Tag: ملازمین تنخواہوں سے محروم

  • پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، مختلف اداروں کے واجبات ادا نہیں کیے جا سکے، اقلیتی ملازمین نے ایسٹر کے موقع پر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث کام بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق با کمال لوگوں کی لاجواب سروس کی دعویدار پی آئی اے نہ صرف مختلف اداروں کے قرضوں میں ڈوبی ہوئی ہے بلکہ ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جا سکیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے پی آئی اے نے مختلف اداروں کے واجبات ادا نہیں کئے، ڈرائی لیز پر حاصل کئے گئے20طیاروں کے30ملین ڈالر سے زائد کے واجبات اد انہیں کئے گئے، تین ماہ گزرنے کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر طیارہ ساز کمپنیوں نے پی آئی اے سے واجبات طلب کرلئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے نے ایئر بس 320،اے ٹی آر سمیت 20طیارے 8سال کی ڈرائی لیز پر حاصل کئے ہیں، اس کے علاوہ پی آئی اے نے پی ایس او کے 14ارب روپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 50ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں۔

    اس سلسلے میں قرضے کی ادائیگی کیلئے پی آئی اے نے سیلز ایجنٹ سے ایڈوانس رقم طلب کی تھی، سیلز ایجنٹ نے پی آئی اے کو ایڈوانس رقم دینے سے صاف انکار کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ناقص کارکردگی کے باعث ریونیو میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، ادارے کو ہر ماہ اخراجات کیلئے 5ارب روپے سے زائد کی رقم درکار ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی فنڈز درکار ہیں، دوسری جانب پی آئی اے کے اقلیتی ملازمین کو ایسٹر کے موقع پر بھی تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں، ڈیلی ویجز اقلیتی ملازمین کو ایسٹر سمیت 3 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔

    تنخواہ کی عدم ادائیگی پر جینیٹوریل اسٹاف نے کام بند کر دیا، کام بند ہونے کے باعث فلائٹ کچن اور دیگر شعبوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے، کچرے کے باعث فلائٹ کچن میں عملے کو کھانوں کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،کچرا ٹھکانے نہ لگنے سے ایک روز بعد فلائٹ کچن میں تعفن کی صورتحال ہو گی۔

    علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کی وجہ سے دیگر شعبوں میں بھی روز مرہ امور کی دائیگی میں مشکلات درپیش ہیں، پی آئی اے انتظامیہ اقلیتی ملازمین کو جمعے کی شام تک ادائیگی کے وعدے کرتی رہی، وعدہ پورا نہ ہونے پر آج ملازمین نے کام چھوڑ دیا، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا موقف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی، بار بار رابطے کے باوجود وہ دستیاب نہ ہو سکے۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے نے کروڑوں روپے نقصان کا باعث بننے والے ناروے اوسلو کے جی ایس اے کو فارغ کردیا، مئی 2016 میں کئے گئے معاہدے کے آرٹیکل تین، کلاز تین کے تحت نوے دن کا نوٹس جاری کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ مدت پوری ہونے پر جنرل سیلز ایجنٹ ناروے کو فارغ کردیا جائیگا، نوٹس کے تحت پی آئی اے اور ائیر انٹرنیشنل جی ایس اے کے درمیان معاہدہ بیس جون کو ختم ہو جائیگا، مذکورہ نوٹس کی مدت میں ائیر انٹرنیشنل قومی ائر لائن کے تمام بقایاجات ادا کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے مالی بحران میں شدت، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے کے مالی بحران میں شدت، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : قومی ایئر لائن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، ملازمین کو نومبر کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کا مالی بحران ایک بار پھر مزید شدت اختیار کرگیا ہے، شدید مالی بحران کے باعث ملازمین کی  تنخواہیں ایک بار پھر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ ڈیلی ویجر ملازمین بھی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے بلوچستان میں اسٹاف کینٹینز بھی بند کردیئے ہیں، ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ پی آئی اے حکام اسٹاف کینٹینز کو مالی لحاظ سے نقصان کا باعث سمجھ رہے ہیں جس کے تحت بلوچستان میں تمام کینٹینز بند کردی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا گمشدہ طیارہ، کارروائی کے لیے وزیر اعظم کو خط


    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کے لئے باہمی رابطے شروع کردیئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

    کراچی : پی آئی اے کامالی بحران سنگین ہوگیا، کیبن اورکاک پٹ کروز تاحال الاؤنسزسے محروم ہیں، کپتانوں نے ایکسٹرا آورزڈیوٹی سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کا مالی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے کپتانوں اورفضائی میزبانوں کوآٹھ ماہ سے الاونسزنہیں دیئے گئے۔

    اس کے علاوہ کیبن اورکاک پٹ کروز تاحال الاؤنسزسے محروم ہیں، کیبن اورکاک پٹ کروو کا فارن کرنسی الاؤنس واجب الادا ہے۔

    الاؤنسز کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، الاؤنسزکی فوری ادائیگی کامطالبہ کرتے ہوئے کپتانوں نے ایکسٹرا آورزڈیوٹی سے انکار کردیا ہے۔

    مالی بحران کی وجہ سے کچھ کپتانوں کوتنخواہوں کا بھی نصف ادا کیا گیا ہے، جبکہ ایچ آرپیرول ملازمین کو تنخواہیں بھی اب تک ادا نہیں کی گئیں ہیں۔

    اس کے علاوہ ڈیلی ویجرزبھی ماہانہ تنخواہیں سے محروم ہیں، یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی سی اے اے اورفیول کمپنیوں کے اربوں روپے کی نادہندہ ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے سول ایوی ایشن، پی ایس او اور ادویات کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئے۔ پی ایس او لاہور کو پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔

    مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن کا پی آئی اے کونوٹس

     پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر تیرہ اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

    مزید پڑھیں: واجبات کی عدم ادائیگی: پی آئی اے کی فیول بند کرنے کی دھمکی

     ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور نے میڈیکل کمپنیوں کے بھی واجبات ادا نہیں کئے جس پر پی آئی اے ملازمین کو ادویات کی فراہمی بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لاہور کو بھی دو کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔