Tag: ملازم

  • کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    کار چوری کی سفاکانہ واردات، عورت نے ملازم کو کچل ڈالا

    پورٹ لینڈ: امریکا میں ایک ٹو یارڈ سے ایک خاتون نے پک اپ گاڑی چرائی اور  فرار ہوتے ہوئے گیٹ پر کھڑے ملازم کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی شہر پورٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں 2 افراد نے ایک ٹو یارڈ (گاڑیاں ٹو کر کے لائی جانے والی جگہ) میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد جن میں سے ایک 60 سے 70 سالہ مرد اور ایک 20 سے 30 سال کی خاتون ہیں، دروازے کا قفل توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    جب انہیں اس میں ناکامی ہوئی تو خاتون دروازے کے نیچے سے رینگ کر یارڈ کے اندر چلی جاتی ہیں۔

    اس کے بعد وہ ایک پک اپ میں بیٹھ کر اسے اسٹارٹ کرتی ہے، اسی دوران یارڈ کا ایک ملازم وہاں پہنچتا ہے تو خاتون دروازے کو زوردار ٹکر مارتی ہے جس کی زد میں آکر ملازم بھی دور جا گرتا ہے۔

    گرنے کے باجود ملازم اٹھتا ہے اور کھڑکی پر مکے برساتا ہے تاہم اس دوران خاتون اپنی ڈرائیونگ جاری رکھتی ہیں اور دروازہ توڑ کر باہر نکل جاتی ہیں۔

    بعد ازاں زخمی ملازم کو اسپتال لے جایا گیا، دیگر چوٹوں کے علاوہ اسے گردن میں فریکچر بھی تشخیص ہوا۔

    پولیس سے بات کرتے ہوئے اس نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسے خوشی اس بات کی ہے کہ وہ اس حادثے میں زندہ بچ گیا، خاتون کے ارادے خطرناک تھے اور وہ جاتے ہوئے اسے جان سے مار کر بھی جاسکتی تھی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ ان دونوں افراد کو جانتے ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں۔

  • دبئی، پاکستانی ملازم نے چھٹیاں نہ دینے پر بھارتی سپروائزر کو قتل کردیا

    دبئی، پاکستانی ملازم نے چھٹیاں نہ دینے پر بھارتی سپروائزر کو قتل کردیا

    دبئی : پرائیوٹ کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی ٹیکنیشن کو چھٹیاں نہ دینے پر اپنے بھارتی سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جبل علی اندسٹریل ایریا میں 25 سالہ پاکستانی نے وطن واپس جانے کے لیے اپنے سپروائزر کو درخواست دے رکھی تھی جسے نا منظور کردیا گیا تھا جس پر طیش میں آکر نوجوان نے اپنے سپروائزر کو قتل کردیا۔

    ملزم کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے سپروائزر سے تلخ کلامی کے بعد اسے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا جب کہ اس دوارن ایک اور ملازم بھی زخمی ہوا جو سپروائزر کو حملے سے بچا رہا تھا۔

    عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم نے بھی قتل کا اعتراف کر لیا ہے اور غصے کی رو میں بہہ کر کیے گئے قتل پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔

    عدالت نے ملزم کو 14 جنوری تک پولیس کے ریمارنڈ پر بھیج دیا گیا ہے جو مزید شواہد اکھٹا کرکے عدالت میں پیش کرے گی اور گواہوں کے بیانات قلم بند ہونے کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنادے گی۔

  • کراچی: کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، مالک گرفتار

    کراچی: کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، مالک گرفتار

    کراچی: راولپنڈی میں سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی کسمن ملازمہ طیبہ کے بعد ملازم پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ کراچی میں کمسن گھریلو ملازم پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے درخشاں میں کسمن ملازم کو زخمی حالت میں بازیاب کرلیا گیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

    متاثرہ بچے علی اصغر کا کہنا ہے کہ مالکن اسے روز تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔ چند روز قبل اسے چھری کھینچ کر ماری جس کی ضرب ہاتھ پر لگی جبکہ برش مارنے سے اس کا سر پھٹ گیا۔

    مزید پڑھیں: دو کمسن ملازماؤں پر بہیمانہ تشدد

    ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر کلیم کے مطابق بچے کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں جو ایک ہفتہ پرانے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مالک رضوان شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش کے لیے مالک کی اہلیہ کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

  • دفتر میں سالگرہ منانے کا نقصان

    دفتر میں سالگرہ منانے کا نقصان

    اگر آپ اپنے دفتر میں اپنی یا اپنے ساتھیوں کی سالگراہیں منانے اور ان میں شریک ہونے کے عادی ہیں تو جان جائیں کہ آپ اپنی صحت کو سخت نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    ماہرین طب نے خبردار کیا ہے کہ دفاتر میں ’کیک کلچر‘ موٹاپے اور دانتوں کی مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ دفاتر میں اکثر ساتھیوں کی سالگراہیں، منگنی، شادی یا کسی کامیابی کی خوشی منانے کے لیے کیک کاٹا جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

    cake-3

    ماہرین کے مطابق ایک دن کیک کاٹنا اور کھانا وزن کم کرنے پر کام کرنے والے افراد کی کوششوں کو ضائع کردیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی جگہ پھلوں یا پنیر کا استعمال کیا جائے۔

    لندن کے رائل کالج آف سرجنز کے ایک پروفیسر کے مطابق دفاتر لوگوں میں شوگر، وزن میں اضافے اور دانتوں کی خراب صحت کی سب سے بڑی وجہ بن گئے ہیں۔

    cake-2

    پروفیسر کے مطابق کیک پر مکمل پابندی لگانا درست نہیں البتہ کم مقدار میں اور لنچ کے ساتھ کیک کھایا جائے۔

    واضح رہے برطانیہ میں ہر سال 65 ہزار افراد دانتوں کے مختلف امراض کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔

  • پنشن کی عدم ادائیگی،کےایم سی ملازم نےخودکشی کرلی

    پنشن کی عدم ادائیگی،کےایم سی ملازم نےخودکشی کرلی

    کراچی: شہرقائد میں میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرد ملازم نےسوک سینٹر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں کراچی میونسپل کارپوریشن کاریٹائرڈ ملازم کئی ماہ سے پینشن کےلیے کے ایم سی کے چکر لگا رہا تھااور آج دلبرداشتہ ہو کر چوتھی منزل سے کودگیا۔

    کےایم سی کے عمر رسیدہ ملازم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔

    سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اقبال ولد قاسم علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریٹائرد ملازم گزشتہ دو ماہ سے سوک سینٹر میں فنانس دپارٹمنٹ کے چکر لگارہاتھا لیکن افسران کی جانب سے اس کی کوئی داد رسی نہیں کی جارہی تھی۔

    خودکشی کرنے والا اقبال قاسم علی 1999 میں کے ایم سی سے ریٹائر ہواتھا اور لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی تھا۔پولیس نے اقبال کی لاش قبضے میں لے لی ہےاور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • گوگل کے ملازم دفتر میں کیا کھاتے ہیں؟

    گوگل کے ملازم دفتر میں کیا کھاتے ہیں؟

    دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل سب سے زیادہ کمانے والی کمپنی بن چکا ہے۔ گوگل جہاں اپنے مالکان کے لیے بے حد نفع بخش ہے وہیں یہ اپنے ملازمین کو بھی بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے۔

    گوگل اپنے دفاتر میں کام کرنے والے 57 ہزار 1 سو ملازمین کو دیگر کئی سہولیات کے ساتھ مفت اور لذیذ اشیائے طعام بھی فراہم کرتا ہے۔ یہ کھانے کوئی عام کھانے نہیں بلکہ ان کی تراکیب دنیا کے ماہر شیفس کی تراکیب ہیں۔

    گوگل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان کھانوں پر ہر سال 80 ملین ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔ گوگل کے کچن میں 675 ملازمین موجود ہیں جو روزانہ ایک لاکھ سے زائد کھانے ملازمین کو فراہم کرتے ہیں۔

    دنیا بھر میں موجود گوگل کے دفاتر میں 185 شاندار کیفے ٹیریا موجود ہیں جبکہ صرف کیلیفورنیا میں واقع گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں 30 کیفے موجود ہیں۔

    ہم نے گوگل کے ملازمین کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی کچھ ایسی ہی تصاویر جمع کی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ روز اپنے آفس میں کن کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    لندن میں رہائش پذیر گوگل کے ایک ملازم کے مطابق تمام ملازمین کے لیے روز آفس پہنچ کر اپنا ناشتہ خود بنانے کی سہولت موجود ہے۔

    7

    سان فرانسسکو کے ایک ماہر شیف نے گوگل ملازمین کے لیے یہ کپ کیکس بنائے۔

    6

    گوشت سے پرہیز کرنے والے سبزی خور افراد بھی ان ذائقوں سے محروم نہیں۔

    1

    لاس اینجلس میں سلاد کے شوقین ایک ملازم کا کھانا۔

    5

    لندن میں گوگل کے ایک دفتر میں چکن تندوری اور جھینگوں کے سوشی رولز بنائے گئے۔

    2

    آئس کریم کے شوقین افراد دفتر میں بھی اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔

    3

    لاس اینجلس میں گوگل کے دفتر میں کھانے کی میز۔

    8

    زیورخ کے ایک گوگل آفس میں ایک ملازم کو کھانے کے لیے یہ ٹرے موصول ہوئی۔

    4

    لاس اینجلس میں ایک ملازم کا تیار کردہ ناشتہ۔

    9