Tag: ملازمین کی اپ گریڈیشن

  • ملازمین کو بڑا ریلیف دے دیا گیا

    ملازمین کو بڑا ریلیف دے دیا گیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے گریڈ1 سے 15 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی، اپ گریڈیشن 5 ماہ سے التوا کا شکار تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ملازمین کو بڑا ریلیف دے دیا ، الیکشن کمیشن نےگریڈ1 سے 15 کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 261ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی گئی ، گریڈ 1 سے 5 کے ملازمین کو دو گریڈ ترقی دی۔

    وزیراعظم نے فروری میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن ملازمین کی اپ گریڈیشن 5 ماہ سے التوا کا شکار تھی۔

  • ملازمین کی اپ گریڈیشن  کا معاملہ ، چیف الیکشن کمشنر نے اہم ہدایات دے دیں

    ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ ، چیف الیکشن کمشنر نے اہم ہدایات دے دیں

    اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متعلقہ حکام کو فوری ملازمین کی اپ گریڈیشن فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی، آئندہ ہفتےملازمین کےمسائل حل کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کی اپ گریڈیشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نوٹس لے لیا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ حکام کوفوری ملازمین کی اپ گریڈیشن فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتےملازمین کےمسائل حل کر دیے جائیں گے۔

    خیال رہے 4 ماہ سےملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ التوا کا شکار تھا ، وزیراعظم نےسرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی ، گریڈ1 سے 5 کے دو ،گریڈ 6 سے 16 کا ایک گریڈ بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔

    بعد ازاں وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا تھا۔