Tag: ملازمت کے مواقع

  • پنجاب میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع

    پنجاب میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع

    لاہور (12 اگست 2025): صوبہ پنجاب کے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوانوں کے لیے روزگار حاصل کرنے کا نادر موقع ہے کیونکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تحت مختلف شعبوں میں نئی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں اور امیدوار آن لائن ملازمت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    جن شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں ان میں ورچوئل بلڈ بینک، البیرونی سینٹر، پنجاب پولیس ویمن سیفٹی 2، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ، میثاق منارٹی سینڑ، پی ایس سی اے پبلک سیفٹی ایپ، پی ایس سی اے اسکول آف پولیس ٹیکنالوجی، نیو ایمرجنسی 15 سسٹم شامل ہیں۔

    درخواست دینے کی شرائط

    امیدوار ملازمت کے لیے صرف آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ہاتھ سے تحریر شدہ، براہ راست یا مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد دی گئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

    غیر ملکی تعلیمی ڈگری رکھنے والے امیدوار کو ایچ ای سی سے مساوی ڈگری کا سرٹیفکیٹ لازمی فراہم کرنا ہوگا۔

    گورنمنٹ یا سیمی گورنمنٹ اداروں کے ملازمین اپنے اداروں کی معرفت درخواست دیں۔ صرف شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔

    ملازمت کی تفصیلات، پوسٹوں کی تعداد، تنخواہ اور دیگر شرائط جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

    امیدوار متعلقہ پوسٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کر کے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

  • سعودی عرب : معروف کمپنی میں ملازمت کے مواقع

    سعودی عرب : معروف کمپنی میں ملازمت کے مواقع

    ریاض : سعودی عرب کی سب سے بڑی کمپنی کو مختلف شعبوں میں امور کی انجام دہی کیلئے ملازمین کی ضرورت ہے جس کیلئے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو روون ڈرلنگ کمپنی نے اپنی ملازمت کی ویب سائٹ کے ذریعے متعدد شہروں میں کام کرنے کے لیے متعدد شعبوں میں خالی آسامیوں کی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔

    کمپنی ذرائع کے مطابق یہ وضاحت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ ملازمتوں کی درخواستیں صرف شہریوں کے لیے دستیاب ہیں جن کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

    ملازمت کے عنوانات:

    سینئر برج انجینئر۔
    سیفٹی ٹریننگ کوآرڈینیٹرIII
    سینئر الیکٹرانکس ٹیکنیشن۔
    الیکٹریشن.
    انسانی وسائل کے انتظام کے ماہر۔
    کرین آپریٹر.
    انسانی وسائل کے انتظام کے ماہر۔
    دستاویز کنٹرول کوآرڈینیٹر۔
    کرین آپریٹر.
    آئی ٹی مینیجر.
    اور دیگر

    کمپنی سے متعلق معلومات :

    آرامکو روون ڈرلنگ کمپنی سعودی آرامکو، دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی اور روون ڈرلنگ کمپنی کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے، جو آف شور ڈرلنگ کے شعبے میں کام کرنے والی ایک عالمی کمپنی ہے۔

    ڈرلنگ رگوں کا ایک بیڑا چلاتا ہے اور یہ مشترکہ منصوبہ ایک سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ مسابقتی سعودی توانائی کے شعبے کی ترقی کے راستے پر اسے سعودی آرامکو اور سعودی ویژن 2030کے ٹوٹل ویلیو ایڈیشن (اکٹوا) پروگرام میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

    کمپنی نے وضاحت کی کہ درخواست فارم بھرتی کی ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہیں۔

  • جاپان میں غیرملکی ورکرز کے لیے ملازمت کے بڑے مواقع

    جاپان میں غیرملکی ورکرز کے لیے ملازمت کے بڑے مواقع

    جاپان میں سیاحوں کی تعدا میں اضافے کے بعد ہوٹل کا عملہ کم پڑنے لگا، حکومت نے غیرملکی ورکرز کو بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔

    ان دنوں دنیا بھر سے سیاح جاپان کا رخ کر رہے ہیں جس کی وجہ کورونا کی وبا کے بعد پابندیوں میں کی جانے والی نرمی ہے۔ ایسے میں ملک کی مہمان نوازی کی صنعت کو کارکنوں کی غیر معمولی کمی کا سامنا ہے۔

    جاپان کے کئی ہوٹل غیر ملکی عملے کی خدمات حاصل کررہے ہیں، جس میں ایک معروف سرائے ان کی رہنمائی کر رہی ہے۔

    کاگایا جاپان کے مشہور ریوکان، یا روایتی سرائے میں سے ایک ہے۔ یہ ملک بھر میں ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے مرتب کردہ بہترین ہوٹلوں کی فہرست میں باقاعدگی سے سرفہرست رہتی ہے۔ بنگلہ دیشی راسل خان نومبر2022 سے کاگایا سرائے میں کام کر رہے ہیں۔

    اس وقت کاگایا گروپ کی کمپنیوں میں 30 سے زائد غیر ملکی اہلکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انھیں جاپانی زبان اور اوموتےناشی یعنی مہمان نوازی کے جذبے کے باریک نکات، دونوں سیکھائے جاتے ہیں۔

    کاگایا کے عملے کے مینیجر اوکُودا تاکےہیرو کہتے ہیں ہمارا غیر ملکی عملہ باہر سے آنے والے مہمانوں کو بہت اچھے طریقے سے ٹریٹ کرتا ہے۔ اگر مہمان خوش ہوں تو عملے کی قومیت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    مذکورہ صنعت کو طویل عرصے سے کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے اس مسئلے کو مزید بڑھا دیا تھا۔ ریوکان عام طور پر غیر جاپانی عملے کی خدمات حاصل نہیں کرتے لیکن کارکنوں کی کمی انھیں بھی غیر ملکی افراد رکھنے پر مجبور کر رہی ہے۔

    ہوٹلز کے لیے عملے کی فراہمی کی ایک ایجنسی، ڈائیو کے حالیہ سروے کے مطابق، ملک بھر میں تقریباً 90 فیصد ہوٹلوں اور روایتی سرائے کا کہنا ہے کہ وہ کارکنوں کی کمی کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب: ایمیزون کی جانب سے ملازمتوں کے مواقع

    سعودی عرب: ایمیزون کی جانب سے ملازمتوں کے مواقع

    ریاض: دنیا کی بڑی ای کامرس کمپنی ایمیزون نے سعودی خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایمیزون کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی خواتین کے لیے لاجسٹکس اور ڈیلیوری انڈسٹریز میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

    یہ پروگرام گزشتہ برس ریاض، جدہ، ابہا اور دمام میں شروع کیا گیا تھا، رواں سال یہ پروگرام جازان، قصیم، مکہ، مدینہ اور ھفوف میں شروع کیا جا رہا ہے، اس سے خواتین میں لاجسٹک صنعت میں کام کرنے کے لیے خاصی دل چسپی پیدا ہوئی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق ایمیزون کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا آپریشنز کے ڈائریکٹر پرشانت سرن نے کہا کہ یہ پروگرام خواتین کے لیے مزید جامع اور مساوی ماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے، جو سعودی عرب کی قومی تبدیلی کے سفر کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

    ایلون مسک نے ایمیزون کے مالک کو ایک بار پھر شکست دے دی

    انھوں نے کہا ہمیں سعودی عرب میں باصلاحیت خواتین کو مستقبل کے اس شعبے میں مواقع فراہم کرنے اور ملک بھر میں مقامی کاروباری اداروں کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے۔

    ایمیزون کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی خواتین کو ہنر اور ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی، جو مناسب لاجسٹکس اور ڈیلیوری کے کردار میں کامیاب ہونے کے لیے درکار ہے۔

    سعودی خواتین کے روٹس میں یونیورسٹیوں، اسپتالوں، کمپاؤنڈز اور اسکولوں تک ڈیلیوری شامل ہوگی، اور ان کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر شفٹوں کے لیے کام کے اوقات میں اضافی لچک رکھی جائے گی۔