Tag: ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ

  • پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف  کارروائی کرے،  بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ

    پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، بائیڈن اور مودی کا مشترکہ مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت پاکستان پر الزام تراشی سے باز نہ آیا اور امریکا کے دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے پھر زہر اگلنا شروع کردیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی امریکا کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں بائیڈن اور مودی نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کیخلاف پاکستان کارروائی کرے اور پاکستان اپنی سرزمین انتہا پسند حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

    مشترکہ اعلامیے میں دونوں رہنماوں نےسرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد پراکسیز کے استعمال کی شدید مذمت کی اور القاعدہ، داعش، لشکرِ طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

    مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور مودی نے ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ حملوں کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اعلامیے کے مطابق امریکا اور بھارت عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔

  • ابوظہبی کے ولی عہد  کا پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار

    ابوظہبی کے ولی عہد کا پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ابوظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظبی کے ولی عہد سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، شہباز شریف کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے بھی ملاقات کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ولی عہد نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے عوام کی ترقی کیلئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ،علاقائی،عالمی امورپرتفصیلی مشاورت کی، وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان کی کاوشوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور دونوں ممالک کے باہم تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے یواے ای کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قیادت کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے عالمی فورمز پر پاکستان کی دیرینہ اور بھرپورحمایت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کورونا عالمی وبا کے دوران یو اے ای کی جانب سے فراہم امداد کو سراہا۔

    وزیراعظم نے1.7ملین پاکستانیوں کی میزبانی کرنےپریواےای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ پاکستانی نہ صرف پل کاکرداراداکررہےہیں بلکہ ہمارافخربھی ہیں۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سرماریہ کاری، ترقی، توانائی اور زراعت کےشعبوں میں مزیدعزم کااظہار کیا گیا۔

    ولی عہد نے برادرانہ تعلقات کومضبوط بنانے کیلئےمؤثرکوشش کا یقین دلایا اور یواےای کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک ہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ، مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی امداد جاری رکھیں گے۔

    ولی عہد نے دونوں اقوام کے درمیان رابطوں کی مضبوطی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اورعالمی اہمیت کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔