Tag: ملازم جاں بحق

  • کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی:نارتھ ناظم آباد کےسپراسٹورمیں فیومیگیشن سے ملازم جاں بحق

    کراچی : سپراسٹورمیں فیومیگیشن کے بعد گیس بھرنے سے ایک ملازم جاں بحق جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے منیجر سمیت چارافراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں فیومیگیشن سے ایک ملازم سید یحیحی جان سے گیا جبکہ درجن سے زائدافراد کی حالت غیر ہوگئی۔

    اسٹورکے فلور مینجر نے بتایا فیومیگیشن سے متعددافرادکی حالت خراب ہوئی جبکہ یحیحی کومتلی آئی تو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    گھرکے واحد کفیل کی موت پراہلخانہ پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے، یحیحی کے کزن نے واقعہ کو اسٹور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    اسٹورانتظامیہ نےساراملبہ فیومیگیشن کمپنی پرڈال دیا جبکہ حیدری پولیس نے اسٹورمینیجرسمیت چارافراد کوحراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغرعلی جونیجو کے دفترمیں جھگڑا، ملازم جاں بحق

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغرعلی جونیجو کے دفترمیں جھگڑا، ملازم جاں بحق

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغر علی جونیجو کے دفتر میں ایک ملازم نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ۔

    پولیس کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کی اولڈ کے ڈی اے بلڈنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اصغر علی جونیجو کے دفتر میں دو ملازمین کا آپسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس پر شوکت نامی ملازم نے ریاست علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچی اور ملزم شوکت کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے اسلحہ سندھ سیکریٹریٹ کے اندر کیسے منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔