Tag: ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی

  • ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا

    ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا

    کراچی : ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا، سی اےاے نے ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کا لائسنس درست قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹس کے لیے اچھی خبر آگئی، ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کو بحال کردیا اور سی ای او سی اےاے ملائشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

    مشکوک لائسنس پر ملایشین سی اے اے نے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کیا تھا اور 18پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کیلئے پاکستانی سول ایوی ایشن کو خط بھی لکھا تھا۔

    جس کے بعد سی اے اے نے ملائشیا میں کام کرنیوالے 18 پائلٹس کالائسنس درست قرار دیا تھا۔

    اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے قطر ایئرویز میں تعینات 35 پاکستانی پائلٹس کو لائسنس کی جانچ کے بعد کلیئر قراردیا تھا۔

    یاد رہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ایئرلائن میں کام کرنے والے اکیس پاکستانی پائلٹس کو کلیئر قرار دیا تھا، جس میں 18 پائلٹس کا تعلق اومان کی ایئر لائن اور 3 کا ہانگ کانگ ایئر لائن سے تھا ۔

  • مشتبہ لائسنسز، ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعینات پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

    مشتبہ لائسنسز، ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعینات پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

    کراچی : ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنسز کے حوالے سے پاکستان پائلٹس کی تفصیلات  طلب کر لیں اور کہاتصدیق نہ ہونے پر پاکستانی پائلٹس کےملائیشین لائسنسز منسوخی کےسواآپشن نہیں ہو گا۔

    تفصیلات کے پاکستانی پائلٹس کی مشتبہ لائسنس کے معاملے پر ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تفصیلات طلب کر لیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن ڈویڑن ملیشین سول ایوی ایشن کی جانب سے خط جاری کیا گیا۔

    ملائیشین سی اے اے نے بذریعہ خط تعینات پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات طلب کیں، جس میں مقامی گیارہ اداروں میں تعینات پاکستان پائلٹس کے مکمل تفصیلات طلب کی گئی ، تفصیلات میں پائلٹ کا نام، پاسپورٹ نمبر پاکستانی لائسنس نمبر طلب کیے گئے ہیں۔

    خط میں کہا گیا اگر ملائیشین سی اے اے کا جاری کردہ اجازت نامہ موجود ہے تو وہ بھی فراہم کئے جائیں جبکہ پاکستانی سی اے اے کے جاری لائسنسز کے تحت ملائشین لائسنسز پر منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔

    خط میں پاکستانی سول ایوی ایشن کو کل تک درکار تفصیلات کی فراہمی کا کہا گیا جبکہ پاکستانی پائلٹس کی لائسنس کی دوبارہ تصدیق تک کے مراحل کی تفصیلات فوری فراہم بھی کرنے کا کہا گیا۔

    لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی سی اے اے کی جانب سے تصدیق نہ کئے جانے پر پاکستانی پائلٹس کو جاری کردہ ملائیشین لائسنسز منسوخ کر نے کے علاوہ کو ئی آپشن نہیں ہو گا۔