہے۔