Tag: ملازمین

  • اہم تبدیلیاں !  سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اہم تبدیلیاں ! سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

    پشاور : سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی ، بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے سن کوٹہ پر بھرتیاں ختم کر دیں اور اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں ملازمین کی بھرتی، ترقی اور تبادلوں کے قواعد میں تبدیلی کئی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہنا تھا کہ رول10 کی ذیلی شق4مکمل جبکہ 2شق جزوی طور ختم کردی، یہ شقیں ملازمین کے بچوں کی بھرتی سے متعلق تھیں۔

    انتقال کرجانے والے یا معذورہوجانےوالےملازمین کی جگہ ان کےبچے بھرتی نہیں ہوسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : کنِ سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جائے گا؟ فہرست تیار

    اس سے قبل دوران ملازمت انتقال یاکام کے قابل نہ رہنےوالےملازمین کےبچوں کوملازمت دی جاتی تھی ، متعلقہ شقوں کوختم کرنےسےسن کوٹہ ملازمت نہیں دی جا سکے گی۔

    یاد رہے خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے، جس کے مطابق نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔

    بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں، نگراں دورمیں سب سےزیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔

    محکمہ اعلیٰ تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔

    خیال رہے کےپی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ملازمین 2025 بل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائےگا۔

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج، ایک ہزار سے زائد مسافر رُل گئے

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج، ایک ہزار سے زائد مسافر رُل گئے

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ملازمین کی احتجاج کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر اسٹیشن پر ہی رُل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو احتجاجا گھنٹوں روک دیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے سامنے ٹریک پر دھرنا دیدیا جس سے کوئٹہ سے صبح 8 بجے چمن کیلئے روانہ ہونے والی چمن پسنجر ٹرین، صبح 9 بجے راوالپنڈی پشاور کیلئے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس اور صبح دس بجے کراچی جانے والی بولان میل دو سے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    ذرائع کا کہان ہے کہ ان ٹرینوں کی تاخیر کے باعث سفر کرنے والے ایک ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جعفر ایکسپریس سے سفر کرنے والے ایک مسافر ذیشان احمد نے بتایا کہ تین دن سے سفر مشکل ہوئی ہے۔ پنجاب کیلئے بس سروس بند ہے ٹرین کا انتخاب کیا تو آج یہ حال ہے۔

    واضح رہے کہ ریلوے یونینز کی جانب سے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ملازمین کے گھروں کی چاردیواروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا گیا۔

    احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ڈبل روڈ کی توسیع کے منصوبے کے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب جانب سے بلاجواز کارروائی کی گئی گھروں کی چار دیواریوں کو گرایا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا معاملہ عدالت میں ہے، چار دیواریاں مسمار کرنا ماورائے عدالت اقدام ہے، ڈی ایس ریلوے نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے مسئلہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن پر جاری احتجاج دو روز کیلئے موخر کردیا جس کے بعد اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی روانگی کا عمل شروع ہوگیا۔

  • قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے ملازمین کی شامت آگئی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حاضری نہ لگانے والے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 90 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، ملازمین کو حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم میں رجسٹریشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملازمین کو تین ہفتے کے اندر رجسٹریشن کرانے اور وقت کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شوکاز وقت کی پابندی کرنے والے ملازمین کی شکایت پر کیا گیا جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسپیکر کو رپورٹ ملی تھی کہ گھوسٹ ملازمین تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن دفتر نہیں آ رہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسے افسران اور ملازمین کا سراغ لگانے کے لیے اسپیکر نے بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • اتوار کی تعطیل: ملازمین کے لئے بڑا اعلان ہوگیا

    اتوار کی تعطیل: ملازمین کے لئے بڑا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : وزیرمواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ملک بھر میں اتوار کی تعطیل کے حوالے ملازمین کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پوسٹل سروسزکے ملازمین کوشاباشی دی۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک بھر میں اتوار کے روز بھی ڈاک خانوں کی شہریوں کیلئےخدمات لائق تحسین ہیں، پوسٹل سروسز کے پلیٹ فارم سے عوام کیلئے سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔

    وزیر مواصلات نے اعلان کیا کہ اتوار کی تعطیل نہ کرنیوالےپاکستان پوسٹ کے ملازمین کو متبادل چھٹی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈاک خانے کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، حکومت مختلف شعبوں میں عوام کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے۔

  • پی آئی اے ملازمین کے لیے بڑی خبر

    پی آئی اے ملازمین کے لیے بڑی خبر

    کراچی: وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں 6 ماہ کیلئے لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن میں لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ایرلائن آپریشن کو بلا تعطل جاری رکھنے اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے، پی آئی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی سروسز ایکٹ کا نفاذ ملازمین کے تمام طبقات پر ہوگا۔ قانون کے تحت کسی ملازم کا ڈیوٹی سے انکار اور غیر ضروری چھٹی جرم ہو گا۔

    دیگر ملازمین کو ڈیوٹی سے روکنا بھی جرم ہوگا۔ اس کے علاوہ لازمی سروسز ایکٹ کے خلاف سرگرمی بھی جرم شمار ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق دیے گے حکم پر اگر ملازمین کی جانب سے عمل کرنے سے انکار کیا جاتا ہے تو یہ بھی جرم ہوگا۔

    پی آئی اے میں نافذ لازمی سروسز ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

  • ملازمین کیلئے بڑی خبر

    ملازمین کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین پر  ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی کا اطلاق کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں چھ ماہ کیلئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لازمی سروس ایکٹ کا اطلاق فوری کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کا مقصد یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہریوں کو اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے، لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اور احتجاج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن یونیز کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگادی گئی، لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ابتدائی طور پر اس ایکٹ کا نفاذ 6 ماہ کیلئے ہوگا جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔

  • پی ڈی ایم کے دور میں ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

    پی ڈی ایم کے دور میں ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : پی ڈی ایم کے دور میں 40 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سابق وزیر نے اپنے دور کے آخری ایام میں درجنوں افراد کو آفر لیٹرز دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سنیٹر شفیق ترین کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ڈی ایم کے دور میں پی ایس کیو سی اے کی پوسٹوں کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

    اجلاس میں آغا حسن بلوچ کے دور میں 40 ملازمین کو خلاف ضابطہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ، سابق وزیر نے اپنے دور کے آخری ایام میں درجنوں افراد کو آفر لیٹرز دیئے۔

    وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ بلوچستان کی 52 اسامیوں پر واک ان انٹرویوز کیے گئے، میں نے اپنے کیرئیر میں بھرتیوں کا ایسا عمل نہیں دیکھا،جن مقامات پر بھرتیاں کی گئیں وہاں کی پوسٹیں تھیں نہیں۔

    سیکرٹری سائنس نے کہا کہ دیگر علاقوں سے پوسٹیں بلوچستان شفٹ کرکے وہاں کیلئے انٹرویوز کیے گئے،ایک ماہ میں بھرتیوں کی انکوائری مکمل کی جائے گی، بھرتی کیے گئے ملازمین کو اس وقت برخاست کرنا درست ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس کیو سی اے میں نئی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا ہے، جن بھرتیوں پر آفر لیٹر نہیں کیے گئے ان کا عمل ختم کیا گیا ہے۔

    سینیٹر افنان نے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث شخص کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لینا چاہیے جبکہ سینیٹر ہمایوں مہمن کا کہنا تھا کہ ملک میں میرٹ کی پامالی ہورہی ہے، ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

  • ’بی ٹی گروپ‘ کا ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ’بی ٹی گروپ‘ کا ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    برطانیہ کی ٹیلی کام کمپنی ’بی ٹی گروپ‘ نے بھی ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    برطانیہ کی مشہور اور سب سے بڑا برانڈ بینڈ و موبائل پرووائیڈر بی ٹی گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ معاشی بحران کے پیش نظر 2030 تک کانٹریکٹرس سمیت اپنے مجموعی ملازمین کی تعداد میں 55 ہزار تک کی کمی کرے گا۔

    کمپنی کے مالک فلپ جانسن کے مطابق نیشنل فائبر نیٹ ورک کو بنانے کے لیے ٹرانسفارمیشن پر کام کیا جا رہا ہے اور اسی کے تحت ملازمین کو نکالنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

    فلپ جانسن کا کہنا ہے کہ فائبر رول  آؤٹ کو پورا کرنے کے بعد اس کے کام کرنے کے طریقے کو ڈیجیٹائز کرنے اور اس کے اسٹرکچر کو آسان بنانے کے بعد بی ٹی کم ورک فورس اور کم خرچ پر بھروسہ کرے گا۔

     انھوں نے کہا کہ نیا بی ٹی گروپ کا آنے والے دنوں میں ایک برائٹ فیوچر کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا بزنس ہوگا۔

     فلپ کے مطابق بی ٹی ملازمین کی مجموعی تعداد 2030 کے مالی سال تک 1 لاکھ 30 ہزار سے کم ہوکر 75 ہزار سے  90 ہزار کے درمیان ہو جائے گی،  اس وقت تک بی ٹی گروپ کے فل فائبر نیٹ ورک کی تعمیر کا کام بھی پورا ہو جائے گا۔

  • کویت میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم فیصلہ

    کویت میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم فیصلہ

    کویت سٹی: کویت میں بلدیاتی محکموں میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی افراد کو فارغ کرنے اور ان کی جگہ مقامی افراد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق کویتی وزیر مملکت برائے بلدیاتی امور و وزیر مملکت برائے مواصلات فہد الشعلہ کا کہنا ہے کہبلدیہ کے تمام اداروں اور شعبوں کی کویتائزیشن کے مشن پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

    مقررہ نظام الاوقات کے مطابق بلدیہ کے تمام شعبوں سے غیر ملکیوں کو فارغ کیا جائے گا اور ان کی جگہ کویتی شہریوں کو روزگار دیا جائے گا۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا ہے کہ ہر وہ کام جسے مقامی شہری کر سکتے ہوں اس کی جگہ کام کرنے والے غیر ملکی کو فارغ کردیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کارکن بلدیاتی کونسلوں کی شاخوں میں کثیر تعداد میں ہیں جبکہ حالیہ ایام کے دوران بلدیاتی کونسلوں کے اداروں اور شعبوں میں ان کی تعداد کم کردی گئی ہے۔

    الشعلہ نے کہا کہ انہوں نے کویتی انجینیئرز کی فہرست طلب کی ہے تاکہ انہیں پرائیوٹ سیکٹر کے تعاون سے سرکاری منصوبوں کی تکمیل میں کام پر لگایا جاسکے اور زیادہ مؤثر انداز میں ان سے خدمت لی جا سکے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ بلدیاتی کونسلوں کے بعض اداروں میں انسپکٹرز کی قلت ہے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا، خصوصاً صفائی کے شعبے میں انسپکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

  • ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 100 سے زائد ملازمین نوکریوں سے برطرف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ادارے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، برطرف ملازمین میں سب انجینیئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، ایم ڈی اے نے محکمہ انجینیئرنگ، پبلک ہاؤسنگ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ انکروچمنٹ سیل کے ملازمین کو نکالا۔

    برطرف ملازمین میں سب انجینیئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بھی شکایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سامنے بھی احتجاج کروں گا، اس مہنگائی کے دور میں بے روزگار کرنا بڑا ظلم ہے۔