Tag: ملائیشیا کا دورہ

  • وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی ملاقات

    پتراجایا: وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، مہاتیر محمد نے عمران خان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دفتر پہنچے، مہاتیر محمد نے عمران خان کی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اس اہم ملاقات میں کئی شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد کے دفتر میں اپنے تاثرات قلم بند کر رہے ہیں

    پتراجایا میں مہاتیر محمد کے دفتر پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے.

    قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو کی ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے وفود بھی موجود تھے، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دل چسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر  سے الگ الگ ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ کی ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی  نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ، جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملائیشیا کا دورہ کیا، منسٹری آف ڈیفنس ملائیشیا آمد پر ملائیشیا کے نیول چیف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منسٹری آف ڈیفنس آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو اعزازی گارڈ نے سلامی پیش کی، ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں جس میں باہمی دلچسپی کے اْمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں سربراہان نے پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

    نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر کا شکریہ ادا کیا، ملائیشیا کے نیول چیف اور ڈیفنس منسٹر نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    مزید پڑھیں : آسٹریلوی ہائی کمشنر کی پاک بحریہ سربراہ سے ملاقات

    نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیف شو نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی تھی ، جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔

    ایڈمرل ظفر محمود نے خطے میں قیام امن کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی تھی ، جس پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستانی نیوی کے کردار کی تعریف کی۔

  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے، دورہ ملائیشیا میں اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے، ان کا دورہ ملائیشیا 3روز پر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبد الرزاق بھی ساتھ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ ملائیشیا میں اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کریں گے جبکہ ملائیشیا کی ترقی کے تجربات سے استفاده پر بات چیت کریں گے۔

    اس سے قبل عمران خان کو 28 اکتوبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا، بعد ازاں دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل کردی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل

    خیال رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا، اب تک عمران خان سعودی عرب اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے 5 روزہ دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

    وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔