Tag: ملاقات متوقع

  • ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے، دورہ پاکستان کے دوران جواد ظریف، شاہ محمود قریشی سے باضابطہ طور پر مذاکرات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست ملک ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے ہیں جن کا ایئرپورٹ پر پاکستانی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی، جبکہ جواد ظریف پاکستانی ہم منصب سے باضابطہ طور پر مذاکرات بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دورہ پاکستان کے دوران ملک کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ جواد ظریف کی پاکستان کے عسکری رہنماؤں سے ملاقات کی توقع کی جارہی ہے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی نئی حکومت کے بعد کسی ملک کے وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ملاقات متوقع، بھارتی میڈیا

    وزیرِاعظم نوازشریف اورنریندرمودی کی ملاقات متوقع، بھارتی میڈیا

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے درمیان دس جولائی کو روس میں ملاقات متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات شنگھائی تعاون کونسل اجلاس کے موقعے پر ہوگی، اجلاس میں شنگھائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کےعلاوہ پاکستان اور بھارت کے وزرائےاعظم بھی شرکت کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائےاعظم کے درمیان متوقع ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی ہیں لیکن دونوں کی ملاقات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔

    توقع ہےکہ نواز شریف اورنریندر مودی جامع امن مذاکرات شروع کرنے پر بھی بات چیت کریں گے، نوازشریف اورنریندرمودی نے کٹھمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقعے پر مصافحہ کیا تھا لیکن دونوں کے درمیان ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

  • آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    آئندہ 2 روز میں سیاسی جرگے کی وزیرِاعظم سے ملاقات متوقع

    اسلام آباد: آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم نوازشریف سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے سیاسی جرگے نے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، آئندہ دو روز میں وزیرِاعظم سے سیاسی جرگے کی ملاقات متوقع ہے، اس ملاقات میں سیاسی تعطل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گی۔

    اسی تناظر میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ میں جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری بحران کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے، سیاسی جرگے میں سراج الحق ، رحمان ملک او ر دیگر شامل ہیں۔

  • ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    ستمبر میں پاک بھارت وزرائےاعظم کی ملاقات متوقع

    واشنگٹن : پاکستان کی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ضرور شریک ہوں، جس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے۔

    جنرل اسمبلی کا اجلاس رواں سال ستمبر میں نیو یارک میں ہوگا، وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں وزیر اعظم کی امریکا سمیت کئی اہم ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی کوشش کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان پاک بھارت وزرائے اعظم کی متوقع ملاقات کا خیر مقدم کرے گا۔

    طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب پاکستان کو توقع ہے کہ دونوں ممالک بھی مثبت جواب دیں گے۔

    وزیر اعظم نواز شریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور اسکے بعد دونوں رہنماؤں سے تحائف کا تبادلہ بھی کیا تھا، پاکستان کو توقع ہے کہ یہ ملاقات پاک بھارت تعلقات میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث ہوں گے۔