Tag: ملازمین کی تنخواہوں

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی : ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، ایڈمن آرڈر جاری نہ ہوسکا ، جس سے ملازمین پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ کرسکی، تنخواہوں میں اضافے کا ایڈمن آرڈر جاری نہ ہونے سے ملازمین پریشان ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ایڈمن آرڈر پہلے جاری ہوتا ہے اور تنخواہوں میں اضافہ بعد میں منتقل ہوتا تھا۔

    صدر سی بی اے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ انتظامیہ سےایڈمن آرڈر جاری نہ ہونا حیران کن ہے، آج انتظامیہ سے ایڈمن آرڈر کے حوالے سے بات کریں گے۔

    پی آئی انتظامیہ نے دو ہفتے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی ،ترجمان نے بتایا تھا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دی تھی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

    گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خوشخبری

    کراچی : ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

    گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔

     پی آئی اے  کے حوالے سے تمام خبریں

  • ملازمین کی  تنخواہوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ: سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کا تین ہزار تین سو باون ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جارہا ہے، کابینہ نے تجاویز کی منظوری دے دی۔

    سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 37 ہزار پر مقرر کردی جبکہ ایک سے 17 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اور 18 سے 22 گریڈ تک ملازمین کی تنخواہ 22 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کیا جائے گا۔

    وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا بلاول بھٹو کے دس نکات پر عملدرآمد کے حساب سے بجٹ بنایا گیا ہے، بجٹ میں غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی تجاویز ہیں۔

  • مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی سفارش کی؟

    مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی سفارش کی؟

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

    جس میں پارلیمانی پارٹی کو بجٹ سے متعلق امور پر بریف کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی  20 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔

    تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کچھ دیربعدکابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

    خیال رہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

  • ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خبر آگئی

    ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ، بڑی خبر آگئی

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے سینیٹ نے بجٹ کی منظوری دے دی ، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں 30 اور35 فیصد اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔

    مطالبات تسلیم ہونے پر نان ٹیچنگ سٹاف نے دو ماہ سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، احتجاج کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان آج انجنیئرنگ چوک میں فیڈریشن کے صدر کریں گے۔

    خیال رہے مالی بحران کے باعث یونیورسٹی کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے لئے فنڈز موجود نہیں تھے اور تنخواہیں نہ ملنے کے باعث پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کے لئے کوششیں کررہے ہیں، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کے لئے 31 کروڑ روپے درکار ہیں۔

  • ملازمین  کی تنخواہوں میں بڑا  اضافہ ، اہم خبر آگئی

    ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ ، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا ، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر2023سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم پی ون سے ایم پی تھری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے تحت 2017کےایم پی ون اسکیل کی کم سے کم تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کرکے ایم پی ون اسکیل کی تنخواہ 5لاکھ 32 ہزار روپے کردی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2023 کے ایم پی ون کی تنخواہوں میں47ہزار850روپےکااضافہ کرکے افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72ہزارروپے سے زائد کردی گئی۔

    ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کااضافہ کیا گیا، 2017 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225روپے تک اضافے کے بعد تنخواہ 2لاکھ 90ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کردی گئی۔

    اس کے علاوہ ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کااضافہ کیا، جس کے بعد سال 2017کےایم پی تھری افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81ہزار500روپ اور سال2023 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2لاکھ 63ہزارزائدکردی گئی، تنخواہوں میں اضافےکااطلاق یکم اکتوبر2023سے ہوگا۔

  • بجٹ 2022- 2021 : ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں  کتنا فیصد اضافہ ہوگا؟

    بجٹ 2022- 2021 : ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا فیصد اضافہ ہوگا؟

    کراچی : سندھ کے بجٹ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی سال 22-2021 سندھ بجٹ کی تجاویز سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 تا15 فیصد اضافے کا امکان ہے، گریڈ1تا15کےملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد جبکہ گریڈ 16اوراوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، بجٹ کیلئے پنشن میں بھی اضافے کیلئے سفارشات تیار کرلی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافےکا فیصلہ متوقع ہے۔

    خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ 22-2021ء 11 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، وفاق نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

  • شدید مالی بحران ، برطانوی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    شدید مالی بحران ، برطانوی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ

    مانچسٹر: برطانوی ایئرلائنز نے حکومت سے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا بحران سے نمٹنے کیلئے سبسڈی کو بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری شدیدمالی بحران کاشکار ہے۔

    برطانوی ایئرلائنز نے وزیرخزانہ کوخط لکھا، جس میں ایئرلائنز نے ملازمین کی تنخواہوں پر سبسڈی کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ کورونابحران سےنمٹنےمیں کئی ماہ لگ سکتےہیں، حکومت بحران سےنمٹنےکیلئےسبسڈی کوبڑھانےکی یقین دہانی کرائے ، برطانوی حکومت نےجون تک تمام کاروباروں کو سبسڈی،مالی امدادمہیاکی ہے۔

    خیال رہے برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدیدمالی بحران سےدوچار ہے، کوروناکےباعث2برطانوی ایئرلائنزدیوالیہ ہوچکی،کئی تباہی کےدہانےپرہیں

    برٹش ایئرویزنے36ہزارملازمین کوعارضی طورپرمعطل کرچکی ہے  کمپنی کی جانب سے عارضی طور پر معطل کیے گئے گراؤنڈ اور فضائی عملے کو حکومت کی جانب سے 80 فیصد تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ ورجن اٹلانٹک نےحکومت سے500ملین پاؤنڈز کا بیل آؤٹ پیکج مانگا ہوا ہے۔

    یاد رہے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے معاشی دباؤ کے باوجود برطانوی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن انتہائی حساس موڑ پر ہے، نرمی کرنا ممکن نہیں۔

    واضح رہے برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس کے باعث اموات 18ہزار سے اوپر تک جا پہنچی ہے۔

    واضح رہے دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے زائد ہوگئیں، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی، صرف امریکا میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں، جن میں سے پندرہ ہزار کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں ہلاکتیں 55 ہزار سے بڑھ گئیں۔