Tag: ملاقاتیں

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، اس موقع پر وہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس 15 فروری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ سیکریٹری جنرل 14 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    دورہ پاکستان کے موقع پر سیکریٹری جنرل، صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل پاکستان میں اقوام متحدہ مشن کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے، خطے کی صورتحال کے تناظر میں سیکریٹری جنرل کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر سخت تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگ قید میں اور بینادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت با مقصد مذاکرات کریں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کامؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

  • ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    ترک صدر قومی کھلاڑیوں کے گُن گانے لگے

    انقرہ: آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

    آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔

    اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی چین کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان کی چین کی بڑی کاروباری کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے اورینٹ ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین آف بورڈ، لانگ مارچ ٹائرکمپنی کے سی ای او اور چائنامیٹالرجیکل گروپ کے چیئرمین سے ملاقاتیں کیں ، اورینٹ ہولڈنگز گروپ چین کا بڑا انویسٹمنٹ گروپ ہے جبکہ لانگ مارچ کا شمار بہترین ٹائرمینوفیکچرنگ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چائنامیٹالرجیکل گروپ کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹیل انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شیخ رشید بھی موجود تھے جبکہ مشیرتجارت، مشیر توانائی، چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی موجود تھے، میٹالرجیکل گروپ چین کا سب سے بڑا تعمیراتی گروپ ہے، گروپ لوہے اور اسٹیل انڈسٹری میں کام کرنے والا چین کا پہلا گروپ بھی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ اورینٹ ہولڈنگز گروپ کے چیئرمین آف بورڈ سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کاروباری اور سرمایہ کاری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اورینٹ ہولڈنگز گروپ چین کا بڑا انویسٹمنٹ گروپ ہے، گروپ انفراسٹرکچر، تعمیرات، رئیل اسٹیٹ اور کیمیکل فائیبر کے شعبوں میں بزنس کر رہا ہے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے لانگ مارچ ٹائرکمپنی کےسی ای او کی ملاقات ہوئی ، لانگ مارچ کا شمار بہترین ٹائرمینوفیکچرنگ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چئیرمین ژی ژیانگ سے بھی ملاقات کی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت، مشیر توانائی اور چیئر مین بورڈ آف انویسٹمنٹ بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

    مزید پڑھیں :  وزیراعظم عمران خان سے چائنہ گیژوبہ گروپ کے چیئرمین کی ملاقات

    چائنہ گیژوبہ گروپ چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ کا اہم ممبر ہے، گروپ 100 سے زائد ممالک کے ساتھ توانائی معاہدوں پر کام کر رہا ہے۔

    گیژوبہ گروپ نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی دریافت کے لئے کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچے تو ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم عمران خان آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور چین کی کونسل فارپروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سے خطاب بھی کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اورچینی قیادت کی ملاقات میں بھی جنرل قمرجاوید باجوہ ساتھ ہوں گے۔

  • نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ممبران ملاقات کرسکیں گے

    نوازشریف سے آج جیل میں صرف فیملی ممبران ملاقات کرسکیں گے

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں آج صرف خاندان کے لوگ ملاقات کرسکیں گے، جبکہ کسی لیگی رہنما کو نواز شریف سے ملاقات کا موقع نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے طبیعت خرابی کے باعث جیل ڈاکٹروں نے نوازشریف کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر طبیعت ناساز ہوسکتی ہے۔

    ذرایع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل حکام نے لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں منسوخ کر دیں، کوئی لیگی کارکن یا رہنما آج نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکے گا۔

    جیل حکام نے ملاقاتیوں کی بھجوائی گئی سمری بھی مسترد کردی، شاہدخاقان عباسی بھی نوازشریف سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

    دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی ،آصف علی زرداری دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حراست میں ہیں۔

    خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائک نے بچوں سے ملاقات کے لئے احتساب میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کی بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دیں۔

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کے بچوں کو ملاقات کی اجازت دے دی

    یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

  • جہانگیر ترین کی چوبیس گھنٹے میں 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں

    جہانگیر ترین کی چوبیس گھنٹے میں 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سےملاقاتیں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں اورملاقاتوں میں تیزی آگئی ، جہانگیر ترین نے چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

    جہانگیر ترین سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور کراچی سےتحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جبکہ کرم ایجنسی سے ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی بھی ان سے ملے۔

    پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی ابراہیم خان، عبد الغفار وٹو، فیض کموکا، راجہ ریاض ،رضانصراللہ گھمن اور جاوید وڑائچ سے بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کی جبکہ جی ڈی اے کےغوث بخش مہر اور آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی سے ملے۔

    ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور حکومتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : نیاپاکستان نئےاور پرانےلوگ مل کربنائیں گے، جہانگیرترین

    یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مختلف صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کیں تھیں ، صوبائی وزراء میں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر کمیونی کیشن سردار آصف نکئی، وزیر بیت المال اجمل چیمہ، وزیر حکمت عملی و پیشہ ورانہ امور حسین جہانیاں گردیزی شامل تھے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے لائیں گے۔

    خیال رہے جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں کی ملاقات

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

    وزیر اعظم سے آج بھی کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان، جاوید زمان خان، عمرفاروق، میاں یوسف صلاح الدین ودیگر شریک ہوئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات پر زور دے کرامید بڑھا دی ہے،نوجوت سنگھ سدھو

    خیال رہے کہ کرکٹ کی دنیا کے نامور شخصیات کی جانب سے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی گئی تھی، مبارکباد پیش کرنے والوں میں رمیز راجا، وسیم اکرم، انضمام الحق سمیت بھارتی کرکٹرز بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی کامیابی پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔

    ملک میں ترقی کے لیے سب کوعمران خان کو سپورٹ کرنا چاہیے، شاہد آفریدی

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان سے عوام کوبہت توقعات ہیں، توقع ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے، تمام مخالف پارٹیوں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان شیڈول تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترتیب دیا جانے والا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ آئندہ ہفتے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزعسکری وسول قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر تفصیلات فراہم کریں گی۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش بھی جائیں گی اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ساؤتھ ایشیاء کی پالیسی پر تمام ممالک کو اعتماد میں لیں گی۔ ایلس ویلز یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحرہند کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی اور خطے میں امن اور خوشحالی کے معاملات پراظہار خیال کریں گی۔

    خیال رہے امریکی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ پہنچی تھیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد امریکی کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قطر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

    قطر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد: قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی پاکستان پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق قطری وزیر خارجہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ محمد بن عبد الرحمٰن الثانی سے ملاقاتوں میں قطر سعودی عرب تنازعے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ملاقات کے دوران قطری شہزادے کے خط سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نے قطر پر القاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع

    گزشتہ ماہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ پاکستان قطر سعودی تنازعے میں غیر جانبداری کی پالیسی پر کاربند ہے اور دونوں ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ رواں ماہ قطری شہزادے نے پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار کردیا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف کو بھیجے گئے خط کی تصدیق کے لیے پاناما جے آئی ٹی کو دوحہ آنے کی دعوت دی تھی۔

    پاناما جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 19 مئی کو خط لکھ کر 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔


  • وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کےلیےروانہ

    وزیراعظم نواز شریف دورہ چین کےلیےروانہ

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد نوازشریف وفد کےہمراہ پی آئی کے خصوصی طیارے سے چین روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج دورہ چین کےلیے روانہ ہوگئے۔چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزراء اسحاق ڈار،سعدرفیق ،خرم دستگیر،احسن اقبال،وزیرمملکت انوشہ رحمان اورمشیرخارجہ سرتاج عزیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کو چینی صدرشی چن پنگ نےدورےکی دعوت دی ہے۔وزیراعظم چینی صدراوروزیراعظم سےدوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کانفرنس کےدواجلاسوں سےخطاب کریں گے اوردورےمیں اقتصادی راہداری سےمتعلق کئی معاہدوں پردستخط ہوں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف ہینگ زو اورہانگ کانگ بھی جائیں گے۔وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈفورم کےموقع پرعالمی رہنماؤں سےملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت اوربزنس لیڈرزسےملاقات کریں گے۔سرمایہ کاری کانفرنس میں 29ممالک کےنمائندےشریک ہوں گے۔


    وزیراعظم کا دورہ چین : پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص


    خیال رہےکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ چین کےلیے پی آئی اے کے دو بوئنگ طیارے مختص کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم کی پرواز پر تعینات چار پائلٹس میں سے دو انتظامی عہدوں پر موجود پائلٹس کیپٹن عزیر خان، کیپٹن نوید عزیز بھی شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اردن کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اردن کا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد: اردن کی سینیٹ کےصدر عاکف الفیاض کی قیادت میں پارلیمانی وفد چار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اردن کا پارلیمانی وفد سینیٹ کےصدر عاکف الفیاض کی قیادت میں چار روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گیاہے۔

    اردن کا پارلیمانی وفد وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،چیئرمین سینیٹ سمیت دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔

    فیصل عاکف الفیاض کی قیادت میں اردن کا وفد پاکستان کی سینیٹ کےساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے ایوان پارلیمانی امور کےشعبے میں ایک دوسرےکے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔


    مالدیپ کے وزیر خارجہ آج اسلام آبادپہنچ رہے ہیں


    یاد رہےکہ گزشتہ روز مالدیپ کےوزیرخارجہ ڈاکٹر محمد عاصم چار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچے تھے۔اس دورے کے دوران وہ وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گے۔

    وزیرخارجہ ڈاکٹرمحمد عاصم چار روزہ دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

    واضح رہےکہ اردن کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ رضاربانی کی دعوت پر پاکستان کےچار روزہ دورے پراسلام آباد پہنچا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں