Tag: ملازم حارث

  • فیصل آباد : ملازم حارث کی پُر اسرار موت معمہ بن گئی

    فیصل آباد : ملازم حارث کی پُر اسرار موت معمہ بن گئی

    فیصل آباد: سابق چیئرمین سوتر منڈی کے ملازم کی پُر اسرار موت معمہ بن گئی ، مقدمے میں حارث کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سابق چیئرمین سوتر منڈی کے ملازم حارث کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، حارث کے بھائی ہارون کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا،

    تھانہ کوتوالی میں درج مقدمےمیں باپ اور 2 بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جس میں سابق چیئرمین یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن منور شیخ ، بیٹامعظم اور طیب شامل ہیں،

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حارث 25سال سے ملزمان کے پاس ملازمت کر رہا تھا ، حارث نے کاروبار میں لگائے 70 لاکھ روپے اور 5ماہ کی تنخواہ مانگی تو ملزم منور شیخ نے حارث کی رقم دینے سے انکار کر دیا.

    مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم نےدھمکی دی تمہارا حل نکال لیا ،پیسےمانگنےکےقابل نہیں رہوگے، رات کو ملزم معظم نے فون کیا حارث کوئی غلط اقدام نہ کر لے ،متن

    ایف آئی آر کے مطابق 7مئی کو ہوٹل سے حارث کی لاش ملی ، جسم پرنشانات تھے، ملزمان نے قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی.

  • فیصل آباد : خودکشی کرنے والے ملازم کے چچا نے سارا ماجرا بیان کردیا

    فیصل آباد : خودکشی کرنے والے ملازم کے چچا نے سارا ماجرا بیان کردیا

    فیصل آباد : خودکشی کرنے والے تاجرکے ملازم حارث کے چچا نے سارا ماجرا بیان کردیا اور حارث کی خودکشی کو بڑا دردناک واقعہ قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں لین دین کےمسئلے پرسوترمنڈی کے تاجرکے ملازم حارث کی خودکشی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    متوفی شخص کے چچا شیخ خالد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حارث کی خودکشی بڑادردناک واقعہ ہے، گھراجڑگیا، حارث خاندان کاواحدکفیل تھا،والدہ کی دوا لینے کیلئے پیسے نہ تھے۔

    چچا کا کہنا تھا کہ حارث کا مالک معظم علی4ماہ سےتنخواہ نہیں دےرہاتھا، اس نے معظم کےپاس رشتےداروں کی سرمایہ کاری کرائی تھی اور معظم علی کاروبارمیں لگائی گئی رقم بھی واپس نہیں کررہا تھا۔

    شیخ خالد نے کہا کہ حارث کی والدہ نےچندروزقبل تاجرمعظم کوگھربلاکررقم کاتقاضاکیاتھا، والدہ نےبتایاکہ رقم واپس نہ کرنےسےبیٹیاں گھرآکر بیٹھ گئی ہیں، لیکن معظم نےکوئی بات نہ سنی اورنہ ہی چھوٹےبچوں کاخیال کیا۔

    متوفی کے چچا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازاس طرح لوگوں کی جان لینےوالوں کوعبرتناک سزادیں، حارث کی موت کاسبب بننے والے تاجروں معظم اور طیب کو گرفتار کیا جائے۔

    دوسری جانب غلام محمدآبادکےبڑےقبرستان میں حارث کی نمازجنازہ کےبعدتدفیق کردی گئی ہیں ، حارث کے پسماندگان میں بیوہ،17سالہ بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز فیصل آباد کے علاقے راجے والا کے رہائشی حارث نےزہریلی شہ کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا تھا،3بچوں کےباپ47 سالہ حارث کی لاش چنیوٹ بازار کے ہوٹل سے ملی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ حارث اقبال دھاگےکےتاجروں علی اورطیب کےپاس ملازم تھا، اس نے اپنی ضمانت پر مالکان کوکروڑوں روپےکادھاگہ لے کر دیاتھا لیکن علی اورطیب دھاگہ دینےوالی پارٹیوں کوادائیگی نہیں کر رہے تھے۔

    حارث پیر کے روز گھر سے سوترمنڈی گیا پھر واپس نہیں پہنچا اور منگل کوپولیس نے ہوٹل کے کمرے سے لاش ملنے کی اطلاع دی۔