Tag: ملازم

  • ملازم نے ڈانٹنے پر مالکن اور اُس کے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا

    ملازم نے ڈانٹنے پر مالکن اور اُس کے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا

    بھارت کے نئی دہلی میں دوہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کے دوران گھریلو ملازم نے مالکن اور اس کے 14 سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کے نئی دہلی میں 24 سالہ ملزم مکیش خاتون کی ڈانٹ سن کر آگ بگولا ہوگیا اور طیش میں آکر ماں اور بیٹے کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 42 سالہ رچیکا سیوانی اور ان کا بیٹا کرش جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا، دونوں بدھ کی رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے۔

    رپورٹس کے مطابق ملزم مکیش کا پولیس کو کہنا ہے کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھا اور کام پر نہیں آیا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو رچیکا نے نہ صرف اُسے ڈانٹا بلکہ اس سے وہ 40 ہزار روپے بھی واپس مانگے جو اس نے خاتون کے شوہر کلدیپ سیوانی سے لیے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق مالکن کی یہ بات سن کر مکیش طیش میں آگیا اور چاقو سے رچیکا کا گلا کاٹ دیا۔ اسی دوران، ان کا بیٹا کرش جو واش روم میں تھا، شور سن کر باہر آیا اور مکیش کو دیکھ کر چیخ پڑا۔ ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے اسے بھی موت کی نیند سلادیا۔

    بعدازاں مقتولہ کا شوہر جب اپنے کام سے واپس گھر لوٹا تو اس نے گھر کے باہر خون کے دھبے دیکھے اور دروازہ بھی بند تھا، بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہونے پر کلدیپ سیوانی نے پولیس کو طلب کرلیا۔

    دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئی تو خاتون خون میں لت پت بستر کے قریب مردہ پڑی تھی، جبکہ اس کے بیٹے کی لاش باتھ روم میں تھی۔

    پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ واردات کے وقت کی مکمل صورتحال کا علم ہوسکے۔

  • وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

    وائرل ویڈیو: ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر نجی کمپنی نے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا!

    ادارے ملازمین کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر تنزلی یا برطرفی جیسے اقدامات کرتے ہیں لیکن ایک کمپنی نے اپنے ملازم کو کتا بننے پر مجبور کر دیا۔

    اخلاقی اقدار کے خلاف یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے دیا گیا ٹارگیٹ پورا نہ ہونے پر اپنے ملازم کو سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں پیش آیا۔ جہاں ایک نجی مارکیٹنگ کمپنی نے اپنے ملازم کو دیا گیا ہدف پورا نہ ہونے پر دفتر میں سب کے سامنے کتا بننے پر مجبور کر دیا جب کہ کچھ ملازمین کو فرش پر پڑے سکے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

    ویڈیو میں ایک ملازم کو گھٹنوں کے بل رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کی گردن میں پالتو کتےکی طرح ایک پٹا بھی بندھا ہوا ہے اور رسی کو پکڑ کو دو افراد چل رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی بھارت بھر میں ہلچلمچا دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے ملازمین سے غیر انسانی سلوک کرنے پر کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

     

    کیرالہ کے وزیر محنت وافرادی قوت نے ویڈیو کو خوفناک اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقدمات درج کروا دیے ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے ایک سابق منیجر مناف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر کچھ ٹرینی ملازمین کے ساتھ مل کر ویڈیو تیار کی۔

    ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھی پولیس کو دیے گئے بیان میں کہہ چکا ہے کہ اس نے ویڈیو رضاکارانہ طور پر بنائی اور یہ کمپنی کے اندرونی تنازع کے بعد پھیلائی گئی، تاہم پولیس اور لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور مکمل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

  • جاب کے پہلے ہی دن ملازم نے استفعیٰ دیدیا!

    جاب کے پہلے ہی دن ملازم نے استفعیٰ دیدیا!

    کام کے اوقات ختم ہونے کے بعد بھی باس کی جانب سے کام کروانے اور معاضہ نہ دینے پر ملازم نے جاب کے پہلے دن ہی استعفیٰ دیدیا۔

    کام کا دباؤ کیا ہوتا ہے یہ ایک ملازم پیشہ فرد سے بہتر کون جان سکتا ہے جبکہ بعض منیجرز کی طرف سے کام کا زیادہ لوڈ ملازم کی ذہنی صحت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے، بھارتی پروڈکٹ ڈیزائنر نے ان چیزوں کو بھانپتے ہوئے اپنی جاب کے پہلے ہی دن باس کی غلط ڈیمانڈ پر استعفیٰ دیدیا۔

    ممبئی: حال ہی میں بھارت میں ایک پروڈکٹ ڈیزائنر نے اپنی ملازمت کے پہلے ہی دن اس وقت استعفیٰ دے دیا جب اس کے باس نے اسے بغیر معاوضے کے اوور ٹائم کرنے کو کہا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شریاس نامی پروڈکٹ ڈیزائنر کو اس کے باس نے پہلے ہی دن اوور ٹائم کرنے کا کہا جبکہ اوور ٹائم کا معاوضے کی بات کو سرے سے مسترد کردیا۔

    شریاس نے اپنا مدعا پیش کرنا چاہا تو باس نے کام اور گھریلو زندگی میں مناسب توازن کے تصور کو بھی فینسی ٹرم کہتے ہوئے مغربی روش قرار دیا۔

    مذکورہ ملازم نے اپنا یہ تلخ تجربہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریٹ ایٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ اس نے دباؤ والے رویے کی وجہ سے پہلے ہی دن جاب سے استعفیٰ دیدیا ہے جبکہ اسے دوسری ملازمت کی تلاش ہے۔

    اپنی پوسٹ میں شریاس نے لکھا کہ پہلے دن کے اختتام پر میرے رپورٹنگ منیجر نے بتایا کہ وہ مجھ سے کام کے اوقات سے بڑھ کر خدمات انجام دینے کی توقع رکھتے ہیں جبکہ اوور ٹائم کا یہاں کسی قسم کا کوئی معاوضۃ نہیں ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ جب میں نے گھریلو زندگی اور دفتری اوقات میں توازن قائم کرنے کی بات کی باس نے میرا مذاق اڑایا اور اسے ایک ’فینسی ٹرم‘ کہتے ہوئے ’مغربی ترقی یافتہ قوم کا رویہ‘ قرار دیا۔

    اپنی ریڈایٹ کی پوسٹ میں ڈیزائنر نے دوسروں پر زور دیا کہ وہ اپنی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریں اور صحت مندانہ کام کے ماحول کا انتخاب کریں۔

    شریاس نے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو خراب صورتحال درپیش ہے تو اسے چھوڑنا درست ہے، یہاں تک کہ پہلے دن بھی آپ جاب چھوڑ سکتے ہیں، کام کا زیریلا ماحول آپ کی صحت اور عزت نفس سے بڑھ کر نہیں ہے۔

  • نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے دو افراد کو گولی ماردی

    نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے دو افراد کو گولی ماردی

    نوکری سے نکالے جانے پر اردن میں شہری نے سخت غصے میں آگیا، اسی فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد کو گولی ماردی۔

    جنوبی اُردن میں عقبہ گورنری میں مذکورہ افسوسناک واقعہ اتوار کو پیش آیا، عقبہ گورنری میں ایک فیکٹری سے نکالےجانے والے ملازم کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص گرنے سے زخمی ہوا۔

    ترجمان پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کرنل عامر السرطاوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عقبہ گورنری پولیس ڈائریکٹوریٹ کو اطلاع ملی ہے کہ ایک شخص نے فیکٹری کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    مذکورہ شخص کو کچھ دیر پہلے ہی ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    کرنل عامر السرطاوی نے مزید بتایا کہ گولی لگنے سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، ایک اردنی ملازم اس واقعے کے دوران گرنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ کیوں پیش آیا اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس سال کی کے دوران اردنی وزارت محنت میں رجسٹرڈ مزدوری کے کیسز کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے۔

  • الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق

    کندھ کوٹ: کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے کونسل ہال میں گیس بھر جانے سے الیکشن کمیشن کے 4 ملازم دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ملازم کمروں میں سو رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین  شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 3 عملے کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، چاروں ملازمین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔

  • فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا خاتون پر حملہ، ویڈیو وائرل

    فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا خاتون پر حملہ، ویڈیو وائرل

    ملائیشیا میں ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر طیش میں آ کر ریستوران کی خاتون ملازم پر حملہ کر بیٹھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ملائیشیا کے ایک ریستوران میں پیش آنے والا یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرا میں ریکارڈ ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلمٹ پہنا ایک شخص جو فوڈ ڈیلیوری رائیڈر ہے کاؤنٹر پر کھڑی ملازم سے بحث کر رہا ہے، اس کے بعد وہ طیش میں آ کر کاؤنٹر سے ایک ڈرنک اٹھا کر ملازم کی طرف پھینکتا ہے۔

    ملازمہ پلٹ کر موبائل میں اسے کچھ دکھاتی ہے اور دونوں کی بحث و تکرار خاصی دیر تک جاری رہتی ہے۔

    دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ ایک صارف نے ڈیلیوری کمپنی کے ذریعے ریستوران سے کھانا آرڈر کیا، لیکن کافی دیر تک کھانا صارف تک نہیں پہنچا۔

    کسٹمر نے ریستوران کو فون کر کے شکایت کی جس پر ریستوران نے دوسرے رائیڈر کو کھانا پہنچانے کے لیے دے دیا۔

    45 منٹ بعد پہلا والا رائیڈر ڈیلیوری پہنچانے کے لیے پہنچا جس پر اسے بتایا گیا کہ اس کی رائیڈ دیر ہونے کی وجہ سے کینسل کردی گئی ہے جس پر وہ سیخ پا ہو کر ریستوران میں شور شرابہ کرنے لگا۔

  • سوئے ہوئے ملازم کی غفلت سے گودام میں خوفناک حادثہ، ویڈیو دیکھیں

    سوئے ہوئے ملازم کی غفلت سے گودام میں خوفناک حادثہ، ویڈیو دیکھیں

    غنودگی میں ڈرائیونگ کرنا ایک خطرناک عمل ہے جو ڈرائیور کے ساتھ کئی افراد کی جان لے سکتا ہے، لیکن اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ ایسی احتیاط صرف کسی مصروف شاہراہ یا ہائی وے پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے کرنی چاہیئے تو آپ غلط ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کسی بند اور بظاہر محفوظ جگہ کے اندر بھی غیر محتاط ڈرائیونگ کرنا کس قدر نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    ویڈیو ایک گودام کی ہے جس میں ایک ملازم موٹر کارٹ کو ڈرائیو کرتا ہوا لے جارہا ہے، لیکن شاید اسے نیند آرہی ہے تبھی اس نے اپنا سر اسٹیئرنگ وہیل پر رکھا ہوا ہے۔

    اس کی اس لاپرواہی کا نتیجہ فوراً سامنے آجاتا ہے، موٹر کارٹ دیوار کے ساتھ رکھے ریک سے ٹکراتی ہے اور ریک پر رکھا سامان دھڑا دھڑ نیچے گرنے لگتا ہے۔

    گوادم کا ملازم چند سیکنڈ کے وقفے سے بال بال بچتا ہے اور بھاگ کر دور ہٹتا ہے، پیچھے ایک اور ملازم موجود ہے اس کی طرف بھی سامان گرنے لگتا ہے تو وہ بھی بھاگ کر اپنی جان بچاتا ہے۔

    ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا گیا، کئی صارفین کا کہنا تھا کہ بیچارہ ملازم نیند میں تھا اور اس غلطی کی وجہ سے وہ لازماً اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

  • اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    اسٹور کی بہادر ملازم چوروں سے الجھ گئی

    امریکا میں ایک بہادر اسٹور ملازم، اسٹور میں واردات کی نیت سے داخل ہونے والے 3 افراد سے بھڑ گئی، چور جاتے جاتے 3 ہزار ڈالرز کا سامان لے اڑے۔

    یہ واردات امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک اسپا میں پیش آئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین ماسک پہنے افراد ایک ایک کر کے اسپا میں داخل ہوتے ہیں اور مختلف شیلفس کی طرف بڑھتے ہیں۔

    لیکن اگلے ہی لمحے ان کا انداز جارحانہ ہوجاتا ہے اور وہ چیزیں اٹھا کر اپنی جیبوں میں ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔

    اس دوران ایک اسٹور ملازم ان کی طرف بڑھتی ہے اور ایک شخص سے الجھتی ہے جس کے دوران کچھ چیزیں نیچے گر جاتی ہیں۔

    مداخلت دیکھ کر تینوں اچکے دروازے کی طرف بھاگتے ہیں، اسٹور کی ملازم بھی ان کے پیچھے بھاگتی ہے تاہم کسی کو بھی پکڑنے میں ناکام رہتی ہے۔

    اسپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چور اپنے ساتھ 3 ہزار ڈالرز (5 لاکھ 44 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی اشیا لے گئے ہیں لیکن خوش قسمتی سے اسپا میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

    واقعے کے تمام شواہد بشمول سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔

  • فلوریڈا: چڑیا گھر کے ملازم کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    فلوریڈا: چڑیا گھر کے ملازم کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے چڑیا گھر میں ایک ملازم پر شیر کے ہولناک حملے کے بعد شیر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، ملازم شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں یہ خوفناک واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق رات کے وقت ریسٹ رومز کی صفائی کرنے والا ایک ملازم ممنوعہ حصے میں جا پہنچا جہاں شیر کا انکلوژر موجود تھا۔

    ملازم نے کچھ کھلانے یا پیار کرنے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا جو جنگلے میں پھنس گیا اور اسی وقت شیر نے حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔

    پولیس کی جانب سے جاری کردہ دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملازم خون میں لت پت ہے اور مدد کے لیے چلا اور کراہ رہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیے جانے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی تو اس نے شیر کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کی، جب وہ پیچھے نہیں ہٹا تو مجبوراً پولیس نے شیر کو گولی مار کر ملازم کی جان بچائی۔

    ملازم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق 26 سالہ شخص کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں خاصا وقت لگے گا۔

    واقعے کے بعد چڑیا گھر کو عارضی طور پر بند کردیا گیا اور اسے گزشتہ روز دوبارہ کھولا گیا۔

    مذکورہ شیر نایاب نسل کا ملائین ٹائیگر تھا جو دنیا بھر میں معدومی کے خطرے سے دو چار ہے، شیر کو مارنے پر چڑیا گھر انتظامیہ اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

  • باس سے تنگ خاتون ملازم نے تیل کے گودام کو آگ لگا دی

    باس سے تنگ خاتون ملازم نے تیل کے گودام کو آگ لگا دی

    بینکاک: تھائی لینڈ میں ایک خاتون نے اپنے باس کے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہو کر اس تیل کے گودام کو آگ لگادی جہاں وہ کام کرتی تھیں، خاتون کے غصے کے سبب 9 لاکھ یورو کا نقصان ہوگیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق این سریا نامی خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس نے یہ حرکت اپنے باس پر غصے کی وجہ سے کی، کیونکہ ان کے باس نے انہیں ڈانٹا اور ان کے کام کے طریقہ کار پر تنقید کی تھی۔

    گودام کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کاغذ کے ٹکڑے لیے گودام میں داخل ہوتی ہیں اور لائٹر سے کاغذ کو شعلہ دکھا کر تیل کے کنٹینرز پر پھینک دیتی ہیں۔

    ان کے نکلنے کے بعد وہاں سیاہ دھواں دکھائی دیتا ہے، آگ جلد ہی عمارت میں پھیل گئی جس میں ہزاروں لیٹر تیل ذخیرہ کیا جاتا تھا۔

    پولیس نے خاتون کے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہوں نے گودام کو آگ لگانے کا اعتراف بھی کرلیا۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس گودام میں گزشتہ 9 سال سے کام کر رہی ہیں، ان کے مینیجر ہر روز ان کی شکایت کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھیں، تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی لگائی معمولی سی آگ سے اتنا نقصان ہوگا۔

    گودام کی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، پولیس کے مطابق خاتون کی حرکت سے 9 لاکھ یورو (18 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا ہے۔